آپ بھی اپنی چیز اچھے داموں میں فروخت کر سکتے ہیں۔ صرف ایک آیت کا انوکھا عمل۔

Ap bhi apnii cheez achy damoon mai frokht ker sakty han

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ پیارے دوستو۔۔۔۔جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کے آج کے اس دور میں ہر شخص معاشی پریشانی کا شکار ہے اور بالخصوص وبا کے ایام میں غریب آدمی کا گزارمشکل ترین ہو گیا ہے۔ اس وبا نے جہاں امیروں کو نقصان پہنچایا ہے وہاں غریبوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ بہت سے افراد اپنی چیزوں کو نقصان میں بیچ کر اپنا گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔ لیکن غریب کی مجبوری کو معاشرے میں اہمیت نہیں دی جاتی ۔

اگر کوئی غریب اپنی چیز بیچنے مارکیٹ میں پہنچتا ہے تو اس کو اپنی من چاہی قیمت نہیں ملتی اور وہ تھک ہار کر اپنی من پسند چیزوں کو اسی قیمت پر بیچنے پر مجبور ہو جاتا ہے جو بازار کی مانگ کے مطابق ہوتی ہے۔ لہذاآج جو وظیفہ آپ کو بتایا جائے گا آپ کی قسمت بدلنے کی طاقت رکھتا ہے ۔اگر آپ غربت کا شکار ہیں اور آپ کے پاس کچھ بھی نہیں ہےاور آپ اپنی چیزیں بیچ کر اپنا گزارہ کرنے پر مجبور ہیں لیکن بازار میں بھی آپ کی چیزیں اگر آپ کی من پسند کی قیمت پر نہیں بک رہی تو یہ وظیفہ آپ ہی کے لیے ہے اللہ تعالی کائنات کا مالک ہے وہ آپ کو اپنے فضل سے غنی کر دے گا۔

یہ وظیفہ صرف غریب آدمی کے لئے ہی موثر نہیں ہے بلکہ وہ کاروباری حضرات جو چھوٹے درجے کا بزنس کرنا چاہتے ہیں اور سامان کی خرید و فروخت کے ذریعے پیسہ کمانا چاہتے ہیں ان کے لیے بھی یہ وظیفہ اتنی ہی افادیت رکھتا ہے یہ وظیفہ کرنے سے نہ صرف آپ کی چیزیں آپ کی من پسند قیمت پر فروخت ہو جائیں گی بلکہ یہ وظیفہ آپ کی معاشی حالت میں برکت کا موجب بنے گا۔

اور جو شخص نیا کاروبار شروع کرنا چاہتا ہے اور چیزوں کی لین دین کے ذریعے اپنا کاروبار بڑھانا چاہتا ہے وہ بھی یہ عمل لازمی کر کےدیکھے ، بلکہ صرف ایک بار آزما کر دیکھے، کیونکہ عطا کرنے والی ذات صرف اللہ تعالی کی ہے اللہ تعالی چاہے تو اپنے خزانوں سے انسان کو غنی کر دیتا ہےاور اللہ تعالی ہی ہے جو انسانوں کا مشکل کشا ہے۔ اگرانسان خدا کے علاوہ کسی اور کے آگے ہاتھ پھیلاتا ہے تو وہ اس کے لئے باعث شرمندگی ہوتا ہے اور وہ دھتکار دیا جاتا ہے لیکن صرف خدا کی ذات ایسی ہے جو انسان کو مایوس نہیں کرتی لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ اللہ تعالی کے سامنے ہاتھ پھیلائے اور جو مجرب وظیفہ جات ہیں ان کو پڑھا جائے۔

اگر آپ بھی معاشی تنگی کا شکار ہیں اور آپ بھی اپنی چیز بیچنا چاہتے ہیں اور من پسند قیمت وصول کرنا چاہتے ہیں ہم آپ کو ایسا وظیفہ بتائیں گے جس کے کرنے سے آپ اپنی چیز اچھے داموں میں فروخت کر سکتے ہیںناظرین کرام۔۔۔قرآن مجید سے بتائے گئے وظائفبہت اہمیت کے حامل ہیں مگر اس کی کرامتوں سے اکثر لوگ ناواقف ہیں قرآن مجید اللہ تعالی کا کلام ہے جو اللہ تعالی نے اپنے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمایا قرآن مجید سے بتائے گئے وظیفے پر عمل کرنا شروع کریں اور اپنی زندگی میں آنے والی برکتوں کا اندازہ لگائیے۔

