لیکوریاکا نام ونشان تک نہ رہےگا

lakooriya ka naam o nishan tak na rahy ga

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ناظرین کرام۔۔۔ہماری غذائیں ایسی گرم اور سخت ہوگئی ہیں کہ بچی کو جوانی کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی لیکوریا شروع ہوجاتا ہے چونکہ یہ بیماری اکثر چھپائی جاتی ہے جس کی وجہ سے جسم کو بہت نقصان پہنچتا ہے۔ ایسی خواتین اور بچیاں جن کو پوشیدہ امراض نے گھیر رکھا ہو‘ زندگی ویران ہوگئی ہو‘ ہروقت لیکوریا کے پانی سے کپڑے خراب رہتے ہیں‘ کمر کا درد ہروقت رہتا ہو‘

سر چکراتا رہتا ہو‘ ہروقت بدبودار پانی کا آنا‘ ہروقت سرچکرانا‘ اعصابی کمزوری‘ اندر سے جسم کا آہستہ آہستہ گھلنا، جسم میں طاقت کا ختم ہوجانا‘ ہڈیاںکیلشیم سے خالی ہوکر کمزور اور بعض اوقات ٹیڑھی ہوجاتی ہیں۔ اکثر ایسی مریضہ کو بخار رہتا ہے‘پنڈلیاں ہروقت درد کرتی ہیں‘ کسی کام میں دل نہیں لگتا‘ بعض اوقات مرض بڑھ کر رحم میں زخم اور کینسر تک ہوجاتا ہے۔ خارش اور جلدی بیماریاں لگ جاتی ہیں‘ بےاولادی کا مرض ہوجاتا ہے۔

لہذا آج لیکوریا کا ایک شافی اور شرطیہ علاج بتاؤں گا بلکہ روحانی قرآنی وظیفہ بھی آپ کے ساتھ شیئر کروں گا۔ آج کا یہ نسخہ بہت کمال کا ہے۔ اس نسخے کا استعمال ہی آپ کو اس مرض سے دور رکھےگا۔ آج کا یہ عمل ان تمام کیفیات کا واحد علاج ہے۔یہ نسخہ باحجاب اور باحیاء گھریلو خواتین کیلئے مسرت بھراشفاء کا پیغام بھی ہے۔ بے اولاد خواتین بھی یہ نسخہ کچھ عرصہ ضرور استعمال کریں۔ ناظرین کرام لیکوریا عورتوں کے لئے ایک ایسا مرض ہے جیسے دیمک۔ لیکوریا عورت کو اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہے۔

اور یہ مرض آج کل عام ہے۔لیکوریا کیا ہے کیا یہ بانجھ پن کا سبب بھی بن سکتا ہے؟ ہر دوسری عورت کو لیکوریا کامرض لا حق ہے۔یہ مرض اچانک شدت اختیار نہیں کرتا۔لیکوریاخواتین کے تولیدی نظام میں ایک یاایک سے زائد اعضاء کو متاثر کرسکتاہے۔ جسم میں ٹاکسن کاجمع ہوناغیر معمولی نہیں ہے یہ خواتین میں جینیٹل نظام میں ٹاکسک حالت کی وجہ سے ہوتا ہے۔جو ناقص اور غیر متوازن غذا کے سبب ہوتاہے۔جب باڈی آرگن جیسے گردے،آنتیں اور جلد جسم سے ان ٹاکسن کو نکالنے میں ناکام ہوتی ہیں تو نتیجے کے طور پر جسم ان ٹاکسن کو اندام نہانی سے ڈسچارچ کی شکل میں خارج کرنے کی کوشش کرتاہے۔

دائمی لیکوریاکی صورت میں سفید،پیلا یہاں تک کہ پیپ کے ہمراہ بھی ڈسچارج جاسکتاہے۔اس مرض کی علامات کی نشاندہی ہی اس کے علاج میں پہلاقدم ہے۔ڈاکٹر اس مرض کی وجہ کے مطابق ادویات تجویز کرتے ہیں۔اسکے ساتھ ساتھ اس مرض کاگھریلوعلاج بھی محفوظ طریقے سے کیاجاسکتاہے۔ان میں سے کوئی بھی ایک طریقہ علاج جو آپ آسانی سے کرسکیں اپنائیں ۔چھوٹی دیسی کشمش اکیس دانے روزانہ صبح کے وقت کھائیں ۔

نہار میں ناشتہ سے پہلے یا بعد کسی بھی وقت کھا سکتے ہیں ۔ اکتالیس دن ضرورکریں لیکوریاکا نام و نشان تک نہیں رہے گا انشاءاللہ ۔اسی طرح کیلااس مرض میں مفید ہے کیلاکھاکر دودھ میں شہد ملاکرپیئیں۔یا ایک کیلاپر چند قطرے اصلی گھی یاصندل کی لکڑی کاتیل لگاکر صبح وشام دس دن تک استعمال کرسکتی ہیں۔اگر یہ بھی مشکل ہوتو صرف دوکیلے اور تین چمچ شہد ملا کرکھالیں۔بھنے ہوئے چنے،مصری یاگڑ، تھوڑاساچندیاگوندھ،اور چند دانے چھوٹی الائچی باریک پیس کر شیشے کی بوتل میں رکھ لیں اور ایک چمچ صبح اور ایک چمچ سونے سے پہلے کھالیں۔

