جمعہ کے دن یا وھاب کا عمل پڑھ لیں ۔۔۔ ہر مراد پوری۔

Jummy ky din ya wahaboo ka amal perh lain,

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ ناظرین کرام۔۔۔مسلمان دعا کے ذریعے اپنی مرادیں رب تعالیٰ سے مانگتے ہیں۔ قرآن و حدیث کے حوالے سے جمعۃ المبارک ایک انتہائی مقدس اور مبارک دن ہے۔ اس کی عظمت، فضیلت، شان اور مرتبے کا اندازہ ہم صرف اس بات سے لگاسکتے ہیں کہ قرآن پاک میں اس کے نام سے ایک مستقل سورت ’’سورۃ الجمعہ‘‘ بھی موجود ہے۔۔ جمعے کا دن انتہائی عظیم الشان،پرسعادت، مقدس اور بابرکت دن ہے۔

رزق کی تنگی دور کرنے کے لئےایہ خاص عمل پابندی کے ساتھ پڑھنا ہوگا۔ حضور نبیکریمﷺ نے جمعے کے دن کو ’’عید کا دن‘‘ اور تمام ’’دنوں کا سردار‘‘ قرار دیا ہے۔اور اللہ تعالى كے ہاں يہ دن عيد الفطر اور عيد الاضحى سے بھى عظيم ہے، فرمان نبوی ﷺ ھے کہ سورج طلوع ہونے والے ايام ميں سب سے بہترين جمعہ كا روز ہے، جمعۃ المبارک وہ مقدس دن ہے جسے تمام ایام پر فضیلت بخشی گئی ہے۔

۔بخاری و مسلم میں حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليہ وسلم نے جمعہ کے دن کا ذکر کیا تو ارشاد فرمایا ” اس میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ جس مسلمان بندے کو وہ میسر آ جائے ، تو وہ اللہ سے جس چیز سوال کرتا ہے ، اللہ تعالیٰ اسے ضرور عطا فرمادیتا ہے” اور آپ صلى الله عليہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اس گھڑی کے مختصر ہونے کا ارشاد فرمایا ۔ لہذا آج کا یہ عمل اچھی طرح ذہن میں بٹھا لیں۔۔۔ ہر مراد انشا اللہ پوری ہوگی بلکہ آپ کی دعاؤں میں تاثیر بھی پیدا ہو جائے گی،فقرو فاقہ سے نجات بھی ملے گی اور اللہ تعالیٰ آپ پر رزق کے دروازے کو کشادہ کردے گا۔

عزیز خواتین وحضرات،جو شخص فقرو فاقہ میں مبتلا ہو تو اسے چاہیے کہ جمعہ کے دن چاشت کی نماز میں آخری سجدے میں چالیس مرتبہ یَاوَہَّابُ پڑھے اگر اس عمل کی پابندی کسی نے چار جمعےتککرلی تو اللہ تعالیٰ اس کے فقروفاقہ کو دور کردے گا۔ اسی طرح اکابرین نے فرمایا ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن نماز فجر کے بعد اس اسم مبارک کا ورد تین سو مرتبہ کرے گا اللہ تعالیٰ اس پر رزق کے دروازے کو کشادہ کردے گا اور اسے اتنا عطا کرے گا کہ اس سے سمیٹا نہ جائے گا۔

بزرگوں نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص جمعہ کے دن اپنے گھر کے صحن میں کھڑے ہوکر تین سو مرتبہ یَاوَھَّابُ پڑھے گا تو چند دنوں میں اس کی غربت رفع ہوجائے گی اور اللہ تعالیٰ اسے ایسی فراخی عطا کرے گا کہ جس کا وہ تصور بھی نہیں کرسکتا۔ اگر کوئی شخص بے روزگاری کا شکار ہوتو اسے چاہئے کہ جمعہ کے دن روزہ رکھے۔ عشاء کی نماز کے بعد یَاوَھَّابُ چار ہزار ایک سو مرتبہ پڑھے۔ آگے پیچھے چودہ مرتبہ درود شریف پڑھے۔

انشاء اللہ بہت جلد اس کو ملازمت مل جائے گی۔ بارہا کا آزمودہ عمل ہے۔ یہ عمل بہت کم خطا ہوتا ہے۔ اگر بعد نماز عشاء روزانہ کوئی شخص چودہ سو مرتبہ یَاوَھَّابُپڑھنے کا معمول بنالے تو اس کے رزق میں اتنا اضافہ ہوجائے کہ قیاس میں نہ آسکےگا ۔ اگر کوئی شخص فقروفاقہ کا شکار ہو اور مالدار بننے کا خواہش مند ہوتو وہ نماز فجر کے بعد اس اسم مبارک کو ایک ہزار مرتبہ پڑھنے کی عادت ڈالے۔ اس پر روزی کے دروازے ہر طرف سے کھل جائیں گے اور اسے وہم و گمان سے زیادہ رزق ملے گا۔۔

