عینک سے نجات اور نظر کی کمزوری کا طبی و روحانی علاج

Ainak sy nijat or nazer ki kamzoori ka tibii o roohani ilajj

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ ناظرین کرام۔۔۔ نظر سے نظارہ اور نظارے سے سب کچھ پیارا ہے۔نظر کا تعلق نگاہ سے ہو تا ہے اور نگاہ بصری اعصاب کے ذریعے دماغ سے منسلک ہوتی ہے۔ آنکھیں قدرت کا حسین تحفہ ہیں انکے کمزور ہونے سے آپ پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں آنکھوں کی نظر چاہے قریب کی ہو یا دور کی دونوں ہی صورتوں میں پریشانی اور ذہنی تناؤ سے کمزور ہوتی ہے۔

بہت سے بچوں کی نظریں پیدائشی کمزور ہوتی ہیں لیکن نظر کمزور ہونے کی صورت میں پریشان ہونے کے بجائے آنکھوں کی روشنی بڑھانے کی کوشش کریں۔ بہت سی غذائیں اور نسخے ایسے ہیں جو آنکھوں کی صحت کیلئے بہت مفید ہیں عینک سے نجات اور نظر کی کمزوری کے چار سے پانچ مجرب ترین نسخےبتاؤں گا اور ہر نسخہ ایک دوسرے سے اعلی اور مجرب ترین نسخہ ہے
ناظرین کرام ، آج دنیا میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جن کی نظر کمزور ہے، پہلے تو بوڑھے آدمی اس مسلے کا شکار تھے، لیکن اب تو مرد خواتین، بچے سبھی اس مرض میں مبتلا پائے جاتے ہیں، کہتے ہیں کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔

متوازن غذاکا استعمال آنکھوں کی روشنی میں بہت معاون ہے۔غذاؤں کے ساتھ ساتھ زیادہ موبائل، ٹی وی، کمپیوٹر سورج کی تیز روشنی اور رات کے وقت کم لائٹ میں اسٹذیز سے پرہیز کریں آنکھوں کو تندرست رکھنے کے لئے قبض نہیں ہونا چاہئے ۔آنکھوں کی تیز روشنی کے لئے پاؤں کے تلوؤں میں سرسوں کے تیل کی مالش کریں۔ اس سے آنکھوں کی روشنی بڑہتی ہے۔ اسی طرح بادام رات میں بھگوکرصبح چھلکا اتار کر بارہ گرام مکھن اور مصری میں ملا کرایک ماہ تک کھانے سے نظر تیز ہو جاتی ہے۔

دوستو چالیس دن تک سات بادام، مصری، سونف دونوں 10+10 گرام پیس کر رات کو گرم دودھ کے ساتھ لینے سے آنکھوں کی روشنی تیز ہوتی ہے اسکے بعد رات بھر پانی نہ پیئں۔ بلکہ کھانے کے بعد سونف کھانے سے آنکھوں کی روشنی بڑہتی ہے۔پسی ہوئی سونف آدھا چمچ میں تھوڑی سی چینی ملاکر دودھ کے ساتھ لے لیں اس سے بھی نظر بڑھے گی۔پھول گوبھی کا رس پینے سے آنکھوں کی کمزوری دور ہوتی ہے۔

دوستو اگر آنکھوں کے آگے اندھیرا آتاہوتو آنولے کا رس پانی میں ملا کر صبح و شام چار دن پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔ بلکہ پیاز کے لگاتار استعمال سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے۔یاد رہے کہ تازہ دودھ چھان کر بغیر گرم کیئے مصری یا شہد، بھیگی ہوئی بیس کشمش کا پانی ملاکر چالیس دن پینے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے۔بیر آنکھوں کی روشنی میں اضافہ کرتا ہے۔اگر نظر تھوڑی کمزور ہے تو ٹماٹر بے حد مفید ہے۔

گاجر اور پالک کا رس 125 گرام ملا کر پینے سے آنکھوں کی روشنی بڑھ جاتی ہے۔گیہوں کے پودے کا رس آنکھوں کی روشنی میں اضافہ کرتا ہے۔سبز دھنیا آملہ کے ساتھ پیس کر کھانے سے آنکھوں کی کمزوری دور ہوتی ہے۔اسی طرح صبح سویرے ننگے پاؤں سبز گھاس پر چلنے سے آنکھوں کی روشنی میں اضافہ ہوتا ہے۔پالک کا رس پینے سے آنکھوں کی روشنی بڑھتی ہے۔آنکھوں کی بینائی تیز کرنے کے لئے مچھلی کا استعمال ضرور کریں۔گرین ٹی نہ صرف آنکھوں میں ہونے والے انفیکشن کے خطرات کو کم کرتی ہے بلکہ آنکھوں کیلئے بھی مفید ہے۔

