رمضان المبارک کے پہلے دس دنوں میں اتنی برکت ہے روزانہ ایک سورت پڑ ھ لیں پہاڑ جتنا قرض اترجائے گا دولت کا سیلاب آجائے گا

Ramzan k pehly des dino mai

رمضان المبارک کےپہلے عشرے کا ایک بڑا تحفہ ایک عظیم قسم کاتحفہ آپ کو دینا چاہتےہیں۔ اس لیے توجہ سے سنیں۔ رمضان المبارک کا پورا مہینہ ساری دنیا جانتی ہے۔ بہت ہی فضیلت والا مہینہ ہے۔ قرآن پاک میں بھی فضیلت کا ذکر ، احادیث مبارکہ میں بھی اس کی فضیلت کا ذکر یعنی یہ ایسا بابرکت مہینہ ہے جس میں کسی بندے کو کوئی شک ہے ہی نہیں۔ اور اس میں جو اعمال کیے جاتےہیں۔ ان کی برکات بھی بہت زیادہ ہیں۔ یہ تحفہ جو آپ کو دینا چاہتےہیں۔ یہ ایک کسی کام کے لیے نہیں ہے۔ اس دور میں ہربندہ پریشان ہے۔ امیر ترین ہے و ہ بھی کسی نہ کسی معاملے میں پریشان ہے۔

غریب تو بیچارہ ہے ہی پریشان ۔ ہر بندہ اللہ سے دعابھی کرتارہتا ہے۔ مانگتا بھی رہتا ہے۔ یا اللہ ! ہماری پریشانیاں دور کر۔ ان پریشانیوں سے بچنے کے لیے ، ان کو دورکرنے کے لیے ، ان تکلیفوں اور مصیبتوں سے مکمل حفاظت کے لیے میں آپ کو ایک تحفہ دیتےہیں۔ وہ کیا ہے رمضان المبارک کا جو پہلا عشرہ ہے اللہ نے کہا ہے آپ ﷺ کی زبان مبارک سے کہلوایا ہے ۔ یعنی پہلا عشرہ رحمت والا ہے۔ اب رحمت سب سے بڑی چیز ہے۔ اللہ کی نعمتیں بھی ہیں۔ ہم سب کو ملی ہوئی ہیں۔ لیکن نعمت سے بھی بڑھ کر افضل ایک چیز رحمت ہے۔ عر ش کے اوپر موٹے لفظوں میں لکھا ہوا ہے کہ میری رحمت ساری چیزوں کے اوپر حاوی ہے۔

توجب یہ بابرکت مہینہ ہے پہلے عشرہ رحمت والا ہے۔ پھر اس میں اوقات صبح کا وقت ، ظہر کے وقت ، شام کا وقت، رات کا وقت پھر خاص طور پر تہجد کا وقت ان اوقات میں تہجد کا وقت افضل ترین وقت ہے۔ اسی لیے افضل ترین کہاگیا یہ تہجد کا وقت تو رمضان المبارک کے علاو ہ بھی بڑی شان والا وقت ہے۔ سارے بندے تو تہجد کی نماز ادا نہیں کرتے۔ کچھ خوش نصیب ہیں ۔ پورے سال بھی پڑھتےہیں۔ ایسے ایسے بھی ہیں ساری زندگی ان کی تہجد کی نماز قضاء نہیں ہوتی ۔ ایسے خوش نصیب بھی ہیں۔ لیکن رمضان المبارک میں ہر بندہ سحری کے لیے اٹھتا ہے۔ کوئی مشکل نہیں ۔ تہجد کی نماز توفیق مل ہی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ایک کام آپ نے اور کرنا ہے۔ تین تین مرتبہ “سورت یسین ” پڑھنی ہے۔ تھوڑی دیر پہلے اٹھ جائیں۔

تین مرتبہ سورت یسین پڑھ کے آپ دعا تو ویسے بھی اس وقت دعا قبول ہوتی ہے۔ لیکن اور بھی طاقت بڑھ جائے گی۔ پھر اللہ کو آپ کے اوپر اتنا رحم آئے گا اتنا پیار آجائے گااتنا تر س آجائے گا۔ آپ کے مانگنے میں دیر ہوسکتی ہے۔ لیکن اللہ کے عطاکرنے میں دیر نہیں ہوتی۔ یہ بہت بڑا تحفہ ہے۔ اس چیز کو عام نہ سمجھیں۔ معمولی نہ سمجھیں۔ تہجد کا وقت بھی بڑ ا مبارک اور سورت یسین بھی پورے قرآن کا دل ہے۔ وہ سور ت بڑی شان والی بڑی عظمت والی ہے۔

Leave a Comment