اسمائے حسنہ سے مشکلات کا حل۔ یَا قُدوسُ کےکرشمات۔

Asmaey husna sy mushkilat ka hal

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ ناظرین کرام۔۔۔ زندگی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو ہر انسان کو کچھ نہ کچھ سبق ضرور سکھا دیتی ہے۔ زندگی میں کبھی مایوس نہیں ہونا ۔ مشکلات ہر انسان کو آتی ہیں ۔ کوئی غریب ہو یا امیر ہو ۔ غریب بھی مشکلات سے گزرتا ہے اور امیر بھی مشکلات سے گزرتا ہے ۔ اللہ اپنے بندوں کے ہر حال سے با خبر ہوتا ہے ۔

اللہ جانتا ہے کہ میرا بندہ ابھی کس مشکل وقت سے گزر رہاہے ۔دوستو اللہ یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ میرا بندہ اس مشکل وقت میں کتنا صبر کرتا ہے۔ اس کو میری رحمت پر کتنا بھروسہ ہے۔ اللہ اپنے بندوں کو آزماتا ہے ۔جو بندے صبر کرتے ہیں اور اللہ کی طرف رجوع کرتے ہیں اللہ ان کی مشکلات کو آسانیوں میں تبدیل فرما دیتا ہے ۔پیارے دوستو ! اگر آپ بھی کسی مشکل کا شکار ہیں تو سب سے پہلی تلقین ہے کہ آپ صبر کریں کیونکہ اللہ صبر کرنے والوں پسند کرتا ہے۔ اور جو بندہ صبر کرتا ہے اور اللہ کی رحمت پر جس کو بھروسہ ہوتا ہے اللہ تعالیٰ اس کو مشکلات سے جلد ہی نجات دے دیتا ہے۔

سب سے پہلا رستہ ہے صبر اس کے بعد ہے نماز پھر نماز کے بعد ہم وظائف کی طرف آتے ہیں۔ ہم نے بالخصوص ان لوگوں کے لئے بنائی ہے جو کسی مشکل کا شکار ہیں تو ان شا ء اللہ آپ اپنی مشکل ختم کرنےمیں کامیاب ہو جائیں گے۔ ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح آپ اسما ئےحسنہ سےاپنی مشکلات کا حل نکال سکتے ہیں اور ساتھ ہی آپ کو بتائیں گے کیَا قُدوسُ کا ورد کرنے سے آپ کو کیا فائدہ ہو گا اور آپ کس کس پریشانیوں سے بچ سکیں گے۔

اس اسم مبارک کے فوائد بھی بے شمار ہیں ۔ناظرین کرام۔۔۔آج کا آغاز اللہ تعالیٰ کے بابرکت نام کے یَا قُدُوسُ سے کریں گے قُدُوس وہ ذات جو جبار بھی ہے قہار بھی ہے اور غفور بھی ہے اور یہ با برکت ذات اللہ تعالیٰ کی ہی ہے ۔اسم مبارکہ یاَقُدوسُ کے معنی بے نظیر اور بے عیب کے ہیں یہ اللہ تعالیٰ کا اتنا بابرکت نام ہے کے اسے ساتوں آسمانوں کے فرشتوں کے ذکر میں شامل کیا گیا ہے جس کی تسبیح ساتوں آسمانوں کے فرشتے کرتے ہیں وہ فرشتے جو اللہ تعالیٰ کا عرش اٹھاتے ہیں یا وہ فرشتے جو اللہ تعالیٰ کی کرسی کے گردہیں اور ان فرشتوں کے لیے بھی جو لوح و قلم پر مقرر ہیں اور سب کے لیے یہ ذکر خاص کیا گیا ہے۔

اللہ تعالیٰ کا کوئی بھی نام اپنے اندر علم شعور اور حقیقت کے بے پناہ خزانے رکھتا ہے جس کی حقیقت کو کوئی بھی نہیں پہنچ سکتا ۔ناظرین اگر آپ چاہتے ہیں کے آپ کی تمام پریشانیاں دور ہو جائیں اور اگر اولاد نا فرمان ہے تو وہ آپ کی فرماں بردار بن جائے اور میاں بیوی کے آپس کے تعلقات اچھے نہیں ہیں اور اگر آپ کے گھر میں موجود بہن یا بھائی کے رشتہ نہیں آرہے یا اگر رشتے آ گئے ہیں لیکن شادی نہیں ہو رہی۔

اگر آپ کا کوئی دشمن ہے جو کے آپ کو پریشان کر رہا ہے اس کے علاوہ کوئی رشتہ دار آپ کی پریشانی کا باعث بن رہا ہے تو یہ وظیفہ ہمارے بتائے ہوئے طریقہ سے کریں انشا ءاللہ بہت جلد آپ کو اس کا رزلٹ بھی ملے گا۔ اگر کوئی شخص کسی بھی موذی مرض میں مبتلا ہے چاہے وہ بیماری لا علاج ہو مثلا بلیڈ پریشر ،کینسر ،شوگر ، یا پھر دنیا کی کوئی بھی بیماری ہو اگر کوئی بھی شخص یاَقُدوسُ کا ورد کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کی ذات اس کو اس بیماری سے پاک فرمادے گی یہ اس کا پہلا بڑا فائدہ ہے۔

