کر ونا وباءسے نجات حاصل کرنے کے لیئے بھارت میں ’کورونا دیوی‘ کی پوجا

Corona sy nijat hasil kerny k liye

نئی دہلی بھارتی ریاست آسام میں لوگوں نے کورونا وائرس کو دیوی کا درجہ دے دیا ہے اور اس کی پوجا شروع کر دی ہے۔ بسوانتھ چریلی سے ڈیرنگ ضلع تک ، حتیٰ کہ گواہٹی میں بھی لوگ، بالخصوص خواتین اجتماعی طور پر کورونا دیوی کی پوجا کر رہے ہیں، جن کا عقیدہ ہے کہ کورونا وائرس کی وبائ کا خاتمہ کرنے کا بس یہی ایک واحد طریقہ ہے۔کورونا دیوی کی پوجا کرنے والی ایک خاتون نے انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم ’کورونا ماں‘ کی پوجا کر رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ایسا کرنے سے ایک ہوا چلے گی جو وائرس کا خاتمہ کر دے گی۔ “ واضح رہے کہ دیگر بھارتی ریاستوں کی طرح آسام میں بھی کورونا کے کیس کافی تعداد میں سامنے آ رہے ہیں۔ گزشتہ روز ریاست میں81نئے کیس سامنے آئے جس سے مجموعی کیسز کی تعداد 2ہزار 324ہو گئی۔

Leave a Comment