جلدی اور اچھی جگہ رشتے کا وظیفہ۔

Achi jaga rishta

بعض مرتبہ لڑکیاں اچھے رشتوں کی تلاش میں اپنی شادی کی عمر سے آگے بڑھ جاتی ہیں ۔ یہاں پر بھی ان لڑکیوں کا کوئی قصور نہیں ہوتا۔ بلکہ یہ کام تو والدین کی زمہ داری ہوتا ہے۔ مگر ناجانے آج کل کو والدین کو کیا ہو گیا ہے۔ وہ اپنی اولاد کو طرف سے بلکل ہی لاپرواہ ہوئے بیٹھے ہیں۔ بلکہ اگر کوئی رشتہ آتا بھی ہے تو اس میں مین میخ نکالتے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے جیسے وہ اپنی بچیوں کا رشتہ کرنا ہی نہیں چاہتے۔

مگر آج بھی بہت سے والدین ایسے ہیں جن کو اپنے اس دینی و دنیاوی فریضے کا احساس ہے۔ اور وہ سر توڑ کوششیں کر رے۔مگر وقت اتنی تیزے سے گزر جاتا ہے کہ پھر رشتے نہیں آتے یا آتے ہیں تو اس قدر خراب ہوتے ہیں کہ اس ماحول میں لڑکی کا زندگی گزارنا جہنم سے کم نہیں ہوتا۔ ایسی صورت میں والدین کی پریشانی ان کو قبل ازوقت بوڑھا اور بیمار بنادیتی ہے۔جلد شادی اور اچھے رشتوں کیلئےلڑکیوں کی جلد شادی اور اچھے رشتوں کیلئے یہ عمل مجرب ہے ۔

پابندی شرط ہے اگر اس عمل کی پابندی کی جائے تو انشاء اللہ تعالیٰ لڑکی کا اچھی جگہ رشتہ ہوجائے گا۔ عمل یہ ہے:لڑکی خود یا اس کی والدہ یا بہن ، بھائی ، والد وغیرہ ہر بدھ کو باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد سورۂ یوسف (پارہ نمبر 12) مکمل تلاوت کرے۔آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر شادی کی دعا کرے۔

اسی طرح ہر پیر کو باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد سورۂ احزاب (پارہ نمبر21) کی تلاوت کرے۔ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے۔یہ عمل مسلسل کرے، ناغہ نہ کرے اور اس وقت تک کرے جب تک شادی نہ ہوجائے۔ شادی ہوجانے کے بعد چھوڑ دے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اچھی اور مناسب جگہ رشتہ ہوجائے گا

Leave a Comment