نوکری ،امتحانات کےلئے جمعہ کے دن وظیفہ کریں جو مانگو گے ملے گا !

Nookrii, imtihanat k liye jummy k din wazeefa krain

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ ناظرین کرام۔۔اللہ تعالیٰ نے بعض چیزوں کو بعض چیزوں پر فضیلت دی ہے۔ مہینوں میں رمضان کا مہینہ زیادہ فضیلت والا ہے۔ اسی طرح راتوں میں لیلۃ القدر اور دنوں میں جمعہ کے دن کی خصوصی اہمیت ہے۔ جمعہ کا دن اللہ تعالیٰ کی خاص عنایات اور نوازشوں کا دن ہے۔ جس طرح ہر رات کی آخری گھڑی میں اللہ تعالیٰ کی رحمت و عنایت بندوں کی طرف زیادہ متوجہ ہوتی ہے اسی طرح جمعہ کے دن میں بھی ایک گھڑی دعا کی قبولیت کی تاثر رکھتی ہے۔

جمعۃ المبارک کی فضیلت کے بارے میں قرآن پاک میں ارشاد ہوتا ہے کہ اے ایمان والوجب نماز کیلئے جمعہ کے دن اذان دی جائے تو اللہ تعالیٰ کے ذکر کی طرف دوڑو اور خریدو فروخت چھوڑ دو ‘ تمہارے لیے بہتر ہے‘ اگر تم جانتے ہو،رسول اللہ ﷺ نے جمعہ کے دن کا ذکر کیا اور فرمایا : اس میں ایک گھڑی ایسی ہے، جس میں کوئی مسلمان نماز پڑھے، اور اللہ تعالیٰ سے کچھ مانگے تو اللہ تعالیٰ اس کو عنایت فرمادیتا ہے اور ہاتھ کے اشارے سے آپ ﷺ نے واضح فرمایا کہ وہ ساعت مختصر سی ہے،

جمعہ کے دن کا خاص اورچھو ٹا سا وظیفہ بتاؤں گا اس عمل سے آپ جو مانگو گے اللہ کے حکم سےآپ کو ملے گا !اس عمل کو جمعہ کے دن نماز فجر اور عشا کی نماز کے بعد پڑھ لیں اور ہزاروں فائدے حاصل کریں، ہر قسم کی تنگی ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گی، بڑی سے بڑی مشکل حل کرنے کیلئے یہ عمل ضرور کریں اور جمعہ کے روز پڑھیں۔۔ایسا مجرب وظیفہ جو آپ کیلئے غیب کے خزانوں کے منہ کھول دے، اتنا غنی بنادے کہ 7نسلیں گھر بیٹھ کر زندگی بھر کھائیں ۔

عزیز خواتین وحضرات،جمعہ کے روز نماز ظہر کی بجائے نماز جمعہ ادا کی جاتی ہے۔ اور جمعہ کے دن کے متعلق آپ ﷺ نے یہ بھی فرمایا کہ جمعہ کے دن فرشتے مسجد کے دروازے پر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اور مسجد میں داخل ہونے والوں کے نام لکھتے جاتے ہیں۔ سب سے اوّل داخل ہونے والا ایسا ہے گویا اس نے اللہ کی رضا کے لیے اونٹ کی قربانی پیش کی۔ اس کے بعد داخل ہونے والے کے لیے گائے کی قربانی کا ثواب لکھا جاتا ہے۔

اس کے بعد آنے والے کو مینڈھے کی قربانی کا اجر ملتا ہے اس کے بعد آنے والوں کو بالترتیب مرغی پیش کرنے اور انڈا پیش کرنے کا ثواب ملتا ہے۔ بھر جب امام خطبے کے لیے منبر کی طرف جاتا ہے تو یہ فرشتے اپنے لکھنے کے دفتر لپیٹ لیتے ہیں اور خطبہ سننے میں شریک ہو جاتے ہیں۔ گویا اس کے بعد آنے والے خصوصی ثواب سے محروم رہتے ہیں۔فرمان نبوی ﷺ ھے کہ پانچ عمل ایسے ہیں کہ جو شخص ان کو ایک دن میں کرے گا اللہ تعالیٰ اس کو جنت والوں میں لکھ دے گا۔

اور یہ دن جمعہ کا دن ہے۔ ۔ کوئی شخص جمعہ کی شب کو عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ کر سنتوں کے بعد دس رکعت نفل دو،دو کرکے ایسے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورۂ اخلاص اور ایک مرتبہ معوذتین پڑھے ہر سلام کے بعد یعنی دس رکعت پوری کرکے سلام کے بعد وتر پڑھےاور اس کے بعد قبلہ رخ ہوکر سو جائے تو اس نمازی کے اعمال نامہ میں شب قدر میں شب بیداری کا ثواب لکھا جائے گااور اس شب کو درود شریف بھی بکثرت پڑھے۔

