نئی سائنسی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ دھوپ کو استعمال کرتے ہوئے گنجے مردوں کے سر سےبجلی پیدا کی جاسکتی ہے

Ganj pan sy bijli

سپین کی ویلنسیا یونیورسٹی کے اشتراک سے ایک ہسپانوی سٹارٹ اپ کمپنی نے دلچسپ پروجیکٹ پیش کیا ہے جس کے مطابق گنجے مردوں کے سر پر سورج کی روشنی سے شمسی توانائی پیدا کی جاسکتی ہے۔اس طریقہ کار میں کھوپڑی کو سطح کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو سورج کی کرنوں کو اکٹھا کرتی ہے اور پھر اسے بجلی میں تبدیل کرتی ہے تاکہ اس شخص کے پاس چھوٹی بیٹریوں میں توانائی ذخیرہ ہو جائے۔ذخیرہ شدہ توانائی بعد میں موبائل فون کو چارج کرنے سمیت مختلف کاموں کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ایسا کرنے کے لیے لیبارٹری میں مائیکروچپس کو سر پر رکھا جاتا ہے جو بعد میںاستعمال کے دوران سورج کی روشنی کو ذخیرہ شدہ بجلی میں بدل دیتی ہیںریسرچ کے مطابق گنجے شخص کا سر شمسی خلیوں کے مقابلے میں شمسی توانائی کو تبدیل کرنے میں زیادہ کارآمد ہے جو بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق تجربہ 42 مردوں پر کامیابی کے ساتھ کیا گیا، کھوپڑی میں مائیکروچپ لگانے کے لیے بس ایک مختصر آپریشن کی ضرورت

Leave a Comment