رمضان کے پہلے جمعہ یہ وظیفہ لازمی کریں اس سے زیادہ کوئی طاقت ولا وظیفہ نہیں ہے دولت کہاں کہاں سے آرہی ہے پتہ ہی نہیں چلتا ، حیران کردینے والا عمل

Ramzan k pehly jummay yeh waeefa lazmi krain

آج کا جو ہمارا وظیفہ ہے یہ جمعہ کے دن کے حوالے سے ہے ۔یہ وظیفہ آپ نے جمعہ کے دن کرناہے۔ جمعہ کے دن جو شخص یہ دو لفظ پڑھے گا۔ اور جو بھی دعا منہ سے نکالے گا۔ اس کی وہ دعا پوری ہوگی۔ چاہے اس کی کوئی بھی خواہش ہو۔ جو کہ صدیوں سے پوری نہ ہورہی ہو۔ یا چاہے کوئی دعا ہو۔ جو کہ پوری نہ ہورہی ہو۔ تو اسے چاہیے کہ وہ جمعہ کے دن اس عمل کو کرے ۔ تو انشاءاللہ ! اس کی ہر خواہش ہر دعا ضرور پوری ہوگی۔

کیونکہ آج کا ہمار ا وظیفہ جمعہ کے دن کے حوالے سے ہے۔ اس لیے ہم پہلے جمعہ کے دن کی فضیلت کے بارے میں بات کرتے ہیں۔جمعہ عربی لفظ ہے۔ جمعہ جس کا مطلب ہے جمع ہونے کادن۔ اسی دن حضرت آدم ؑ کی اولاد جمع کی جائے گی۔ یا اس وجہ سے کہ حضرت آدم ؑ ، حضرت حوا ؑ زمین پر اسی روز ملے تھے۔ یا اسلا م میں جب اس کو مسلمانوں کے اجتماع کا دن قرار دیاگیا۔ تو اس کو جمعہ کہاگیا ہے۔

حدیث شریف میں جمعہ کے کئی نام ذکر کیے گئے ہیں۔ جیسے دنوں کا سردار، بہترین دن، زیادہ فضیلت والا دن، حاضرین کادن، نعمتوں کی زیادتی کا دن ، مسلمانو ں کی عید۔ جو بھی شخص جمعہ کے دن دو لفظ پڑھ کر اور جو بھی دعا منہ سے نکالے گا۔ اس کی وہ دعا پوری ہوگی۔ چاہے اس کی کوئی بھی خواہش ہو جوکہ صدیوں سے پوری نہ ہورہی ہو۔ یا چاہے کوئی دعا ہو۔ جو کہ پوری نہ ہورہی ہو۔

تو اسے چاہیے کہ جمعہ کے دن سب سےپہلے غسل کرے۔ اور کثرت سے درود شریف پڑھے۔ اورپھر آپ نے نماز جمعہ ادا کرنی ہے۔ اور نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد پھر آپ نے یہ عمل کرنا ہے۔ اس عمل کو کرنے کا طریقہ کچھ اس طرح ہے۔ کہ آپ نے جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد دو نفل پڑھ لینے ہیں۔ اور وہی پر جائے نماز پر بیٹھ کر سب سے پہلے اکیس مرتبہ درود پڑھ لیناہے۔ اور پھر “یا حی یا قیوم ” کو دو سو مرتبہ پڑھ لینا ہے۔ اور پھر آخرمیں آپ نے اکیس مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے۔

اور ا س وظیفے کو کرتے ہوئے آپ نے اس پر یقین رکھنا ہے۔ اور اس کو پوری توجہ سے کرنا ہے۔ اور اس کے بعد آپ نے دعا کرنی ہے۔ جو بھی آپ کی حاجت ہے ۔ جو بھی آپ کی ضرورت ہے۔ جو بھی آپ کا مسئلہ ہے اس کے بارے میں دعا کرنی ہے۔ اگر آپ مخلص ہیں تو اپنی مخلصی کے بارے میں دعاکریں۔ اگر آپ مقروض ہیں ۔ تو اپنے قرض کے بارے میں دعا کریں۔ اگر آپ کی شادی کاکوئی مسئلہ ہے۔ تو اس کے بارے میں دعا کریں۔

غرض کہ آپ کی جو بھی حاجت ہے۔ ضرورت ہے ۔ اس کے لیے دعا کریں۔ تو انشاءاللہ! آپ کی دعا ضرور قبول ہوگی۔ اور آپ نے اس عمل کو اس وقت تک ہر جمعہ کے دن کرنا ہے۔ جب تک آپ کی مراد پوری نہیں ہوجاتی۔

Leave a Comment