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو کوئی جمعہ کی رات میں مغرب اور عشاء کے درمیان بارہ رکعت نوافل دو دو کرکے اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد دس مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھے اور اختتام نوافل پر، درودپاک 100 مرتبہ اورااستغفار 100 مرتبہ پڑھے تو اس نے گویا بارہ سال تک اللہ تعالیٰ کی عبادت کی اور دن میں روزہ رکھا اور رات کو قیام کیا،

اسی طرح جو شخص نماز جمعہ اور عصر کے درمیان دورکعت نماز نفل اس طرح سے پڑھے کہ سورۂ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ آیۃ الکرسی اور پچیس مرتبہ سورۂ فلق پڑھے دوسری رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورۂ اخلاص اور بیس مرتبہ سورۂ فلق پڑھے۔سلام کے بعد پچاس مرتبہ استغفار پڑھے تو انشاء اللہ اپنی زندگی میں خواب میں جنت میں اپنا ٹھکانہ دیکھ لے گا۔ ۔ نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایاکہ جو مسلمان جمعہ کے دن یا جمعہ کی رات میں انتقال کرجائے،

اللہ تعالیٰ اُس کو قبر کے فتنہ سے محفوظ فرمادیتے ہیں اسی طرح نماز جمعہ سے قبل صلوٰۃ تسبیح پڑھنا ایسا ہے جیسے حج اور عمرہ ادا کرنے کے بعد انسان ایسا ہوتا ہےجیسا گناہوں سے پاک ھو۔ اسی طرح اسم باری تعالیٰ کی برکات و فیوض سے کئی مسلمان آج فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس وظیفے کی بدولت کئی افراد آج خوشحال زندگی گزار رہے ہیں۔ جن لوگوں کو یہ شکایت رہتی ہے کہ ان کے پاس پیسے ٹکتے نہیں اور تیزی سے خرچ ہو جاتے ہیں وہ افراد نماز فجر اور عشا کی نماز کے بعد 11، 11سو مرتبہ’’یا غنی‘‘کا ورد کریں، وظیفے کے اول و آخر درود ابراہیمی ضرور پڑھیں۔

اللہ تعالی کے فضل کرم سے ان کے رزق میں بے پناہ اضافہ اور برکت آجائے گی ۔ یہ مجرب وظیفہ رزق اور بندش کے خاتمہ کیلئے نہایت بہترین ہے ، کوئی بھی دکاندار اور تاجر دفتر کھولنے سے پہلے ستر مرتبہ’’یا غنی‘‘ پڑھے گا تو انشااللہ اللہ پاک کاروبار میں برکت اور رزق میں اضافہ ہو گا اور کبھی بھی کسی نقصان کا خوف نہیں رہے گا ۔ جمعرات اور جمعہ کی شب اس اسم مبارک ’’یا غنی ‘‘ کو انیس ہزار مرتبہ پڑھنے اور عمل کو جاری رکھنے سے انسان کو غیب سے دولت ملتی ہے ۔

اوربہت جلد کاروبار میں ترقی ہوگی اور رزق حلال کہاں کہاں سے آئے گا کہ عقل دنگ رہ جائے گی۔ اکثر اوقات لوگ دعائیں پوری نہ ہونے کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں جس کی وجہ دراصل دعا اور عبادت میں خشوع و خضوع کا نہ ہونا ہوتا ہے۔ دعا کو عبادت کا زیور قرار دیا گیا ہے ۔ مسلمان دعا کے ذریعے اپنی مرادیں رب تعالیٰ سے مانگتے ہیں۔ اسی طرح آج کل پاکستان میں بیروزگاری ایک عام مسئلہ ہے، پڑھے لکھے افراد ملازمت نہ ہونے کی وجہ سے در در کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

یہاں ہم ایسے ہی بیروزگار نوجوانوں کو بھی ایک نہایت مجرب وظیفہ بتا دیں کہ جس کے کرنے سے انشا اللہ انہیں من پسند ملازمت اور روزگار رب تعالیٰ نصیب فرمائیں گے۔بیروزگار افراد، نوکری ،امتحانات کےلئے جمعہ کے دن روزانہ نماز عصر کے بعد اول و آخردرود شریف کے بعد اکتالیس بار’’یا اللہ یا باسط‘‘پڑھیں، انشا اللہ یہ عمل کرنے سے رب تعالیٰ آپ پراپنے خزانے کے منہ کھول دیں گے۔

یاد رہے کہ جمعۃ المبارک اہل ایمان کے لیے خصوصی اجتماع کا دن ہے۔ یہ گناہوں سے معافی حاصل کرنے کا دن ہے۔ یہ گناہ گاروں کی بخشش کا دن ہے۔ نفاست و نظافت حاصل کرنے کا دن ہے۔ روز ِمحشر کی یاد دہانی کا دن ہے اور جمعہ عزت وعظمت حاصل کرنے کا دن ہے۔آئیں مل کر سب کے لئے یہ دعا کریں کہ اللہ کریم ہمیں مبارک ایام کو سنّت کے مطابق گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔۔

Leave a Comment