اسمائے حسنی سے مشکلات کا حل۔۔۔الملک کے کرشمات

Aasmaey husna sy mushkilat ka hal

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ ناظرین کرام۔۔۔ ہم آپ کو اللہ تبارک و تعالی کے نام ” الملک ” کے بارے میں بتائیں گےکہ اس نام کو پڑھنے کے اور کثرت سے ورد کرنے کے کیا کیا فائدے ہیں اور اس نام کی فضیلت کیا ہے اور آپ اس کا ورد کریں گے تو آپ کو کیا فائدےحاصل ہوں گے ،کون کون سی مشکلات آپ کی کم ہوں گی اور اس نام کا ورد کرنے یا اس کا وظیفہ کرنے کی خصوصیات کیا ہیں ۔

یہ تمام باتیں آج ہم آپ کو بتائیں گے۔یاد رہے دوستوکہ ہر انسان کی چند خواہشات ہوتی ہیں ہر انسان چاہتا ہے کہ وہ خواہشات اس کی زندگی میں مکمل ہوں ۔اس کی زندگی سکون سے گزرے کسی بھی قسم کی پریشانی اس کی زندگی میں نہ ہو۔ہر انسان یہ چاہتا ہے کہ وہ بہت جلد مالدار ہو جائے۔ہر انسان یہ چاہتا ہے کہ وہ جو بھی دعا کرے جو بھی اس کے دل کے اندر مراد ہو اس کی مراد پوری ہو جائے۔

دلی سکون کے حصول کی کون خواہش نہیں کرتا ہر ایک کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کے دل کو سکون آجائے ہر ایک اطمینان قلب کے لیے خواہش مند رہتا ہے۔ اس کے علاوہ دنیا کے اندر یہ تڑپ ہر ایک کے دل کے اندر ہے ہر ایک یہ چاہتا ہے کہ اس کا اعلیٰ منصب ہو اعلی عہدے پر فائز ہو جائے۔یہ ساری چیزیں آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح آپ اس اللہ کے نام الملک کا ورد کریں گے تو اللہ تبارک و تعالی آپ کو مالدار بھی بنا دے گا آپ کی خواہشات بھی پوری ہوگی آپ کے دل کو سکون مل جائے گا اور آپ کو اللہ تعالی اعلی عداہ بھی عطا فرما دے گا۔

ناظرین کرام۔۔۔الملک اسماء الحسنی میں شامل ایک نام ہے، جس کا معنی ہے بادشاہ یعنی کالیسابادشاہ ہےکہ جو چاہے کرے ۔ ۔ تمام اشیاء کا مالک اور ان میں مکمل تصرف فرمانے والا یا وہ ذات کریم جس کو چاہے معزز کرے عزت عطافرمائے اور جسے چاہے پست و ذلیل رکھے (رسوا کرے) اور وہ پستیوں (ذلتوں ) سے پاک ہے ۔ دوستو ویسے تو اس نام کے پڑھنے کے بہت سے فوائد ہیں لیکن ہم چار فوائد یہاں پر ذکر کریں گے ۔

سب سے پہلے جس طرح کے ہم نے آپ کو بتایا ہے کہ ہر بندہ یہ چاہتا ہے کہ وہ مالدار ہو جائے تو تو اس کے پاس ہو گاڑی اس کے پاس کسی بھی چیز کی کمینہ ہو۔وہ اس نام کا ورد کس طرح سے کرے گا تو اللہ تعالی اس کو مالدار بنا دے گا؟ تو جو شخص روزانہ کسی بھی وقت 90 بار اس اسم مبارک کو پڑھنا اپنا معمول بنا لیتا ہے وہ بہت جلد مالدار ہو جاتا ہے۔ پیسے کی تمام پریشانیاں اس سے ختم ہو جاتی ہیں اس کی ضروریات کا اللہ تبارک و تعالی خود کفیل ہو جاتا ہے۔

