سیالکوٹ کی سڑکوں پر چلتے پھرتے اور رکشوں میں سفر کرنے والے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ہمشکل نوجوان کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں

Imran khan ka ham shakal

سیالکوٹ کی سڑکوں پر چلتے پھرتے اور رکشوں میں سفر کرنے والے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ہمشکل نوجوان کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں لیکن وزیر اعظم کا ہمشکل نوجوان آخر ہے کون؟سوات کا رہائشی شاہ حسین محنت مزدوری کے سلسلے میں سیالکوٹ میں مقیم ہے اور ڈرائ فروٹ کا کام کرتا ہے۔شاہ حسین کا کہنا ہے کہ جب بھی کہیں جانا ہو لوگ راستے میں روک لیتے ہیں اور میرے ساتھ سلفیاں بناتے ہیں۔شاہ حسین عمران خان سے ملنے کا خواہشمند ہے اور کہتا ہے کہ گھبرانا نہیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔شاہ حسین کو پہلی دفعہ دیکھنے والے دنگ رہ جاتے ہیں کیونکہ وہ وزیر اعظم کی جوانی کی ہو بہو تصویر لگتی ہی اور ایسا ہی لگتا ہے کہ جیسے وزیر اعظم عمران خان سیالکوٹ کی سڑکوں پر گھوم رہے ہوں۔

Leave a Comment