گناہ چھوڑنے کا نسخہ

Gunah choorny ka nuskha

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ناظرین کرام۔۔۔اللہ تعالیٰ جب کسی بندے سے راضی ہوتے ہیں اس کو اپنا قرب اور تعلق عطا فرماتے ہیں پھر جب ناراض ہوتے ہیں تو اس کو نفس و شیطان کے حوالے کر دیتے ہیں نفس انسان کا دشمن اور شیطان اس کا شکار کیا ہوا ہر پل انسانوں کو شکار کرتا ہے
ایک بہت ہی آسان سا طریقہ ان سب کے لیے جو کسی نہ کسی گناہ میں مبتلا ہیں ،، چاہے کبیرہ ہو یا صغیرہ ۔۔

اس طریقے پر عمل کرنے سے آپ ضرور گناہوں سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔کوئی شخص اگر انتہائی بے حیائی اور فحاشی میں مبتلا ہو، اس کی عادتیں بچپن سے اس کام کی عادی ہوں، وہ چاہتا ہے کہ معجزاتی طور پر ہمیشہ کے لیے یہ برائی اس میں سے ختم ہوجاۓتواسکےلئے بھی یہ آسان سا عمل ہے انشا اللہ تمام گناہوں سے چھٹکارا ملےگا۔ہم آپ کے دشمن شیطان کے ہتھکنڈوں سے نجات کا نسخہ بتلاتے ہیں ۔

عمل کرنا آپ کا کام ہے دوستواحتیاط کر لیں زندگی بے وفا ہے کسی وقت بھی ساتھ چھوٹ جائے گا ہمارا دشمن شیطان ہم سے زیادہ چاک و چوبند اور طاقت ور ہے لہذا بہت ہی دلچسپ زندگیوں کو بدلنے والا عمل خوشحالیوں اور ترقیوں والا عمل آپ ضرور پڑھیں عزیز خواتین وحضرات،میرا ایک جاننے والا دوست بہت ہی سمجھدار انسان تھا ، لیکن وہ عورتوں کو بڑی عجیب اور بری نظر سے دیکھتا تھا ، اور اس کا کام بھی عورتوں کے سامان بیچنے کی دکان پر تھا ۔

میں نے اسے کہا کہ تم عورتوں کو بری نظر سے کیوں دیکھتے ہو ؟ کہنے لگا نہیں نہیں میں نہیں دیکھتا ۔ میں نے کہا مجھ سے مذاق مت کرو مجھے پتا ہے تم بدنظری کا شکار ہو ، لیکن یہ بتائو تمہیں اس کا علاج چاہیے یا نہیں؟میرے پاس اللہ کے حکم سے اس بیماری کا ١۰۰ ٪ مکمل علاج ہے ۔کہنے لگا کیا واقعی میں اس گناہ سے نجات پا سکوں گا؟میں نے کہا جی ہاں کہنے لگا پھر علاج بتاو ۔ میں نے کہا سنو ، جب بھی گناہ سر زد ہو جائے تو کوئی نیکی کر لینی چاہئے مَثَلاً دُرُود شریف ، کلمۂ طیّبہ وغیرہ پڑھ لے ۔

چُنانچِہ حضرتِ سیِّدُنا ابو ذَر غِفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں : مجھے نصیحت کرتے ہوئے سلطانِ دوجہان، مدینے کے سلطان،ﷺنے ارشاد فرمایا : جب بھی تجھ سے کوئی بُرا عمل سر زد ہو جائے ، پھر تو اس کے بعد کوئی نیک کام کرلے ، تو یہ نیکی اس بُرائی کو مٹا دے گی۔ میںنے عرض کیکہ یا رسولَ اللہﷺ کیالا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہکہنا نیکیوں میںسے ہے ؟ آپ ﷺ فرمایا کہ یہ توا فضل ترین نیکی ہے۔