سامعین محترم ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ اس کی ہر مراد فوری پوری ہو جائے۔ تو ناظرین جو شخص صبح سورج نکلتے وقت تین سو مرتبہ اس اسم کو پڑھے گا اللہ تعالی اس کی مرادیں جلد پوری فرمائے گا۔جو شخص اس نام کا ورد کرنے والا ہے اس کو تیسرا بڑا فائدہ یہ ملے گا کہ جو شخص روزانہ اس اسم مبارک کو 100 مرتبہ زوال کے وقت پڑھے گا اللہ پاک اسے دلی سکون اور اطمینان قلب عطا فرمائے گا ۔ اس نام کا چوتھا بڑا فائدہ یہ ہے کہ جو شخص یہ چاہتا ہو کہ اس کا عہدہ اور منصب قائم رھے وہ یہ وظیفہ بکثرت پڑھتا رہے انشاء اللہ کوئی بھی حاسد اسے اس کے منصب سے نہیں ہٹا سکے گا۔

پیارےدوستو۔۔۔آپ کسی کمپنی میں جاب کر رہے ہوں یاآپ کسی آفس میں کام کر رہے ہو آپ کی ترقی دیکھ کر دوسرے لوگ آپ سے جلتے بھی ہیں آپ کے خلاف سازشیں بھی ہوتی ہیں ۔اگر ایسا ہے تو آپ اس وظیفے کو اپنا ورد زبان بنالے کثرت کے ساتھ جب بھی آپ کو موقع ملے آپ اس وظیفے کو کرتے رہیں کوئی بھی آپ کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکے گا سارے لوگ لاجواب ہو جائیں گے۔ ناظرین آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ قرآن میں الملک 4 مرتبہ آیا ہے بلکہ حدیث رسول ﷺ میں موجود ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اللہ تبارک وتعالی ہر رات آسمان دنیا کی طرف نزول فرماتا ہے۔

جس وقت رات کا ابتدائی حصہ گزر جاتا ہے تو اللہ فرماتا ہے میں بادشاہ ہوں کون ہے جو مجھ سے دعا کرے اور میں اس کی دعا قبول کروں، کون ہے جو مجھ سے سوال کرے اور میں اسے عطا کروں، کون ہے جو مجھ سے مغفرت مانگے اور میں اسے معاف کر دوں، اللہ تعالیٰ اسی طرح فرماتا رہتا ہے یہاں تک کہ صبح روشن ہوجاتی ہے۔اللہ تعالیٰ اپنی سلطنت میں اپنے احکام نافذ کرتا ہے۔ وہی اس میں تصرف مطلق کا مالک و مختار ہے وہ اپنی مخلوقات اپنے احکامات اور جزاء و سزاء کے معاملے میں ہر طرح کے تصرف کا مالک ہے۔

عالم بالا ہو یا عالم اسفل۔ سب کا مالک وہی ہے تمام مخلوقات اس کی غلام اور ا س کی نوکر ہیں۔ وہ سب اس کے محتاج ہیں۔ جب کوئی حرکت کرنے والی چیز حرکت کرتی ہے تو ا س کے ارادے اور اس کی مشیئت کے ساتھ ہی حرکت کرتے ہیں اور جب کوئی چیز ساکن ہوتی ہے تو اس کے علم اور ارادے سے ہی ساکن ہوتی ہے۔قیامت کے دن اللہ سبحانہ کی بادشاہت سب کے سامنے واضح ہو جائے گی اور تمام مخلوقات اس کی معترف ہو جائیں گی۔

پیارے دوستو :قرآن کی آیات اور حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ اللہ تبارک و تعالی کا نام کس قدر فضیلت والا ہے اور کس قدر دہشت والا نام ہےجیسا کہ آپ نے حدیث پاک کے اندر سماعت فرمایا کہ اللہ تبارک و تعالی رات کے پچھلے پہر آسمان دنیا پر آکر اپنے بندوں سے فرماتا ہے کہ مجھ سے جو مانگنے والا ہے مانگے آج میں اس کو عطا کروں گا۔ لہذا اللہ کے اس نام سے بھی ہر وقت مانگیں

Leave a Comment