یہ واقعہ جب بھی پڑھا یا سنا فرطِ جذبات سے آنکھیں اشکبار ہو گئیں

yeh wakia jab bhi perha ya sunah

نبی کریم ﷺکی وفات کا وقت جب آیا ۔ اس وقت آپ ﷺکو شدید بخار تھا_آپ نے حضرتِ بلال ؓ کو حکم دیا کہ مدینہ میں اعلان کردو۔ کہ جس کسی کا حق مجھ پر ہو وہ مسجدِ نبوی میں آکر اپنا حق لے لے. مدینہ کے لوگوں نے یہ اعلان سْنا تو آنکھوں میں آنسو آگئے اور مدینہ میں کہرام مچ گیا۔ سارے لوگ مسجدِ نبوی میں جمع ہوگئے۔

صحاب کرام رضوان اللہ کی آنکھوں میں آنسوں تھے دل بے چین وبے قرار تھا۔ پھر نبی کریم ﷺ تشریف لائے ۔ آپ کو اس قدر تیز بخار تھا کہ آپ کا چہرہ مبارک سرخ ہوا جارہا تھا۔ نبی کریمﷺ نے فرمایا اے میرے ساتھیو! تمھارا اگر کوئی حق مجھ پر باقی ہو تو وہ مجھ سے آج ہی لے لو۔ میں نہیں چاہتا کہ میں اپنے رب سے قیامت میں اس حال میں ملوں کہ کسی شخص کا حق مجھ پر باقی ہو۔ یہ سن کر صحاب کرم رضوان ا للہ کا دل تڑپ اْٹھا ۔

مسجدِ نبوی میں آنسوؤں کا ایک سیلاب بہہ پڑا۔ صحاب کرام رضواناللہ رو رہے تھے لیکن زبان خاموش تھی۔ کہ اب ہمارے آقا ہمارا ساتھ چھوڑ کر جارہے ہیں. اپنے اصحاب کی یہ حالت دیکھ کر فرمایا کہ “اے لوگوں ہر جاندار کو موت کا مزہ چکھنا ہے” میں جس مقصد کے تحت اس دنیا میں آیا تھا وہ پورا ہوگیا ۔ ہم لوگ کل قیامت میں ملیں گے۔

ایک صحابی کھڑے ہوئے روایتوں میں ان کا نام عْکاشہ آتا ہے ۔ عرض کیا یا رسول ﷺ میرا حق آپ پر باقی ہے۔ آپ جب جنگِ اْحد کے لئے تشریف لے جارہے تھے ۔ تو آپ کا کوڑا میری پیٹھ پر لگ گیا تھا۔ میں اسکا بدلہ چاہتا ہوں۔ یہ سن کر حضرت عمرؓ کھڑے ہوگئے اور کہا کیا تم نبی کریم ﷺ سے بدلہ لوگے؟

کیا تم دیکھتےنہیں کہ آپ ﷺ بیمار ہیں۔ اگر بدلہ لینا ہی چاہتے ہو تو مجھے کوڑا مار لو لیکن نبی کریم ﷺ سے بدلہ نہ لویہ سن کر آپ ﷺنے فرمایا “اے عمر اسے بدلہ لینے دو اسکا حق ہے اگر میں نے اسکا حق ادا نہ کیا۔ تو اللہ کی بارگاہ میں کیا منہ دکھاؤنگا ۔ اسلئے مجھے اسکا حق ادا کرنے دو۔ آپ نے کوڑا منگوایا اورحضرت عْکاشہ کو دیا ۔ اور کہا کہ تم مجھے کوڑا مار کر اپنا بدلہ لے لو۔

حضرات صحابہ کرام رضوان اللہ یہ منظر دیکھ کر بے تحاشہ رو رہے تھے ۔ حضرت عْکاشہ نے کہا کہ اے اللہ کے رسول ! میری ننگی پیٹھ پر آپکا کوڑا لگا تھا یہ سن کر نبی کریم ﷺ نے اپنا کْرتہ مبارک اْتار دیا ۔ اور کہا لو تم میری پیٹھ پر کوڑا مار لو۔ حضرتِ عْکاشہ نے جب اللہ کے رسول ﷺ کی پیٹھ مبارک کو دیکھا تو کوڑا چھوڑ کر جلدی سے آپ ﷺ کی پیٹھ مبارک کو چْوم لیا ۔ اور کہا یا رسول اللہ”فَداک اَ بِی واْمی”میری کیا مجال کہ میں آپ کو کوڑا ماروں میں تو یہ چاہتا تھا ۔

کہ آپکی مبارک پیٹھ پر لگی مہر نبوّت کو چوم کر جنّت کا حقدار بن جاؤں۔ یہ سن کر آپ ﷺ وسلم مسکرائے اور فرمایا تم نے جنّت واجب کرلی۔ وفات سے 3 روز قبل جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ام المومنین حضرت میمونہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے گھر تشریف فرما تھے، ارشاد فرمایا کہ”میری بیویوں کو جمع کرو۔”تمام ازواج مطہرات جمع ہو گئیں۔تو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا:”کیا تم سب مجھے اجازت دیتی ہو کہ بیماری کے دن میں عائشہ (رضی اللہ عنہا) کے ہاں گزار لوں؟”سب نے کہا اے اللہ کے رسول آپ کو اجازت ہے۔

پھر اٹھنا چاہا لیکن اٹھہ نہ پائے تو حضرت علی ابن ابی طالب اور حضرت فضل بن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہما آگے بڑھے اور نبی علیہ الصلوة والسلام کو سہارے سے اٹھا کر سیدہ میمونہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے حجرے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا کے حجرے کی طرف لے جانے لگے۔

اس وقت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس (بیماری اور کمزوری کے) حال میں پہلی بار دیکھا تو گھبرا کر ایک دوسرے سے پوچھنے لگےرسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو کیا ہوا؟

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کو کیا ہوا؟چنانچہ صحابہ مسجد میں جمع ہونا شروع ہو گئے اور مسجد شریف میں ایک رش لگ ہوگیا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کا پسینہ شدت سے بہہ رہا تھا۔حضرت عائشہ رضی اللہ تعالٰی عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے اپنی زندگی میں کسی کا اتنا پسینہ بہتے نہیں دیکھا۔

Leave a Comment