اسی طرح اگر کوئی شخص اس اسم مبارک کا ورد کرتا ہے انشاءاللہ اللہ کے حکم سے اللہ تعالیٰ کی ذات اس کو دنیا کی تمام پریشانیوں سے بے پروا کر دیں گے ۔ اللہ تعالیٰ کی ذات اس کے تمام کام اپنے ذمہ لے لیں گے اور جس شخص کے تمام کام اللہ تعالیٰ کی ذات اپنے ذمہ لے لیں تو سمجھو پھر اس کو دنیا میں کسی بھی چیز کی ضرورت نہیں ہے۔بلکہ اگر کسی بہن کی شادی نہیں ہو رہی لوگ رشتہ دیکھنے آتے ہیں اور دیکھ کر چلے جاتے ہیں یا پھر کسی جگہ منگنی ہوتی ہے وہ نکاح کرکے رخصتی نہیں کر رہے تو اس بہن کو چاہئے کہ ہر نماز کے بعد 101 مرتبہ یاَقُدوسُ پڑھنے کا معمول بنا لے۔

انشاءاللہ اللہ کے حکم سے چند دن میں ہی ان کا رشتہ طے پا جائے گا اور اگر رشتہ ہوا ہوا ہے تو چند دن میں ہی اللہ کے حکم سے غیب سے آسانیاں پیدا ہو جائیں گی۔اگر کوئی بھائی یا بہن یہ چاہتی یا چاہتا ہے کے اس کو اولاد نور ینہ پیداہو تو وہ یاَقُدوسُ کا ورد روزانہ 313 مرتبہ کرے اور اول و آخر درود ابراہیمی پڑھا کرےاور اس مقصد کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے اللہ تعالیٰ کی ذات بہت جلد ان کی گود خوشبو سے بھر دیں گے۔

یہ تو ہر شادی شدہ جوڑے کی خواہش ہوتی ہے اللہ اس کو اولاد صالحہ عطاء کرے تو آپ باقاعدگی کے ساتھ اس اسم کا ورد کریں اللہ آپ کی مراد ضرور پوری کرے گا۔اگر کوئی شخص یاَقُدوسُ کا عامل ہے اور سفر پر جانے سے پہلے یاَقُدوسُ کا دم کر کے اپنے اوپر دم کر لیتا ہے تو انشاءاللہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس کے سفر میں تھکاوٹ نہیں ہو گی اور انشاءاللہ اللہ کے حکم سے خیریت سے اپنی منزل پر پہنچ جائے گا۔

اور یہ عمل ایسا عمل ہے کہ جو بندہ یہ عمل کرتا ہے اللہ فرشتوں کی ڈیوٹی لگا دیتا ہے کہ وہ اس بندے کی حفاظت کریں۔اگر کوئی بھی شخص جس نے یاَقُدوسُ کا ورد کیا ہو کسی شخص کی جگہ سے دشمنی ختم کرنا چاہتا ہے یا پھر کوئی شخص ایسا ہے جو اس کے خلاف لوگوں میں بد گمانی پھیلا رہا ہے تو اور آپ چاہتے ہیں کے وہ شخص یہ سب کچھ بند کر دے تو آپ اس اسم مبارک کو پڑھ کر کسی بھی میٹھی چیز پر دم کرکے اس کو کھلا دیں انشاءاللہ وہ سب کچھ چھوڑکرکے آپ سے محبت سے پیش آئے گا ۔

اور یاد رہے یہ عمل جو اچھی نیت سے کرے گا فائدہ بھی اسی کو ہوگا۔ اگر نیت بری ہے تو بجائے فائدے کے نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ اسی طرح زاول کے ٹائم کے بعد یعنی شام کے ٹائم اگر آپ اس اسم مبارک کو کرتے ہیں تو آپ کا دل منور ہو جائے گا اگر آپ کا دل عبادت کرنے کا نہیں کر رہا تو آپ اس اسم مبارک کو پڑھیں تو آپ کا دل رب تعالیٰ کے ذکر میں خوب لگے گا انشاءاللہ۔ اور یاد رہے کہ جو اللہ کا ہو جاتا ہے کل کائنات اس کی ہو جاتی ہے۔اس کے علاوہ اگر کوئی انسان مسلسل 40 روز تک یاَقُدوسُ کا ورد 1000 مرتبہ کرتا ہے تو آپ کی ہر جائز دلی خواہش انشاءاللہ پوری ہو جائے گی ۔

Leave a Comment