اسمائے حسنہ سے مشکلات کا حل۔ المومن کے کرشمات۔

Asmaey hasna sy mushkilat

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ ناظرین کرام۔۔۔اللہ نے انسان کو اس دنیا میں آزمائش کے لئے بھیجا ہے ۔ اور اس آزمائش کے دوران اس کو طرح طرح کی مصیبتوں اور مشلاکت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔یہ مصیبتیں بری عادات کی صورت میں بھی ہوں سکتی ہیں۔یہ مصیبتیں پیسے کی کمی کی وجہ سے بھی آ سکتی ہیں اور یہ مصیبتیں رشتوں میں دوریاں پیدا ہونے کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہیں ۔

ایسے وقت میں بہت سارے انسان مشکلات سے گھبرا کر راستے سے بھٹک جاتے ہیں اور یہ فراموش کر بیٹھتے ہیں کہ یہ صرف اور صرف اللہ کی جانب سے لیا جانے والا امتحان ہے۔ اور اس کا صلہ بھی وہی دے گا۔اللہ کی انسان سے محبت کی شدت کو ناپنے کے لیے ستر ماؤں کی مثال دی جاتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ کی اپنے بندوں سے اس کی محبت کو ناپنے کا پیمانہ آج تک دریافت ہی نہ ہو سکا ہے۔

محترم سامعین ! جب بھی کوئی مصیبت انسان کو آئے اس وقت اللہ کے اچھے ناموں سے اللہ کی تعریف بیان کریں اور اللہ سے دعا مانگنی چاہیے ۔اللہ ذوالجلالِ والاکرام کے تمام نام بہترین ہیں۔ اللہ رب العزت کے کسی بھی نام کو اس سے دعاء میں وسیلہ بنایا جاسکتا ہے اور یہی سب سے بہترین وسیلہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کاقرآن مجید میں فرمانِ مبارک ہےکہ اللہ تعالیٰ کے لئے اچھے نام ہیں، لہٰذا انہی کے ساتھ اسے پکارو اوران لوگوں کو چھوڑ دو جو اس کے ناموں کے بارے میں کج روی کا شکار ہیں، جو کچھ وہ کرتے ہیں اس کا انہیں عنقریب بدلہ دیا جائے گا۔

اسی طرح حدیث نبوی ہے بے شک اللہ تعالی کے ننانوے نام ہیں جنہوں نے ان ناموں کو یاد کیا وہ جنت میں داخل ہو گا ۔پیارے ناظرین و سامعین! ان ہی ناموں میں سے اللہ ایک نام ہے المومن ۔اللہ کے اس نام کی فضیلت اور برکات ہم آپ تمام احباب کے گوش گزار کریں گے۔ اور بتائیں گے اللہ کے اس نام کے کیا کیا فوائد ہیں ناظرین کرام۔۔۔جیسا کہ ہم نے پہلے ہی عرض کیا کہ ویسے تو اللہ تعالیٰ کے تمام نام ہی بہت با برکت ہیں اور ان میں شفا ء کاملہ رکھی گی ہم آپ کو بتائیں گےالمُوُء مِنُ کے کیا کرشمات ہیں کے اس کے پڑھنے سے آپ کیا فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔

۔ہر تکلیف و آزمائش اور سہولت وخوشی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ اس لیے پریشانیوں اورمصائب کا حل رجوع الی اللہ ہے، یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونا، اللہ تعالیٰ کی طرف توبہ و استغفار کے ذریعے بھی متوجہ ہوں اور اپنے مسائل کا حل اللہ تعالیٰ کے حوالے کردیجیے۔دوستو! ویسے تو اس اسم کے بہت سارے فوائد ہیں ہم تین بڑے فائدوں کا ذکر کریں گے جو آج کل زیادہ عروج پکڑ گئے ہیں ۔سب سے پہلا فائدہ یہ ہے کہ جو شخص اس اسم یعنی (المومنکو روز (136) مرتبہ پڑھے گا تو وہ بری عادات سے چھٹکارا حاصل کر پائے گا۔

