رمضان شریف کے پہلے عشرے کا وظیفہ

Ramzan shreef k pehlay ashray ka wazeefa

رمضان شریف کے پہلے عشرے میں پہلے کلمہ کا ورد فرد کی بخششں رزق میں اضافہ اور حاجت کی تکمیل کا باعث بنتا ہے۔رمضان شریف کے پہلے عشرے میں پہلے کلمے کا ورد نہ صرف فرد کے ظاہر اور باطن کو غلا ظتوں سے محفوظ رکھتا ہےاور ہر قسم کے بد اثرات سے پاک رکھتا ہے بلکہ اس وظیفہ کی مدد سے فرد کی تمام زندگی کے لیے کامیابی کی راہیں بھی ہموار ہو جاتی ہیں ۔

یہ وظیفہ بیٹی کے اچھے رشتے کے لیے شوہر کی محبت کے لیے مشکلات کی آسانی کے لیے دولت کے حصول کے لیے جلد شادی اور دشمن سے فوری نجات کے لیے کیا جا سکتا ہے یہ وظیفہ تین دن کا ہے یہ وظیفہ سات رمضان سے پہلے کسی بھی دن کر سکتے ہیں وظیفہ کے لیے عشا ء کی نماز ادا کرنے کےبعد اول و آخر 21-21 مرتبہ درود پاک کا ذکر کریں اور درمیان میں 1100 مرتبہ پہلا کلمہ اور ١٠٠ مرتبہ درود ابراہیمی سے ذکر کریں یہ وظیفہ آپ نے 3 دن کرنا ہے 3 دن کے بعد کسی بھی ایک انسان کو سحری یا افطاری کروا دیں جس کی بنا پہ آپ کو آپ کی تمام حاجات دور ہو جائیں گی اس وظیفہ کے لیے کسی بھی قسم کی اجازت کی ضرورت نہیں۔

Leave a Comment