جس نے بھی اس عمل کو رمضان المبارک کے مہینے میں کرلیا دنیا اس کے پاس ذلیل ہوکر آئےگی۔ اتناپیسہ آئے گا کہ گھر میں رکھنے کو جگہ کم پڑجائے گی۔

jis ny bhi is amal ko Ramzan Ul mubarik ky maheeny mai ker liya

رمضان عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں ” جھلسا دینے والا ” اس مہینے کا یہ نام اس لیے رکھا گیا کہ اسلام میں جب سب سے پہلے یہ مہینہ آیا تو سخت اور جھلسا دینے والی گرمی میں آیاتھا۔ لیکن بعض علماء کہتے ہیں کہ اس مہینے میں اللہ تبارک وتعالیٰ اپنی خاص رحمت سے روزے دار بندوں کے گن اہوں کو جھلسادیتے ہیں او ر مع اف فرمادیتے ہیں۔ اس لیے اس مہینے کو “رمضان ” کہتے ہیں۔

اللہ پاک نے یہ مبارک مہینہ اس لیے عطا فرمایا کہ گیارہ مہینے انسان دنیا کے دھندوں میں منہمک رہتاہے جس کی وجہ سے دلو ں میں غفلت پیدا ہوجاتی ہے ، روحانیت اور اللہ تعالیٰ کے قرب میں کمی واقع ہوجاتی ہے ۔تو رمضان المبارک میں اللہ کی عبادت کرکے اس کمی کو دور کرسکتاہے۔ دلوں کی غفلت اور زنگ کو ختم کرسکتا ہے۔ تاکہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرکے زندگی کا ایک نیا دور شروع ہوجائے، جس طرح کسی مشین کو کچھ عرصہ استعمال کرنے کے بعد اس کی سروس اور صفائی کرانی پڑتی ہے۔

اسی طرح اللہ تعالیٰ نے انسان کی صفائی اور سروس کے لیے یہ مبارک مہینہ مقرر فرمایا۔حضرت امام مالک ؒ نے عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے ایک روز ایک شخص بارگاہ عالیہ میں حاضر ہو اور عرض ک دنیا نے میر ی طرف سے پیٹھ پھیر لی ہے اورمنہ بھی پھیر لیا ہے۔سرورکائنات ﷺ نے اس آدمی کو کہا کہ ملائکہ کی جو نماز اور اللہ کی مخلوق کی جوتسبیح ہے اس سے تو کیوں غافل ہوگیا ہے اسی کے صدقے ان سب کو رزق دیا جاتا ہے۔

جب صبح صادق طلوع ہو سو رمرتبہ پڑھ لیا کرو۔ “سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم استغفراللہ” ۔ سرورکائنات ﷺ نے فرمایا: دنیا ذلیل ہوکر تمہارے پا س آئے گی۔ آقا رسول اللہﷺ کا ارشاد سننے اور اپنے دل میں محفوظ کرنے کے بعد وہ شخص چلا گیا۔ کچھ عرصہ بعد ٹھہرا اور پھربارگاہ رسالت ﷺ میں حاضر ہوا۔آپ ﷺ سے کہنے لگا یا رسول اللہ ! اتنی دولت آگئی ہے ک رکھنے کو جگہ نہیں ہے۔

اگر آپ کے گھر تنگدستی ہے یا آپ امیر ہوناچاہتے ہیں تو رسول اللہ ﷺ کے بتا ئے ہوئے اس وظیفے سے کوئی بہتر عمل نہیں ہے۔ آپ کوشش کریں رمضان المبارک میں فجر کی نماز کے بعد اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود پاک پڑھیں ۔ اور سو مرتبہ یہ تسبیح پڑھیں۔ انشاءاللہ یہ وظیفہ آپ دوسرو ں کو بھی بتائیں گے۔ اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔ آمین ۔

Leave a Comment