۔ جناب محدث دہلوی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ غریب آدمی کو چاہئے کہ جمعہ کے دن وضو کرے پھر چار رکعت نماز بہ نیت قضائے حاجت ادا کرے۔ نماز سے فراغت کے بعد سجدے میں جائے اور ایک سو چار مرتبہ یا وھاب پڑھے۔ ہر ماہ میں دومرتبہ یہ عمل کرلیا کرے تو چند ماہ کے اندر اندر اس قدر رزق ملے گا کہ عقل حیران رہ جائے گی۔ یہ عمل حیرت انگیز طور پر مجرب و آزمودہ ہے اور کبھی خطا نہیں ہوتا۔

جب کوئی حاجت ہو، خواہ وہ حاجت کتنی ہی بڑی اور اہم ہو عامل کو چاہئے کہ نصف شب کے بعد اٹھے غسل کرے، نیایا دھلا ہوا لباس پہنے اور دل سے دو رکعت نماز ادا کرے اس کے بعد ننگے سر کھڑے ہوکر عاجزی اور انکساری کے ساتھ ایک ہزار بیالیس مرتبہ یَاوَھَّابُ پڑھے۔ جب تین سو مرتبہ پڑھ لے تو پھربیٹھ کر پڑھے۔ پھر جب بیٹھ کر سات مرتبہ پڑھ لے تو کھڑا ہوجائے اور بیالیس مرتبہ کھڑے ہوکر پڑھے اور اپنا مطلب خدا کے سامنے رکھے۔ اسی طرح لگاتار تین راتوں تک کرے۔ ان شاء اللہ کیسی بھی مراد ہو پوری ہوگی۔

بعض بزرگان دین نے فرمایا ہے کہ اگر کسی غریب کی بیٹی کی شادی روپیہ پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے رکی ہو تو اسے چاہیے کہ ’’جمعہ کے دن یاوھَّاوبُ یارزاق‘‘ 3125 مرتبہ بعد نماز عشاء اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے، عمل کے اختتام پر سجدے میں جاکر اپنے گناہوں کی معافی مانگے اور اپنی بیٹی کی شادی کیلئے وسائل کی دعا کرے۔ اس عمل کو لگاتار چالیس دن کرکے سوا لاکھ کی تعداد پوری کرے۔

بعض نے فرمایا ہے کہ جو شخص حد سے زیادہ مقروض ہو اور آمدنی کی کمی کی وجہ سے قرض کی ادائیگی ناممکن ہو اور قرض خواہ صبح و شام اسے پریشان کرتے ہوں تو اسے چاہئے کہ بعد نماز جمعہ چند افراد خواہ وہ اس کے گھر ہی کے ہوں اکٹھے کرے۔ اس کے بعد مل کر اکیس مرتبہ درود شریف اور گیارہ مرتبہ استغفار پڑھے اس کے بعد اکتالیس ہزار سات مرتبہ سب مل کر’’یاوھَّاوبُ‘‘ پڑھیں۔

آخر میں پھر گیارہ بار استغفار اور اکیس مرتبہ درود شریف پڑھ کر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ قرض سے نجات عطا فرمائے گا۔ اس عمل کے بعد اگلے دن سے روزانہ گیارہ ہزار مرتبہ ’’یاوھَّاوبُ‘‘ مقروض خود پڑھتا رہے اور لگاتار چالیس دن تک روزانہ اس عمل کو جاری رکھے ان شاء اللہ اس دوران ایسی جگہ سے اس کی مدد ہوگی جس کا وہ پہلے سے کوئی گمان نہیں کرسکتا۔ بہت ہی مجرب اور لاجواب عمل ہے۔

جس شخص کا بھی دل چاہے وہ آزما کر دیکھ لے اور خود اندازہ کرلے کہ رب العالمین اس سے رجوع کرنے والے کو کس طرح نوازتا ہے۔ آج بھی اگر کوئی صاحب ایمان اپنے بزرگوں کی تقلید ایمان و یقین کے ساتھ کرے گا تو اس کی حاجتیں پوری ہوں گی اور رزق بے حساب ملے گا۔ہماری دعا بھی ہے کہ اللہ پاک آپ کو زیادہ سے زیادہ نوازے۔۔۔ آمین۔ ثم آمین

Leave a Comment