ایام رمضان کے لیے خاص دعائیں پہلے عشرے کی دعا دوسرے عشرے کی دعا تیسرے عشرے کی دعا

Aayam-e-ramzan k liye khas duain

رمضان المبارک کا پورا مہینہ قبولیت دعا کے خاص مواقع میں سے ہے اس لیے اس میں دعاؤوں کا خوب اہتمام ہونا چاہیے ۔ البتہ کسی مخصوص عشرہ سے متعلق کسی مخصوص دعا کا کسی حدیث سے ثبو ت نہیں ہے ، حدیث میں اتنا ضروری ہے کہ چارچیزوں کی اس مہینہ میں کثرت رکھا کرو، جن میں سے دو چیزیں اللہ کی رضا کے واسطے اور دو ایسی ہیں۔ کہ جن سے تمہیں چا ر ہ کار نہیں۔

پہلی دو چیزیں جن سے تم اپنے رب کو راضی کرو وہ کلمہ طیبہ اور استغفار کی کثرت ہے اور دوسری دو چیزیں یہ ہیں کہ جنت کی طلب اور جہنم سے پناہ ، اس کے لیے ” لا الہ اللہ استغفراللہ اسئلک الجنۃ واعوذبک من النار ” کے الفاظ منقول ہیں ۔ ( بہیقی ، صیحح ابن خزیمہ وغیرہ ) اس لیے اس دعا کے اہتمام کے سات اللہ سے اس کی رحمت ، مغفرت ، سلامتی ایمان کا سوال بکثرت کرنا چاہیے ۔

بعض بزرگوں سے پہلے عشرہ میں “رب اغفر وراحم وانت خیرالراحمین” دوسرے میں “استغفراللہ ربی من کل ذنب واتوب الیہ ” ، اور تیسرے میں “اللھم انک عفو تحب العفو فاعف عنا “کا اہتمام منقول ہے یہ آخری دعا احادیث میں بھی طاق راتوں میں مانگنے کی ترغیب وارد ہے واللہ العلم ۔

Leave a Comment