رزق کے دروازے کھولنے والا وظیفہ

Rizk k derwazy kholny wala wazifa

بہت ہی چھوٹا سا عمل ہےاوراس کوہرکوئی آرام سےکرسکتا ہے اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اس کےکرنےسے اللہ رزق کے دروازے اس کے لئے کھول دے گا اور اتنا رزق ملے گا سمیٹا نہ جائے گا۔ لیکن اس کےکرنے سے پہلےآپ کو مکمل یقین ہوناچاہیے۔ پانچ ٹائم نماز کی پابندی لازم ہےاورحلال رزق کمانا ہے۔ کیونکہ حلال رزق کمانا بھی ایک عبادت کےبرابر ہے۔تو ہم اپنے وظیفہ کی طرف آتے ہیں ۔ کرنا آپ کو یہ ہے کہ رات کوعشاء کی نماز کےبعد جب سونےکوجائیں یعنی اورکوئی کام باقی نہ ہوتوآپ نے باوضو ہوکردرود پاک اول آخر پڑھنا ہے۔

اس کے بعد ایک سومرتبہ لا الہ الا اللہ الملک الحق المبین اس عمل کوکرتے ہوئے آپ نے یہ خیال رکھنا ہے ۔کہ آپ کے دماغ میں کوئی بھی دنیاوی سوچ نہ آئے بلکل فری ذہن سے کرنا ہےاورسو مرتبہ پڑھنا ہے،لا الہ الاالله الملک الحق المبین۔جو بھی سو مرتبہ ورد کرے گا تو خدائےعزیز و غالب اسے فقر سے پناہ دے گا ۔اس کی عام اجازت ہے۔یہ ایک چھوٹا سا کلمہ ہے جو ایک لائن پر مشتمل ہے آپ نے روزانہ اس کا ورد کرنا ہے۔ اس عمل کا ایک فائدہ نہیں بلکہ اس عمل کے بہت سے فوائد ہیں۔ اس عمل کی برکت سے جو سب پہلا فائدہ آپ کو ملے گا۔

رزق کی پریشانیوہ یہ ہے کہ آپ کی رزق کی پریشانی ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی۔ اور دنیا میں سب سے بڑا مسئلہ ہے ہی یہ ہے کہ ہر بندہ ہر وقت رزق کی تلاش میں ادھر ادھر بھاگتا رہتا ہے۔ ہر انسان مہنگائی کے اس دور میں رزق کی پریشانی میں مبتلاء ہے ۔اس عمل کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ اس عمل کی بدولت ا للہ آپ کو ایمان کی موت عطاء فرمائے گا۔

معزز دوستو! دنیا فانی ہے ہر بندہ یہ چاہتا ہے کہ وہ دنیا سے جب جائے تو ایمان کی حالت میں جائے۔ اگر آپ عمل کو مسلسل اپنا لیں گے تو ان شاء اللہ زندگی بھی پرسکون ہو گی اور موت میں آسانی ہو گی اور ایمان کی حالت میں اس دنیا سے جائیں گے۔

Leave a Comment