ناظرین کرام قرآن پاک میں سورۃ یوسف میں aخریدنے اور بیچے جانے کا بیان ہے۔اور اس میں قحط سے پریشانی کا حل بھی بتایا گیا ہے۔ اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ سورۃ یوسف جو شخص  پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو قحط سالی سے محفوظ رکھے گا اور خرید و فروخت میں بھی برکتیں عطاء فرمائے گا۔اگر کسی شخص کو اس کے عہدے سے معزول کر دیا جائے تو اسے چاہیے کہ وہ بھی سورہ یوسف کی تلاوت کرے۔

عزت اور ترقی کے حصول کے لیے یہ بہت ہی مجرب عمل ہے وظیفہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ خشوعو خضوع کا خیال رکھیں وضو کر کے صدقے دل سے یہ وظیفہ کریں وظیفہ بہت ہی آسان ہے آپ نے سورہ یوسف کی آیت نمبر اسی (80) کا وظیفہ کرنا ہے اس کے لئے سب سے پہلے آپ نے ایک بار درود پاک پڑھنا ہے اور اس کے بعد تین مرتبہ یہ آیت پڑھنی ہے آیت پرھنے کے بعد بھی ایک بار درود پاک پڑھنا ہے۔یعنی اول و آخر ایک ایک مرتبہدرود شریف اور درمیان میں تین مرتبہ سورۃ یوسف کی آیت نمبر 80 کی تلاوت کرنیفَلَمَّا اسْتَيْـــَٔـسُوْا مِنْهُ خَلَصُوْا نَجِيًّا ۭ قَالَ كَبِيْرُهُمْ اَلَمْ تَعْلَمُوْٓا اَنَّ اَبَاكُمْ قَدْ اَخَذَ عَلَيْكُمْ مَّوْثِقًا مِّنَ اللّٰهِ وَمِنْ قَبْلُ مَا فَرَّطْتُّمْ فِيْ يُوْسُفَ ۚ فَلَنْ اَبْرَحَ الْاَرْضَ حَتّٰى يَاْذَنَ لِيْٓ اَبِيْٓ اَوْ يَحْكُمَ اللّٰهُ لِيْ ۚ وَهُوَ خَيْرُ الْحٰكِمِيْنَ۔

دوستو یہ عمل پڑھنے کے بعد آپ نے اس چیز کا تصور کر کے پھونک مار دینی ہے جس چیز کو آپ فروخت کرنا چاہتے ہیں۔اس عمل کی بدولت اللہ تعالیٰ کرے گا کہ آپ من مانی قیمت پر اپنی چیز کو پیچ سکتے ہیں ۔ اس وظیفہ کا ایک اور طریقہ بھی ہے جو طریقہ آپ کو اچھا لگے آپ نے اس کے مطابق وظیفہ کر لینا ہے اور اپنی مراد پا لینی ہے۔ آپ یہ وظیفہ صبح و شام بھی کر سکتے ہیں اور جو چیز فروخت کرنی ہو اس کا تصور کرکے پھونک ماری اور کوئی بھی چیز بیچ کر اپنی من پسند قیمت وصول کر سکتے ہیں۔

صبح اور شام وظیفہ کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ اس آیت کو آپ نے صبح کے وقت گیارہ مرتبہ اور شام کے وقت گیارہ مرتبہ تلاوت کرنا ہے اور اول و آخر درود پاک پڑھنا ہے اور اسی طرح جو چیز بیچنی ہے اس کا تصور رکھ کر پھونک مارنی ہے۔ آج ہی اس آیت کو پڑھنا شعار بنائیں اور اپنی معاشی حالات میں برکت لائیں اگر آپ غریب ہیں یا چاہیے آپ چھوٹا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں آج یہ وظیفہ کریں اور اپنے مالی حالات کو بہتر بنائیں دعائیں تقدیر بدلنے کی طاقت رکھتی ہیں۔

اس وظیفہ سے نہ صرف آپ برکتوں کا موجب بنیں گے بلکہ سکون کا بھی باعث ہوں گے۔آپ آج ہی یہ وظیفہ کرنا شروع کریں اور اپنے ان دوستوں کے ساتھ بھی اس وظیفہ کو شیئر کریں جو اس مجبوری میں مبتلاء ہیں کیونکہ مخلوق خدا کی بے لوث خدمت کا جذبہ آپکی بگڑی بنا سکتا ہے۔ جلدی کریں نیکی میں دیر نہ کریں شاید آپ کا ایک عمل کسی کی کھوئی ہوئی زندگی واپس لوٹا دے۔

Leave a Comment