کسی بھی بندش کے خاتمے کے لئے بے حد مجرب ہے

Bandish k liye wazifa

کسی بھی بندش کے خاتمے کے لئے بے حد مجرب ہے ۔ اسلام و علیکم ۔ پیارے دوستو ۔ آج کا یہ عمل کسی بھی گھر میں سے دفن شدہ تعویذ نکالنا ۔ کسی بھی بندش کے خاتمے کے لئے بے حد مجرب ہے ۔اکثر لوگوں کا عاملوں کو ہزاروں روپے دینے کے باوجود بھی بندش ختم نہیں ہوتی ۔ان کی پریشانیاں ویسی کی ویسی ہی رہتی ہیں ۔اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ اس شخص پر بندش ہوتی ہی نہیں ہے۔

مسئلہ کچھ ہوتا ہے اس کا عامل حل کچھ دیتے ہیں اور وظائف لوگ کچھ کر رہے ہوتے ہیں ۔دوستو آجکل کے عاملوں کا تکیہ کلام بن چکا ہے ۔جنات ہیں جادو ہے یا بندش ہےظاہری بیماریاں اور پریشانیاں بھی ان کو جادو اور بندش اور جنّات ہی لگتے ہیں ۔میری آپ سے گزارش ہے کہ جب بھی آپ کی کسی حساب کروایا کریں ۔ یہ نہایت نازک معاملات ہوتے ہیں۔ ہر کسی پر بھروسہ نہ کریں۔

بلکہ نہایت سوچ سمجھ کر اور پوری جانچ پڑتال کے بعد کسی ایسے عامل سے کروایا کریں جو کامل ہو ورنہ ہمارےچینل پر جادو یا بندش ۔معلوم کرنے کے طریقےموجود ہیں ۔آپ وہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اب آتے ہیں عمل کی طرفﺍﮔﺮﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﺗﻌﻮﯾﺬ‘ ﺳﺤﺮﻭﻏﯿﺮﮦ ﺩﻓﻦ ﮐﯿﺎ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ ﺍﺳﮯ ﻧﮑﺎﻟﻨﺎ ﺿﺮﻭﺭﯼﮨﻮ ﺗﻮ ﺳﻮﺭۂ ﺗﮑﻮﯾﺮ (ﭘﺎﺭﮦ ﻧﻤﺒﺮ 30) میں ہے اس کو رات کو سونے سے پہلے باوضو حالت میں ایک مرتبہ ﭘﮍﮬﮯ۔

اور بغیر کسی سے بات کیے یا موبائل استعمال کیے چپ کر کے سو جائے ۔ ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽ انشااللہﺍﺱ ﺟﮕﮧ ﮐﺎ ﺍﻟﮩﺎﻡ ﺧﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ ﮐﺮﺩﯾﮟﮔﮯ ﯾﺎ ﺩﻓﻦ ﺷﺪﮦ ﺗﻌﻮﯾﺬ ﺧﻮﺩ ﻧﮑﻞ ﺁﺋﮯ ﮔﺎاور ﺍﻧﺸﺎﺀ ﺍﻟﻠﮧ ﻧﻘﺼﺎﻥ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﭘﮩﻨﭽﮯ ﮔﺎ۔اجازت عام ہے ۔اگر کسی بھی بات کی سمجھ نہ آئی ہو تو آپ لوگ مجھ سے پوچھ سکتے۔

Leave a Comment