ایسے سات خواب جو صرف جادو کے مریض کو آتے ہیں

Aisy 7 khawab jo sirf jadoo k mareez ko aaty han

آج ہم بتائیں گے کہ جادو کے مریض کو کس طرح کے خواب آتے ہیں؟ ہم خواب سے متعلق اشاروں سے بتاتے ہیں۔ ہمار ے خواب کو سن کر اس کی تعبیر خود ہی کرلینا یاکسی کو اسکا خواب آیا ہےاس کی تعبیر خود ہی بتا دینا ۔ ایسا عمل نہیں کرنا چاہیے۔ ہمار ا مقصد ہوتا ہے آپ کو آگاہی دینا ۔ آپ کی اصلا ح کرنا ۔ کہ اگراس طرح کا خواب آیا تو اس طرح کا مقصد ہوسکتا ہے۔ یہاں چار قسم کے خوابوں کا ذکر کریں گے جو کہ عموماً جاد و کے مریض کو خواب آتےہیں۔ جن پر جادو کا جنا ت کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔ سب سے پہلے جو جادو کے مریض ہوتے ہیں۔ ان کو خواب میں جانور نظر آتے ہیں۔

وہ بھینس ، اونٹ ، شیر وغیرہ ہوسکتی ہے۔ کوئی بھی جانور ان کو اپنے پیچھے لگا ہوا نظر آتا ہے۔ مار رہا ہے مارنے کی کوشش کرتا ہے وہ ان کو نظر آتا ہے۔ اور کبھی پیچھے بھاگتا ہے۔ وہ مارتے ہیں اور یہ چیختے ہیں۔ اس میں دو چیزیں ہے بعض دفعہ ایک جانور نظر آتا ہے۔ بعض دفعہ مختلف جانور نظرآتے ہیں۔ اب جس کو ایک جانور نظرآتا ہے وہ جادو جنا ت کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ دوسرا جن کو مختلف جانور نظرآتے ہیں۔ یہ بھی جادو میں ہوتا ہے۔ ویسے جانور کھڑا ہو ا دیکھ رہے ہیں ۔

تویہ جادو نہیں ہے۔ اگر جانور پیچھے لگا ہوا ہے اور آپ بھاگ رہے ہیں اور چیخ رہے ہیں تو یہ جادو ہے۔ دوسراخواب جو جادو کے مریضوں کوآتا ہے۔وہ ہے سانپ، چھپکلی اور موذی چیزیں دیکھتے ہیں۔ یا تو وہ ان کو کاٹتی ہیں یا ان کے پیچھے لگی ہوئی ہیں۔ اگر سانپ یا چھپکلی آپ کو کاٹ لے تو عموماً آپ کو بیماری کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ اگر ا س طرح کا خواب نظر آئے تو پہلے اس کا اثر زائل کرناہے۔

اور اس کو معمولی خواب نہیں لینا۔ جو خواب میں سانپ او ر چھپکلی دیکھتے ہیں وہ بھی جادو جنات کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔ تیسر ا خواب جادو کے مریض خود کو پھنسا ہوا دیکھتے ہیں۔ اور آپ دیکھتے ہیں کہ آپ کمرے میں پھنسے ہوئے ہیں۔ یا کسی تنگ جگہ پرپھنسے ہوئے ہیں۔ یا کسی گلی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اور آپ کو رستہ نہیں ملتا۔ وہ اپنے آپ کو بے بس اور پریشان دیکھتے ہیں۔ تو یہ بھی عموماً جادو کے مریضوں کو خواب آتا ہے۔

چوتھا جو خواب ہے اپنی گم شدہ چیزوں کو دیکھنا ۔ جو پہلے بتایا ہے کہ خود کو بے بس دیکھنا ۔ اس میں یہ بھی آتا ہے کہ امتحان میں خود کو پھنسا ہوا دیکھنا۔ امتحان دے رہا ہے ۔ لیکن لکھ نہیں پارہا۔ اسی طرح چوتھا خواب ہے کہ اپنی اشیاء کو گم دیکھنا۔ اور ان کو ڈھونڈنے کی کوشش کرنا اور وہ ان کو مل نہیں رہی۔ یہ بھی شیطانی عمل کی علامت ہے۔ جیسے عموماً مریض دیکھتے ہیں۔ کہ ہم جوتا ڈھونڈتے ہیں۔

جوتا نہیں مل رہا ہوتا ہے خواب میں۔ دوپٹہ ڈھونڈ رہے ہیں اکثر خواتین کہتی ہیں۔ دوپٹہ نہیں مل رہا۔ اور اسی طرح اپنی چیزوں کو ڈھونڈنا اور وہ مل نہیں رہی ۔ تو یہ چیزیں دیکھنا تو یہ جادو کی علامت ہیں۔ یہ جو چارخواب ہیں ۔ یہ عموماً سخت جادو والے مریضوں کو آتے ہیں۔ تو سب سے پہلے اس کا اثر زائل کرنا ہے۔

اسکا صدقہ اد ا کردیں۔ یا دورکعت نفل پڑھ لیں۔ اور پھر اللہ سے اس کے شر سے پناہ مانگنے کی دعا کرنی ہے۔ اسکا علاج یہ ہے کہ آپ نے سورت الفاتحہ سات مرتبہ، آیت الکرسی سات مرتبہ ، سورت البقرہ کی آخری دو آیات سات مرتبہ ، سور ت یونس کی آیت پچاسی اور چھیاسی سات مرتبہ اور آخری تین کل سات مرتبہ پڑھنا ہے۔ اس کو صبح وشام پانی پر دم کرکے پینا شروع کردیناہ ے۔ انشاءاللہ ! اگر کوئی جادو ہورہا ہے تو وہ اللہ کے حکم سے وہ جادو ختم ہوجائے گا۔

Leave a Comment