بھارتی ریاست ہریانہ میں ایک نوجوان لڑکی ویڈیو بناتے ہوئے پل سے نیچے گر کر ہلاک ہوگئی۔

Nojawan larki halaq

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کروشیتر میں ایک لڑکی سڑک پار کرنے والے پل پر کھڑی ہو کر ویڈیو بنا رہی تھی اسی دوران وہ نیچے جا گری جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
مقامی لوگوں نے لڑکی کو سنبھالا لیکن 30 فٹ کی اونچائی سے گرنے پر وہ پہلے ہی موت کے منہ میں جاچکی تھی۔ پولیس نے موقع پر آکر اس کا موبائل فون اور ہینڈ بیگ قبضے میں لے کر اس کے اہلخانہ کو اطلاع کردی ہےمائیکروسافٹ کے ماہرین نے ایک ایسی حیران کن ٹیکنالوجی تیار کر لی ہے جس کے ذریعے لوگ اپنے مردہ رشتہ داروں کے ساتھ گفتگو کر سکیں گے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ’گھوسٹ بوٹ‘ (Ghostbot) ایپلی کیشن ہے جو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے مرنے والوں کی آڈیوز، ویڈیوز اور سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے ان کے الفاظ کو سمجھے گی اور انہی کی طرح گفتگوکرے گی۔رپورٹ کے مطابق یہ ایپلی کیشن ایمازون الیگزا اور گوگل نیسٹ کے ساتھ استعمال کی جا سکے گی۔ یہ صرف آواز ہی نہیں بلکہ مرنے والی کی ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے اس کی شکل و صورت کو سمجھ کر اس کا ’ٹو ڈی‘ یا ’تھری ڈی‘ ماڈل بھی بنائے گی اور ایسے لگے گا جیسے وہ آدمی سکرین میں واقعی آپ کے ساتھ بات کر رہا ہے۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے لوگ اپنے مرنے والوں سے جو بھی بات کریں گے وہ اس کا جواب دے گا۔مائیکروسافٹ نے اس حیران کن ایجاد کی سندحق ایجاد حاصل کرنے کے لیے درخواست دے دی ہے۔

Leave a Comment