سورہ “الم نشراح” کی پانچویں آیت کا عمل، ہر کام آسان ہوجائےگا۔ عمل صرف ایک بار سن لیں

Soorah Alm Nashrah ki paanchveen Aayat ka amal

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ ناظرین کرام۔۔۔آج ہر گھر پریشان ہے اور بے تاب زندگی کے دن رات گزرنے کے ساتھ اپنے مسائل میں اور گھرتی چلی جارہی ہے ایسے دور میں جب روحانی دنیا تجارت بن گئی ہو اور روح کی دنیا خریدو فروخت کا نام ہو۔ لیکن یقین جانیے آج کا یہ ایک آیت کا عمل جو مستقل اللہ والوں کے آزمودہ وظائف اور عملیات کا نام ہے۔

سورہ “الم نشراح” کی پانچویں آیت کےخاص الخاص عمل بتاؤں گا ، عمل بہت ہی آسان ہیں اور بہت ہی مجرب بھی ہیں، آپ کی کوئی بھی مشکل ہو اس کا تعلق لوگوں سے ہو یا رب سے ہو ، توآپ بالکل آسان سی آیت کاعمل کرسکتے ہیں، اس عمل کے فوائد بھی بےشمار ہیں۔ہر قسم کی مشکلات کو آسان کرنے اور ہر قسم کی رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے سورہ “الم نشراح” کی پانچویں آیت کا عجیب و غریب عمل ہے۔۔

انشاء اللہ تعالیٰ اس عمل کی برکت سے جملہ مسائل حل ہوں گے‘ مشکلات اور رکاوٹیں دور ہوں گی اور ہر کام میں کامیابی حاصل ہوگی۔ بلکہ بعض مرتبہ گھر کا کنبہ زیادہ اور آمدنی کم ہوتی ہے اس کے سبب گھر میں ہر وقت پریشانی رہتی ہے ۔ ایسی صورت میں یہ عمل بہت مفید اور کارآمد ہے، یہ عمل قرض سے نجات اور دیگر مالی و گھریلو پریشانیوں کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔ یہ عمل کرنے والے لوگ مایوس نہیں رہ سکتے۔ ضرور آزمائیں اور فائدہ اٹھائیں۔

ناظرین کرام سورة الم نشرح کی آیت نمبر پانچ کے اندر بڑی تاثیر اور بڑی طاقت ہے۔ اس آیت کے عمل سے دل کے وال،گردوں کی پتھریاں،پتے کی پتھریاں ،مثاے کی پتھریاں نکل جاتی ہیں جو شخص اس کو یقین طاقت توجہ اور مستقل مزاجی سے پڑھے گا اللہ اس کے لیے خیرکے دروازے کھول دیتا ہےبلکہ اللہ رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے ۔ میں نےخود ایک شخص کو بتایا کہ روزانہ اکیس یا اکتالیس بار سورة الم نشرح کی آیت نمبر پانچ تیل پر پڑھ کے تیل سرمیں لگایا کریں اس کی تاثیر بدل جائے گی ۔

دماغ آنکھیں ،شعور احساس ادراک یہ سب کھلے گا، دوستو سورۃ الم نشرح کی اس آیت کی برکت سے زندگی کے راستے کھلتے ہیں۔سورہ “الم نشراح” کی پانچویں آیت “فان مع العسر یسرا””ہے یعنی اللہ کا فرمان ہے کہ بے شک تنگی کے ساتھ آسانی ہے، لہذا سورہ “الم نشراح” کی پانچویں آیت آپ روزانہ 71مرتبہ کوئی ایک وقت مقرر کر لیں اور مقررہ وقت پر یہ آیت فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا پڑھیں، اول آخر 3-3مرتبہ درود شریف۔

انشا اللہ دنیا کا کوئی بهی کام هو۔۔۔کوئی بهی مقصد هو کوئی بهی پریشانی هو ، قرآن پاک کی اس آیت سے حل ہوجائےگا۔ بلکہ دوستو جو شخص بھی یہی آیت صرف چالیس بار پڑھے ہر دفعہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اول و آخر سات بار درود ابراہیمی یا وہ خود نہیں پڑھ سکتا تو اس کی طرف سےکوئی اور پڑھے لے‘ چالیس دن‘ ستر دن‘ یا نوے دن اور اگر مراد حاصل نہ ہو، تا حصول مراد جب تک مرا د حاصل نہ ہو یہ پڑھے تو اس کے سامنے انوکھا معاملہ ہوگا۔

وہ یہ ہوگا کہ سب سے پہلے اس کے ساتھ زندگی کی ایک ایسی ترتیب چلے گی کہ وہ مالامال ہوجائے گا‘ بے اولاد پڑھے گا تو اس کے ہاں اولاد ہوجائے گی‘ بے روزگار پڑھے اس کا رزق کھل جائے گا‘ بے آسرا پڑھے گا اسے آسرا مل جائے گا‘ بے وسیلہ پڑھے گا اسے وسیلہ مل جائے گا جس کو شفا نہیں اس کو شفا مل جائے گی جس کو تکلیف ہے اس کی تکلیف دور ہوجائے گی جس کی اولاد میں گندگی ہے اس میں صفائی آجائے گی جس کے بچے ہوتے ہیں مرجاتے ہیں‘

