کیا روزے کی حالت میں مسوا ک کر نے سے روزہ ٹوٹ جا تا ہے؟

Kia roozay ki halat mai masak kerny sy roza toot jata hai?

بہت سارے بھا ئیوں نے سوال پو چھا ہے؟ کہ کیا ہم روزے کی حالت میں مسواک کر سکتے ہیں اور ہم نے سنا ہے کہ روزے کی حالت میں مسواک نہیں کر نی چاہیے۔ کیونکہ جو منہ سے بو آ تی ہے وہ اللہ تعالیٰ کو مشک اور عنبر کافور سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ میرے بھائیو اور میری بہنو سب سے پہلے ہمیں سمجھ لینا چاہیے کہ مسواک کر نا پیارے پیغمبر جناب ِ محمد ﷺ کی سنتِ مطاہرہ ہے۔

اور حضرت ابو ہریرہ ؓ فرما تے ہیں کہ نبی ﷺ سے میں نے سنا کہ آپ فر ما یا کر تے تھے اگر میں اپنی اُمت میں مشقت نہ جا نتا تو میں مسواک کو ہر نماز کے ساتھ فرض قرار دے دیتا ۔میرے بھا ئیو۔ نبی ﷺ وضو اس میں اہتماماً مسواک کیا کر تے تھے نبی ﷺ کا یہ معمول تھا کہ آپ ﷺ ہر نماز کے ساتھ مسواک کر تے تھے ۔

اور حضرت عامر بن ربیعہ ؓ فرما تے ہیں کہ میں نے نبی ﷺ کو روزے کی حالت میں رمضان المبارک میں اتنی مرتبہ مسواک کر تے ہو ئے دیکھا اتنی مر تبہ مسواک کر تے ہو ئے دیکھا کہ میں شمار نہیں کر سکتا۔ میرے بھا ئیو۔ اور میرے بہنو یہ مسواک کر نا ۔ دانتوں کو صاف کر نا ہےا ور جو خوشبو اللہ تعالیٰ کو روزے دار کی پسند ہے وہ دانتوں کی یا منہ کی خوشبو نہیں ہے۔

وہ انسان کے معدے سے جب انسان کا معدہ خالی ہو تا ہے تو اس کے معدے سے اس کے پیٹ سے ایک بو آ تی ہے اور وہ جو بو ہے وہ اس دانتوں کی بو نہیں ہے۔ یہ دانتوں میں جو کیڑالگ جا تا ہے یہ جو ہم کھانا کھاتے ہیں۔ اس کے جو پارٹیکلز ہمارے دانتوں میں پھنس جا تے ہیں اورجو ہمارے منہ میں تھوک ہے ۔ اس کی وجہ سے وہ گل جا تی ہیں وہ پارٹیکلز گلنے کی وجہ سے جو سڑن پیدا ہو تی ہے اس سے جو بو آ تی ہے اللہ تعالیٰ کو یہ بدبو پسند نہیں ہے اللہ کو وہ خوشبو پسند ہے جو معدے سے نکلتی ہے وہ بھوکا رہنے کی وجہ سے پیاسا رہنے کی وجہ سے جو انسان کے پیٹ سے بو آ تی ہے۔

اللہ کو وہ پسند ہے مسواک پیارے پیغمبر جنابِ محمد ﷺ کی سنتِ مطاہرہ ہے اور ہر نماز کے ساتھ ہر نماز کے وضو کے ساتھ ہمیں مسواک کر نی چاہیے روزے کی حالت میں مسوا ک کو چھوڑ نا نہیں ہے مسواک کر نی ہے اورپیار ے پیغمبر جناب محمد ﷺ نے تو یہاں تک فر ما دیا کہ اگر میں اپنی اُمت پر مشقت نہ جا نتا تو میں ہر نماز کے ساتھ ہر وضو کے ساتھ اس کو فرض قرار دے دیتا۔ میرے بھائیو ہمیں مسواک کا اہتمام کر نا چاہیے ہمیں اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق عطا فر ما ئے۔ ہمیں اللہ تعالیٰ کی بتائی ہو ئی باتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما ئے۔

Leave a Comment