خشک ناریل، کیلا اور گنا آنکھوں کے لئے مفید ہیں۔گاجر اور سونف سے تیار کردہ ٹوٹکےان کے باقاعدہ استعمال سے آپ کی آنکھوں کی کمزوری ضرور دور ہوجائے گی۔نسخہ الشفاء نوٹ کر لیں ، گاجر کا رس 1 گلاس،سونف 250 گرام ۔ اس کی ترکیب یہ ہےکہ سونف کو صاف کرلیں گاجر کے جوس میں سونف ملاکرچینی یاشیشے کے برتن میں ڈال کر اوپر سے ململ کا کپڑا باندھ دیں روزانہ دن میں ایک مرتبہ لکڑی کے چمچ سے ہلاتے رہیں تاکہ پھپوندی نہ لگے جب تمام رس سونف میں جذب ہوجائے تو اسے کچن ٹاول پر پھیلاکر سکھالیں اسکے بعد استعمال کریں یہ طریقہ کار لمبا اور محنت طلب ضرور ہے لیکن آپکی آنکھوں کے لئے بے حد مفید ہے چھوٹے بچوں کو کھلانے کے لئے آپ اس سونف میں مصری یابادام کااستعمال کرسکتے ہیں۔

مغز بادام 500 گرام،چہار مغز 500 گرام۔ اس نسخے کی بھی ترکیب اور طریقہ استعمالنوٹ کر لیں۔ان سب اجزاء کو کونڈے میں اچھی طرح کوٹ لیں اور چھاننی کی مدد سے چھان لیں پھکی کی طرح کا سفو ف سا بن جائے گا روزانہ صبح و شام ایک ایک چمچ آدھے گلاس دودھ کے ساتھ استعمال کریں انشا ء اللہ نظر کی کمزوری دور ہو جائے گی اور ہمیشہ کے لیے عینک سے بھی نجات مل جائے گی۔ایک ہفتہ میں ہی نظر کافی حد تک ٹھیک ہو جائے گی اور ایک ماہ کے استعمالسے عینک تک اتر جائے گی۔

ویسے تو آنکھوں کی کمزوری دور کرنے کے لئے کئی طرح کی غذاؤں کی اہمیت پر زور دیا جاتا رہا ہے لیکن آنکھوں کی اچھی صحتکیلئے گاجر اور سونف کی افادیت سے کوئی انکار نہیں کرسکتاہے بلکہ بچوں کو نظر کی کمزوری سے محفوظ رکھنے کے لئے ماہرین بادام ، مغزیات ، کھجور ، انجیر ، مچھلی ، زیتون اور اسی طرح کے بے شمار عناصر تجویز کرتے ہیں ۔ طبی علاج کے ساتھ روحانی علاج بھی لازمی کریں ،

آپ ہرفرض نماز کے بعد اول آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھ کرسورت نورکی آیت نمبر 35 کوتین مرتبہ پڑھ کردائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی پرپھونک ماریں اورپھرانگلی کودونوں آنکھوں پرمل لیں ۔صرف اس ایک عمل سے آپ کی نظر بہتر ہوسکتی ہے اور اگر اس کا ورد مکمل اخلاص سے کیا جائے تو اس کی وجہ سے آنکھوں کی جملہ بیماریاں بھی ختم ہو سکتی ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آپ کا لگا ہوا چشمہ بھی اتر سکتا ہے ۔

ماہرین یہ بھی مشورہ دیتے ہیں کہ بچے کو لیٹ کر پڑھنے ، کتاب کو آنکھوں کے بہت قریب کرنے اور کھانے کے فوری بعد پڑھنے سے منع کریں ۔ اس سے آنکھوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ ٹی وی ، لیپ ٹاپ ، مونیٹر اور موبائل سکرین کا بہت زیادہ استعمال بھی آنکھوں کو متاثر کرتا ہے ۔ لہذا ان چیزوں سے بچوں کو دور رکھنا بہت ضروری ہے ۔ آنکھوں پر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے مارنا ، سبزے کی طرف ٹکٹکی باندھ کر دیکھنا ، بہتے پانی پر نگاہیں جمانا اور بصارت کو تیز کرنے والی آنکھوں کی ورزشیں بھی نظر تیز کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

دوستو آنکھوں کے روحانی و طبی علاج کے حوالہ سے اگر کوئی چیز آپ کی سمجھ میں نہیں آئی ہے یا آپ اس ویڈیو کے حوالہ سے مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہمیں کمنٹس کر سکتے ہیں. آپ کے ہر سوال،ہر کمنٹس کا جواب دیا جائے گا.اگر آپ کو یہ ویڈیو اچھی لگی ہے تو آپ اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر سکتے ہیں. تاکہ آپ کے دوست احباب کی بھی بہتر طور پر راہنمائی ہو سکے. ہمارے چینل کو اسی طرح دیکھتے رہیے۔۔۔۔ ہم پھر حاضر ہونگے ایک نئے ٹا پک کے ساتھ۔اپنا بہت سا خیال رکہیے گا، اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

Leave a Comment