اگر وہ پڑھیں گے تو اس کے بچے صحت یاب پیدا ہوں گے جس کے بچے ٹیڑھے الٹے یا عجیب الخلقت یا مریض پیدا ہوتے ہیں یا نامکمل پیدا ہوتے ہیں وہ صحت یاب ہوجائیں گے۔ یعنی اولاد کا ہر مسئلہ اللہ کے حکم سے حل ہو جائے گا وہ خواتین جن کے بچے پیٹ میں مرجاتے ہیں یا وقت سے پہلے تولید ہوکر مرجاتے ہیں الغرض بچوں کا کوئی مسئلہ ہو اولاد کی کوئی الجھن ان سب کیلئےسورہ “الم نشراح” کی پانچویں آیت کا عمل،،،،، فَاِنَّ مَعَ الْعُسْرِ يُسْرًا ،،،،،صرف چالیس بار پڑھیں اور ہر دفعہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اول و آخر سات بار درود ابراہیمی لازمی ہے۔

اور سب کو میری طرف سےاجازت بھی ہے۔ دوستو یہ بھی یاد رہے کہ وظائف اور ذکر، یہ فاصلے درد سے طے ہوتے ہیں ، یہ چیزیں خلوص سے اندر کے درد سےطے ہوتی ہیں اگر درد نہ تو یہ چیزیں طے نہیں ہوتیں۔ میں سچ کہہ رہا ہوں پہلے مانگنا سیکھیں صبر ایمان حوصلے کے ساتھ ،برداشت حلم کے ساتھ پھر مانگیں تو اللہ دیتا ہے۔ دوستو آپ ہر نماز میں کچھ ایسی سورتیں بھی پڑھ لیا کریں جس کی پہلی رکعت میں سورة الم نشرح اوردوسری رکعت میں سورة الفیل پڑھیں ،

ناف کے نیچے والے امراض، ناف کے نیچے والے حادثے،ناف کے نیچے والی مشکلات وہ بھی ختم ہوں گی ایک اور عجیب فائدہ ہو گاجو یہ شخص پڑھے گا کبھی اس کاکام اٹکے گا نہیں، وقت میں برکت ہو گی دن میں برکت ہو گی اللہ اس کا ذہن حافظہ برکتیں ساری کھولے گااور جو عمل کرے گا انشا اللہ نماز کے اندر ایک دفعہ پڑھنے سے وہی فائدے ملیں گے، کیونکہ اعمال ہمارے مقدر کو بناتے ہیں ہمارے نصیب کو بناتے ہیں۔

ان اعمال کو یقین طاقت ،قوت اور بھروسے سے کرنا ہے۔اس یقین کے ساتھ کریں کہ جو عمل میں پڑھ رہا میرے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جو وعدے فرمائے ہیں بس وہ سارے وعدے سچے ہیں اور حق ہیں اور وہ پورے کے پورے وعدے میرے ساتھ ہیں اور کام ہو رہا ہے۔میرے پاس طاقت ور رب کا طاقت ور نام ہے۔اور میں اللہ کا نام لوں گا اور یوں نام لوں گا اور یوں اللہ میرے ساتھ ہو جائے گابس اللہ کا ساتھ ہونا ہے میرا کام بن جائے گا۔اللہ پہ مان ہو اللہ پہ بھروسہ ہواللہ پہ اعتما د ہو ،اور اللہ پہ یقین ہو۔

یہ انداز مومنانہ ہے۔ آپ ایسا یقین لے آئیں یہ سارے جو نوری حروف ہیں ، اور جویہ نوری وظیفے ہیں یہ سارے کے سارے ہمارے لیے اللہ کی مدد کو عرشوں سے لے کے فرشوں پہ آئیں گے اس یقین کے ساتھ پڑھنا ہے اس طاقت کے ساتھ اس قوت کے ساتھ پڑھنا ہے جب یہ طاقت قوت اور یقین ملے گا تو اللہ کی مددسامنے آکے کھڑی ہو جائے گی۔ وہ کسی وظیفے اور عمل کی شکل میں ہے اصل چیز تو ہے یقین ،گڑگڑانا ،مانگنا اور اللہ کے سامنے اپنی جھولی پھیلاکے بھکاری بن کے مانگیں ۔

اللہ بڑاکریم ہےآپ کے یقین پہ اعتقاد پہ اعتماد پہ اللہ اپنے غیب کے خزانے سے عطا فرمادیتے ہیں۔ دوستو قرآن کی ایک ایک آیت اتنی امیزنگ ہے کہ اس پر غورو فکر کرنے کے لیے ساٹھ ستر سال کی عمر بھی کم لگتی ہے. ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں قرآن پاک پڑھنے , سمجھنے اور اس پر غوروفکر کی توفیق دیں….!!!آمین یا رب العالمین۔

Leave a Comment