ماہ رمضان میں سحری کے لیے اٹھتے ہی یہ دعا پڑھ لیا کر یں۔

Mahy Ramzan mai sehrii k liye uthty hi yeh Dua perh liya kerain

ہم آپ کو ایک ایسی دعا بتانے جا رہے ہیں کہ جس کو آپ سحری کے وقت اٹھتے ہی پڑھ کر اسی وقت جو بھی دعا مانگیں گے انشاء اللہ فوری طور پر آپ کی وہ دعا پوری ہو گی جو بھی آپ اللہ رب العزت سے مانگیں گے ۔ وہ آپ کو ملے گا۔ چاہے وہ کس قدر مشکل مہم کیوں نہ ہو۔ اگر یہ دعا پڑھ کر جو بھی کام کیا جا ئے انشاء اللہ اللہ کی عزت کی طرف سے اس کام میں انسان کو ضرور کا میابی ملے گی حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فر ما یا کہ جب رمضان کا مہینہ شروع ہو تا ہے ۔

تو آسمان کے دروازے اور جنت کے دروازے اور ایک اور روایت میں ہے دروازے کھول دئیے جا تے ہیں اور شیطانوں کو زنجیر یں پہنا دی جا تی ہیں حضرت ابو ہر یرہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول خدا ﷺ نے فر ما یا کہ جو شخص رمضان کا ایک روزہ بغیر کسی عضر یا بغیر کسی مرض کے چھوڑ دے اور پھر اس کی تلافی کے لیے روزہ رکھے تب بھی ایک روزے کی کمی ہے اور وہ کمی پوری نہیں ہو گی اس کے ساتھ یہ بھی ارشاد فر ما یا کہ سحری کھاؤ کیونکہ سحری کھانے میں بر کت ہے۔

اسی مناسبت سے آج جو عمل جو وظیفہ آپ کو بتا یا جا رہا ہے آج کا یہ وظیفہ سحری کی براکات سمیٹنے اور اس وقت کرنے کا ہے آپ نے ایسا کر نا ہے صبح سحری کےو قت جیسے ہی آپ کی آنکھ کھلے تو آپ نے یہ دعا بستر پر لیٹے لیٹے یا بیٹھے بیٹھے پڑھ لینی ہے اور دعا کے پڑھتے ہی آپ نے اللہ کے حضور دعا مانگنی ہے جو بھی آپ کی پریشانی ہے اس کا پورا ہونے کے لیے خصوصی طور پر دعا مانگنی ہے انشاء اللہ اس دعا کے پڑھنے کے جب دعا مانگیں گے تو آپ کی دعا کو ضرور قبول کیا جا ئے گا اور جیسے ہی آپ نے یہ دعا پڑھی او ر دعا مانگنے کے ساتھ ہی آپ نے بستر سے اُٹھ جا نا ہے۔

اور کوشش کر یں کہ سحری کرنے سے پہلے نمازِ تہجد بھی ادا کر لیں اور با بر کت وقت میں جب انسان اللہ کے حضور اُٹھ کر دو چار نفل چھ نفل تہجد کے پڑھ لے تو اللہ اس پر رحم اور کرم فرما ئیں گے دعا کیا ہے وہ آپ کو بتا دیتا ہوں۔ اللھم انی اسئلک یا لطیفا قبل کل لطیف یا لطیفا بعد کل لطیف یا لطیفا الطف بخلق السموات والارض اسئلک بما لطفت بہ بخلق السموات والارض ان تلطف بی فی لفطک الخفی من خفی لطفک الخفی انک قلت وقولک الحق اللہ لطیف بعبادہ یرزق من یشا وھو القوی العزیز انک لطیف لطیف پھر آپ نے دعا کے لیے اللہ کے حضور دعا مانگنی ہے اور پھر آپ نے اُٹھ کر سحری انتظام کر لینا ہے۔

Leave a Comment