ناظرین محترم اس بات میں تو کو ئی شک نہیں کہ ہر انسان میں کوئی نا کوئی خامی پائی جاتی ہے مثلاَ چغل خوری،غیبت ، بہتان تراشی، اور اس قسم کی جتنی بھی بری عادات ہیں تو اگر وہ ان بری عادتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ اس اسم مبارکہ کا ( 136) مرتبہ ورد کرے تو انشا ءاللہ وہ ان عادتوں سے جلد چھٹکارا حاصل کر لے گا۔دوسرے نمبر پر ہم جو اس اسم کا فائدہ بیان کرنے جا رہے ہیں وہ مسئلہ زبان زد عام ہے ۔

اور وہ ہے مال و دولت !مال و دولت کے حصول کی خواہش تو ہر کوئی رکھتا ہے ۔اللہ جسے چاہے جھولی بھر کر دے لیکن اگر آپ اللہ تعالیٰ کے اس نام مبارک کا ورد کرتے ہیں تو آپ ضرور ہر قسم کے مال و دولت کی تنگی اور پریشانی سے نکل پائیں گے انشاءاللہ۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے پاس پیسہ آ جائے ۔ آپ کے پاس مال و دولت آ جائے تو اللہ کے اس نام مبارک کا ورد کثرت سے کیا کریں جب بھی موقع ملے جب بھی آپ فارغ ہوں۔

کہیں گاڑی پر سفر کر رہے ہوں یا کہیں اکیلے ہو ں ۔ جب بھی آپ کو موقع ملے اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے اس نام کا ورد کرتے رہیں۔اس کی برکت کی وجہ سے اللہ تعالیٰ آپ کومال و دولت کی فراوانی عطا کرے گا ۔ ناظرین اس پر فنی دور میں جہاں دوسری بہت مشلایت /مصیبتیں /پریشانیاں ہیں وہیں ایک اور بڑا مسلئہ جو بہت عام دیکھنے کو ملتا ہے یعنی میاں بیوی کے درمیان جھگڑے ، نفرتیں ۔نا ظرین میاں بیوی میں سے جو بد اخلاق ہو تو دوسرے فرد کو چاہیے ۔

یعنی اگر بیوی نافرمان ہے تو شوہر یہ عمل کرے اور اگر شوہر بیوی کے ساتھ اچھا نہیں ہے تو بیوی یہ عمل کرے کہ روزانہ (1000) مرتبہ اس اسم مبارکہ کا ورد کرے ۔اور یا د رہے کہ ورد کرتے ہوئے تصور اس کا ذہن میں رکھے جس کے لئے یہ عمل کر رہے ہیں۔ جب کوئی اس عمل کو بلا ناغہ کرے گا تو کچھ ہی دنوں میں دونوں افراد یعنی میاں بیوی کے درمیان محبت کا انتہائی مضبوط رشتہ قائم ہو جائے گااور ساتھ ہی یہ عمل تسخیر کے لیے انتہائی لا جواب ہے اس کے علاوہ کارو باری معاملات میں لین دین کرنے سے کچھ دن پہلے اگر اس عمل کو دہرایا جائے تو ہر قسم کی برائی بد اخلاقی اور نقصان سے آپ ضرور محفوظ رہیں گے انشا ء اللہ۔ ۔

۔اللہ تعالیٰ کا یہ اسم مبارک جس کی قوت تسخیراور خاصیت کا علم ہوجائے تو کوئی بھی کمزور انسان اسکواپنی تسبیح بنانے سے نہیں رک سکے گا۔انسان ہمیشہ سے کسی ایسے عمل اور وظیفے کی تلاش میں رہتا ہے جو نہایت آسان بھی ہو اور اس کے لئے اسکو چلّوں اور دوسری مشقتوں کی بھی ضرورت نہ پڑے تو ہم آپ کو یہ بتاتے ہیں کہ ہر ایک وہ مسلمان جو خلوص نیت سے اللہ کریم کے اسمائے مبارکہ میں سے کسی کا بھی ذکر وتسبیح کرتا ہے اور لگاتار تسبیحات میں مصروف رہتا ہے اس پر زمانے کی مشکلات اس طرح نہیں ٹوٹ کر گرتیں جیسے دوسروں پر۔وہ اللہ کی پناہ میں رہتا ہے۔ ۔۔

Leave a Comment