حضورﷺ نے لیمن گراس کے متعلق کیا فرمایا معدہ ،موٹاپا،شوگر،قبض اور بلیڈ پریشر کا بہترین علاج

Hazoor ﷺ ny leamon grass k mutaliq kia fermaya

چائے اور قہوہ پینے کا رواج آج کل فیشن بن چکا ہے لہذا مارکیٹ میں ایسی کمپنیاں موجود ہیں جو اس ڈیمانڈ کو پورا کرنے کیلئے دلکش پیکنگ مختلف نباتاتی قہوے مارکیٹ میں لا رہی ہے لیکن تحقیق کے مطابق ان میں قدرتی اجزاء کے بجائے ایسنز پائے جاتے ہیں لوگ سمجھتے ہیں انہوں قدرتی قہوہ پی کر خود کو فٹ کرلیا ہے اگر تھوڑی سی زحمت کرلی جائے تو قہوہ پینے کے شوقین حضرات کسی اچھے پنسار سٹور لیمن گراس لاکر اس کے چند تنکوں سے ایسا مزیدار قہوہ پی سکتے ہیں۔

جو انتہائی اہم طبی فوائد مہیا کرنے کا سبب بن سکتا ہے اس سے آسان حل یہ ہے کہ آپ اسے اپنے گھروں میں گھملے کے اندر اگائیں استعمال کرنا ہو تو تھوڑا سا تازہ ک۔اٹا اور استعمال کرلیا ۔ اس کا ذائقہ اتنا لذیذ ہوتا ہے آپ چائے کی جگہ روزانہ اسے ہی پینے لگیں گے اور اس کے حیران کن نتائج کو جدید تحقیقات نے بھی کافی اُجاگ۔ر کردیا ہے اس کے کیا کیا شاندار فوائد ہیں وہ آپ کو بتاتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی آپ کو بتائیں گے کہ نبی کریمﷺ کے دور میں بھی لیمن گراس پایا جاتا ہے اس دور میں اس کا کیا استعمال تھا۔ اور نبی کریمﷺ نے اس کے متعلق کیا ارشاد فرمایا ۔لیمن گراس کے بارے میں اکثر تاریخ دانوں کا یہی کہنا ہے کہ اس کا تعلق چین سے ہے جبکہ سیرت النبیﷺ اور احادیث مبارکہ کی کتب میں درج ہے کہ نبی کریمﷺ کے دور میں یہ عرب میں بہتات کے ساتھ پایا جاتا تھا اسے سنار بھی استعمال کرتے تھے گھروں میں زیب وزینت کیلئے بھی استعمال ہوتا ہے۔

گھروں کے چھتوں میں بھی استعمال ہوتا تھا اس کی خاص قسم جو اپنی مرغوب خوشبو کیوجہ سے مشہور ہے بدؤں کے ہاں عام طور پر مہمان نوازی کیلئے رواج میں ہے اس کی تجارت اور خریدوفروخت آج بھی مذہبی قب۔اء اور جبل اُحد پر عام ہے۔ اسے عربی زبان میں اسکر کہتے ہیں اس حوالے سے احادیث کی کتب میں کم وبیش ستر احادیث وروایت ہمیں ملی ہیں جن میں سے دو آپ کو سنائیں گے۔

صحیح البخاری کی روایت ہے کہ حضرت علی ؓ نے فرمایا کہ مالِ غنیمت میں سے مجھ کو ایک اونٹ حصے میں ملا تھا اور نبی کریمﷺ نے ایک اونٹ مجھ خونس میں دےد یاتھا جب میں نے ارادہ کیا کہ حضرت فاطمہ ؓ بنت رسول اکرمﷺکو رخصتی کروالاؤں تو میں نے بنی قنقاء کے ایک سونار سے طے کیا کہ میرے ساتھ چلے اور ہم لوگ اسقط لے آئیں ۔ میں نے ارادہ کیا تھا کہ اس کو سونار کے پاس بیچ کر اپنی شادی کے ولیمہ میں اس سے مدد لوں ۔

فتح مکہ کے موقع رسول اکرمﷺ نے فرمایا کہ مکہ کے سبزے بھی نہ کاٹے جائیں تو آپﷺ سے حضرت عباس ؓ نے فرمایا کہ حضورﷺ اسقط گھاس کو اس سے مستثناء کردیجئے کیونکہ یہ ان کیلئے زیب وزینت کا سامان ہے اور یہ گھروں کو سجاتے ہیں آپﷺ نے فرمایا ٹھیک ہے اسقط اس سے مستثناء ہے ۔ اس کے فوائد یہ ہیں اسقط لیمن گراس لطیف اور زود ہضم ہے صدوں اور شرینوں کے منہ کو کھولتا ہے اور بار بار پیشاب لاتا ہے

حیض جاری کرتا ہے اور پتھری کیلئے بہترین دوا ہے معدہ جگر اور گردوں کے سخت ورم اس کے پینے سے تحلیل ہوجاتے ہیں۔ شوگر کے مریض نہ صرف لیمن گراس کااستعمال کرسکتے ہیں بلکہ شوگر کے مریضوں کیلئے لیمن گراس استعمال بہت زیادہ فائد ہ مند رہتا ہے ۔ یہ ان کے جسم میں انسولین کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے۔ایک کپ پانی گرم کرکے اس میں چند تنکے لیمن گراس کے ڈال کر ڈھکن دے دیں اور ایک منٹ کے بعد اس کو چ۔ھان کر چینی یا شہد ڈال کر پی لیں۔

Leave a Comment