پشاور میں چمکنی کے علاقہ شاہ پور میں دوستی نہ کرنے پر 16 سالہ محنت کش چنگچی ڈرائیور کو قتل کر دیا گیا۔

Chinchii driver ka katal

گل رحمان چار روز قبل گھر سے اچانک لاپتہ ہو گیا تھا جس کی ایف آئی ار تھانہ شاہ پور میں درج کی گئی، تاہم گزشتہ شب اس کی لاش گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوگئی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس کے قریبی رشتہ دار ملزم شیر اکبر کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم نے نوجوان کو دوستی نہ کرنے پر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ایس پی رورل سجاد خان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں گرفتار ملزم نے بچے کیساتھ دوستی نہ کرنے پر قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینکنے کا انکشاف کیا ہے۔ مقتول گل رحمان چنگچی چلا کر گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا۔

Leave a Comment