گنجے افرا د کی بھی سنی گئی،بال اگانے والی ٹوپی ایجاد ہوگئی

ball ugany wali toopi

بالوں سے محروم افراد کیلئے خوشخبری ہے کہ ایک ایسی بیس بال کیپ جیسی ٹوپی بنائی گئی ہے جو بجلی کے ذریعے بالوں سے محروم کھال میں دوبارہ بال اگا سکتی ہے اور چوہوں پر اس کے ابتدائی تجربات کامیاب رہے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف وسکانسن میڈیسن کے ماہرین نے ایک وائرلیس برقی سرکٹ بنایا ہے جسے تجرباتی طور پر چوہوں کی پشت پر لگایا گیا جس کے نتیجے میں تیزی سے بال اگنے لگے۔پروفیسر وینگ نے اپنے والد پر بھی یہ طریقہ آزمایا جو کئی برس سے گنج پن کا شکار ہو رہے تھے،پروفیسرکا یہ تجربہ کامیاب رہااور بال اگانے والی ٹوپی ایجاد ہوگئی۔

Leave a Comment