دوستو یہ حدیثِ پاک سن کر معاذَاللّٰہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ بَہُت زَبردست نُسخہ ہاتھ آ گیا !اب تو خوب گناہ کرتے رہیںگے اور لا اِلٰہَ اِلَّا للّٰہکہہ لیا کریںگے تو گناہ مٹ جائیںگے ۔ خدا کی قسم ! یہ شیطان کابَہُت بڑا او ر بُراوار ہے ۔ اس ارادے سے گناہ کرنا کہ بعد میں توبہ کرلوں گا یہ اَشَدّ کبیرہ یعنی سخت ترین کبیرہ گناہ ہے۔ بلکہتوبہ کے ارادے سے گناہ کرناکُفر ہے ۔ بہر حال میں نے اپنے دوست سے کہا کہ تم اس بات کا ارادہ کر لو کہ جتنی دفعہ بھی بدنظری کا شکار ہو گے اتنی دفعہ وضو کر کے دو رکعات نماز پڑھو گے ۔

کہنے لگا یہ تو بہت زیادہ ہے۔ہر دفعہ دو رکعات ادا کرنا بہت مشکل کام ہے۔ میں نے کہا جنت چاہیے یا جہنم ؟ کہنے لگا اللہ کی قسم مجھے تو جنت چاہیے ، میں نے کہا بس پھر صرف ہر بدنظری پر دو رکعات ادا کرنے کا ارادہ کرو ، اللہ کی قسم شیطان خود تمہاری نظروں کو نیچے رکھے گا ۔ صرف دو رکعات پڑھنے کی وجہ شیطان تمہیں بدنظری پر نہیں ابھارے گا۔ کیونکہ اس کے نزدیک اللہ کو سجدہ کرنا بدنظری سے کہیں زیادہ بھاری ہے۔

صرف دو رکعات ادا کرنے سے اللہ تمہاری مدد فرمائے گا۔کہنے لگا اچھا ٹھیک ہے۔ میں نے پھر ایک ماہ بعد اس سے بات کی ۔ اور پوچھا اب بتائو کیسا رہا علاج ، ہنستے ہوئے کہنے لگا اللہ کی قسم ، پہلے ہفتے ١۰ دفعہ دو رکعات ادا کیں ، اور دوسرے ہفتے ۵ دفعہ اور تیسرے ہفتے دو دفعہ اور چوتھے ہفتے ایک دفعہ ، واللہ یا شیخ اب تو ایسا کچھ ہو گیا ہے کہ میں کسی غیر عورت کی طرف بری نظر سے دیکھوں تو ایسا لگتا ہے جیسے کوئی مجھے بدنظری سے منع کر رہا ہے ، کہ دیکھو گے تو دو رکعات ادا کرنی پڑیں گی ، وضو کرنا پڑے گا ، نہ دیکھو نہ دیکھو ۔

اسے دیکھنے سے کون منع کر رہا ہے ؟ شیطان کیوں؟ کیوں کہ شیطان انسان کو نماز پڑھتے ہوئے نہیں دیکھ سکتا میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ علاج اتنا کامیاب ہو گا،ایک اور دفعہ میرے پاس ایک سیگریٹ پینے والا آیا، کہنے لگا میں نے توبہ کرلی ہے ۔۔ لیکن سگریٹ سے میری جان نہیں چھوٹ رہی ، سب کچھ کر کے دیکھ لیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ۔ میں نے کہا سنو ہر سگریٹ کے بعد دو رکعات ادا کرو ۔ کہنے لگا بس دو رکعات ؟ میں نے کہا ہاں بس دو رکعات ، اور اس سے پہلے وضو ۔ تھوڑے عرصے بعد ملاقات ہوئی تو کہنے لگا اللہ کی قسم یا شیخ پہلے دن ہی ۳۰ سگریٹ سے میں ۵ سگریٹ پر آ گیا ۔