مرض کی شدت میں دو چمچ کھاسکتی ہیں۔چار گلاس پانی میں دو سے تین چائے کے چمچ میتھی دانہ ڈال کر آدھے گھنٹے تک پکاکرچھان کرپی لیں۔را ت میں ایک گلاس پانی میں ایک چمچ ثابت دھنیا بھگودیں۔اور صبح خالی پیٹ پی لیں بہترین نتائج کے لئے ایک ہفتہ تک استعمال کریں۔ اسکے علاوہ کرین بیری کے جوس کااستعمال بھی مفید ہے۔زیرہ بھون کر اگر خالی نہ کھایاجائے تو تھوڑی سی چینی ملاکر کھالیں۔تلسی کے پتوں کارس اور شہد ہم وزن ملاکر صبح وشام پینے سے فائدہ ہوتاہے۔اگر شہد (honey) نہ ہو تو مصری لے سکتی ہیں۔

دس گرام سونٹھ ایک گلاس پانی میں ڈال کراتناپکالیں کہ ایک چوتھائی پانی رہ جائے ۔چھان کر پی لیں تین ہفتے تک استعمال کریں۔سوگرام مونگ توے پر بھون کر پیس کر شیشی میں بھر کررکھ لیں۔روزانہ ایک کپ پانی میں آدھاکپ چاول بھگودیں۔پانی چھان کر ایک چمچ مونگ کاپاؤڈرحل کرکے روزانہ ایک بار پی لیں۔آپ کیاکھاتی ہیں یہ اس مرض میں اہم ہے۔کم از کم دہی (dahi) کااستعمال روزانہ کریں۔

مختلف انفیکشن اور بیماریوں سے بچنے کے لئے مکمل صفائی،ہلکی ورزش،قبض سے بچیں،چائے،کافی ،میدہ،تلی ہوئی،مصالحے دارمرغن اشیاء ترک کریں اور پھل سبزیاں استعمال کریں۔غصہ ،رنج وغم،تفکرات،ذہنی پریشانیوں سے جس حد تک ہوسکے بچیں۔ اس کے ساتھ روحانی و قرآنی عمل بھی نوٹ کر لیں۔ناظرین کرام کسی پنسار سٹور سے عرق بادیان لے لیں اس پرقرآن کی مختلف 7 سلام والی آیات 101 مرتبہ پڑھیں سلام قولا من رب الرحیم۔ سلام علی نوح فی العلمین۔

سلام علی ابراھیم۔ سلام علی موسی و ہارون ۔سلام علی ال یاسین ۔سلام علی المرسلین ۔سلام ھی حتی مطلع الفجر جو 101 بار پڑھ کر اسی نیت سے دم کریں۔یہ عرق دن اور رات میں 3۔3 بار ایک ایک چمچ پیا کریں۔11 دن تک یہ عمل جاری رکھیں انشاء اللہ اس مرض سے ہمیشہ کے لئے چھٹکارہ مل جائے گا۔7 سلام ان کو زبانی یاد کر لیجیے۔ اور پرہیز بھی لازم رکھیں ۔ گرم مصالحہ دار تلی ہوئی چیزوں‘ انڈا‘ مرغی‘ بڑا گوشت‘مرچ مصالحہ سے سختی سے پرہیز کریں۔

سبزیاں‘ پھل زیادہ استعمال کریں جب تک چٹخارہ دار چیزیں نہیں چھوڑیں گے نفع نہیں ہوگا۔ عام طور پر پرہیز کی طرف توجہ نہیں دی جاتی اور چاول بریانی‘ نان‘ کلچے‘ کیمیکل مثلاً کیوبز‘ اجینو موتو‘ ٹاٹری‘ ایسی ٹک ایسڈ (سرکہ کا تیزاب) اچاروں میں ملایا جاتا ہے فوڈ کلرز مصنوعی سرکہ سینتھٹک سرکہ سکوائش وغیرہ مختلف مصالحہ جات سے پرہیز کریں۔ سادہ غذائیں استعمال کریں۔ ان میں ذائقے اور چٹخارے نہیں ہوتے لیکن نفع اور شفاء ہوتی ہے۔

غذا:چھوٹا گوشت‘ سادہ روٹی‘ دیسی مرغی کا گوشت‘ سبزیاں‘ دیسی انڈے‘ آملیٹ‘ پرندوں کا گوشت‘ ہریسہ‘ نہاری‘ سری پائے‘ دال مونگی پتلی‘کدو‘ پیٹھا‘ بھنڈی‘ شلجم‘ بھیڑ کا دودھ‘ بکری کا دودھ‘ دودھ کی بنی ہوئی چیزیں‘ دیسی گھی کی چوری‘ کھجور تازہ‘ چھوہارے‘ روغن زیتون‘ انجیر‘ شہد‘ اخروٹ‘ پستہ‘ تل‘ بادام شیریں‘ آم‘ انگور‘ کیلا‘ لسوڑے‘ جاپانی پھل‘ چنا‘ پیاز‘ ناریل منقیٰ‘ کاجو‘ مچھلی‘ گاجر کا حلوہ‘ پیٹھے کا حلوہ‘ دال کا حلوہ‘ کلونجی‘ خوبانی خشک‘ مربہ تمام قسم۔ جو کا ستو‘ اونٹ کا گوشت‘ کشمش‘ گلقند دودھ میں ملا ہوا۔۔اہم بات بھی یاد رکھیں کہ اگر آپ کے کپڑوں پر لیکوریا کا پانی لگ جائے تو صاف کر کے نماز پڑھ سکتی ہیں۔ ہماری دعا ہے اللہ پاک آپ کو ایمان اور صحت والی زندگی عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین

Leave a Comment