جب بھی سگریٹ پینے کا ارادہ کرتا شیطان مجھے کہتا نہیں نہیں یہ کیا کر رہے ہو ، کوئی فائدہ ہی نہیں سگریٹ کا ۔ وضو کرنی پڑے گی نماز پڑھنی پڑے گی ۔ کہنے لگا پہلے دن ۵ پی دوسرے دن ۳ اور ایک ہفتہ بھی نہیں گزرا کہ میں نے مکمل طور پر چھوڑ دی ۔ اللہ کی قسم بھائیو میرا نہیں خیال تھا کہ یہ علاج سگریٹ پینے والے کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا۔لیکن اللہ کے حکم سے بہت ہی کامیاب علاج ہے۔جو کوئی بھی سگریٹ چھوڑنا چاہتا ہے ہر سگریٹ کے بعد دو رکعات ادا کرے اور پھر دیکھے کیسے اس کی سگریٹ چھوٹتی ہے ۔

میرے بھائیو اللہ کی قسم شیطان اتنا طاقت ور نہیں ، صرف ہم کم ہمت ہو گئے ھیں ، ہم صرف اپنی بیماری کی تشخیص کرتے ہیں اور واویلا کرتے ہیں ، علاج کا نہیں سوچتے ۔ بھائیو ہر بیماری کے علاج کا مضبوط ارادہ کرو ۔ ہر گناہ سے نجات پانے کا پہلا قدم یہی ہے کہ اس کو ترک کرنے کا مضبوط ارادہ کر لو اور پھر ہر دفعہ گناہ ہونے پر اپنے لیے ایک خاص کفارہ متعین کر لو جیسے کسی کو جھوٹ بولنے کی عادت ہے ، جیسے ہی اس گناہ کا ارتکاب ہو جائے کفارے میں دو رکعات ادا کرو ۔

اور کسی کو غیبت کرنے کی عادت ہو، وہ بھی کفارے میں دورکعات ادا کرے ۔ ان رکعات کو کبھی ملتوی نہ کیا جائے بلکہ ہر وقت ان دو رکعات کو اپنے ذہن میں رکھیں ۔ اور ہر دفعہ کفارہ ادا کرنے کے بعد اللہ سے دعا کی جائے کہ گناہوں سے چھٹکارا پانے میں آپ کی مدد کرے ۔اگر دو رکعات نہیں ادا کر سکتے، توآیت کریمہ 313مرتبہ اس نیت کے ساتھ صبح و شام پڑھیں کہ یااللہ میرے اندر کی جو خرابیاں ہیں‘ ان کو دور کردے۔

اور اس کے ساتھ ساتھ کسی اللہ والے کی صحبت اختیار کیجیے،بلکہ کثرت کے ساتھ سید الاستغفار پڑھتے رہیں۔ سید الاستغفار یہ ہےکہ اللھم أنت ربی لاالہ الا أنت،خلقتنی وأنا عبدک ،وأنا علی عھدک ووعدک مااستطعت،أعوذبک من شر ما صنعت ، أبوء لک بنعمتک علی وأبوء بذنبی ،فاغفرلی فانہ لا یغفر الذنوب الا أنتدوستو شیطان ہم سے طاقت اور چالاکی اور تدبیروں سے بہت تیز ہے لیکن اللہ تعالیٰ کی طاقت ہمارے ساتھ شامل ہو گئی تو ہم کامیاب ہو جائے گے

اور شیطان کی تدبیر ناکام ہو جائے گی اس لیے اللہ تعالیٰ نے وقت دیا ہے اس وقت کو قیمتی بنا لوں تو مرنے کے بعد پریشانی نہیں ہو گی اگر اس کو قیمتی نہ بنایا تو پھر خسارہ ہی خسارہ ہو گا پھر کچھ نہیں ہو گا ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی آپ کی سچی توبہ کرنے کیلیے مدد کرے، آپ کو برائیوں سے بچائے اور برائیاں آپ سے دور کر دے ، بلکہ آپ کو توبہ کرنے والوں میں شامل فرمائے۔آمین۔ ثم آمین

Leave a Comment