ناقابل بیان اور ناقابل گمان مشکلات کے لئے یعنی جب ہر تدبیر کے دروازے بند ہو جائیں تو اس عمل کا کمال دیکھیں۔ تمام دردوں اور بیماریوں کیلیے شفا۔

Na kabily bayan Or Na kabily guman mushkilat k liye

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔السلام علیکم ۔۔۔ ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ ناظرین  کرام۔۔۔آج آپ کو ایک ایسا پاور فل وظیفہ بتانے جا رہے ہیں۔اگر  آپ کو کوئی سخت مشکل پیش آئے یا کوئی ایسی حاجت آپڑے جو کسی طرح حل نہ ہو سکتی ہو یا فتوحات ظاہری و باطنی کی طلب ہو یا تسخیر خلائق کا اشتیاق ہو تو  آج کے اس عمل  کو لازمی  پڑھیں۔  اس  عمل سے متعلق  آپ کو آج نبوی دور کا واقعہ بھی سناؤں گا۔

 عزیز خواتین وحضرات ایک دفعہ رسول اللهﷺ تشریف فرما تھے اور صحابہ کرام رضوان علیہم اجمعین بھی آپﷺ کے گرد بیٹھے ہوئے تھے ۔نبی کریمﷺ نے فرمایا کہ اللّه تعالیٰ نے مجھ پر بڑے بڑے احسانات کئے ہیں جو مجھ سے پہلے کسی نبی پر نہیں کئے ۔پھر فرمایا میں بیٹھا ہوا تھا کہ جبرائیلعلیہ السلام آئے اور کہا اے محمدﷺ!الله تعالیٰ حکم دیتے ہیں کہ میں نے آپﷺ کے پاس اپنی کتاب بھیجی اور اس کتاب میں ایک سورت ایسی بھیجی ہےکہ اگر وہ سورۃ تورات میں ہوتی تو حضرت موسیٰ علیہ السلام کی امت میں سے کوئی شخص یہود نہ ہوتا ۔

اور اگر یہ سورہ انجیل میں ہوتی تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی امت میں سے کوئی شخص نصرانی نہ ہوتا ۔اور اگر یہ سورۃ زبور میں ہوتی تو حضرت داؤد علیہ السلام کی امت میں کوئی امت میں کوئی شخص بت خانہ کا خادم نہ ہوتا ۔یہ سورۃ میں نے قرآن میں اس لیے اتاری ہے کہ آپ کے امتی اس سورہ کی تلاوت کی برکت سے قیامت کے روز دوزخ کے عذاب سے اور قیامت کی ہولناکیوں سے بچ جائیں ۔

جبرائیل علیہ السلام نے مزید فرمایا اے محمد ﷺ!اس خدا کی قسم جس نے آپؐ کو تمام کائنات کے لئے برحق نبی بنا کر بھیجا ہے اگر روئے زمین کے تمام سمندر سیاہی بن جائیں اور تمام عالم کے درخت قلم بن جائیں اور سات آسمان اور سات زمینیں کاغذ بن جائیں پھر بھی ابتدائے عالم سے قیامت تک لکھتے رہنے کے باوجود اس سورۃ کی فضیلتیں نہیں لکھی جا سکیں گی۔ یہ سورہ فاتحہ ہے۔ سورۃفاتحہ تمام دردوں اور بیماریوں کے لیے شفا ہے ۔

امریکہ کے ڈاکٹروں نے کچھ آلات کی مدد سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سورہ فاتحہ میں شفا ہے کیونکہ جب اِن کے ایجاد کردہ آلہ پر یہ آیت پڑھی گئی تو اس کے وہی اثرات مرتب ہوئے جو انہوں نے صحت حاصل کرنے کے لئے خصوصی سینیٹوریم سے حاصل کئے تھے ۔گویا سورہ فاتحہ کی تلاوت کا وہی اثر تھا جو ایک مریض پر ان کے سینیٹوریم میں جانے سے ہوتا ہے امریکہ کے ڈاکٹروں نے سورہ فاتحہ کا سورئہ شفا ہونا ثابت کردیا اور نبی اکرم ا کی اِس حدیث کی تصدیق کی ہے جو آپ نے ارشاد فرمایا تھا کہ فاتحہ ہر روگ اور بیماری سے شفاء دیتی ہے،

دوستو جو بیماری کسی علاج سے ٹھیک نہ ہوتی ہو تو سورہ فاتحہ کو صبح کے فرضوں اور سنتوں کے درمیان بسم اللہ شریف کے ساتھ اکتالیس بار پڑھے اور پھونک مارے اللّه تعالیٰ اسے اس سورۃ کی برکت سے شفا بخشیں گے یا پھر  نماز فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان سورة فاتحہ 41 بار بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ پڑھیں یعنی ہر سورة کے ساتھ بسم اللہ الرحمن الرحیم کی م کو الحمد اللہ کی ل کے ساتھ ملا کر پڑھیں مل حمد للہ رب العالمین —- بسم اللہ الرحمن الرحیم مل الحمد للہ رب اول آخر درود شریف ابراہیمی 7 بار پڑھیں۔

اگر کسی سخت مجبوری کی وجہ سے نماز فجر کی سنتوں اور فرضوں کے درمیان یہ عمل چھوٹ گیا ہے تو پھر نماز فجر کے بعد پورا کر لیں اور جو نماز فجر کے بعد پڑھنا ہے اسے بھی ضرور پڑھیں لیکن یہ مجبوری میں چھوٹے جان بوجھ کر چھوڑنے سے عمل کے فائدے سے محروم رہیں گے۔ ٭ نماز فجر کے فوراً بعد سورج نکلنے سے پہلے ستر بار سورة فاتحہ سابقہ ترتیب یعنی م ل ملا کر ہر دفعہ بسم اللہ الرحمن الرحیم اور اول آخر درود شریف 7 بار پڑھیں۔

٭ اس ترتیب سے ستر بار نماز عشاءکے بعد پڑھیں۔ (یہ تینوں عمل اکٹھے یعنی ایک دن میں کرنے ہیں کوئی ایک نہیں کرنا)
٭ اٹھتے بیٹھتے نہایت کثرت اور نہایت ہی کثرت سے ہر لمحہ ہر ساعت ایاک نعبدو ایاک نستعین پڑھیں۔ اتنا پڑھیں کہ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ہو۔ اگر فائدہ زیادہ چاہتے ہیں تو 21 دن میں یا 4 دن ایاک نعبدو ایاک نستعین کا سوا لاکھ خود پڑھیں یا صرف گھر والے دوسروں کو اکٹھا کر کے نہ پڑھائیں۔

اس طرح سوا لاکھ سوا3 لاکھ سوا5 لاکھ جتنا زیادہ اتنا نفع زیادہ۔ عمل پڑھتے ہوئے خالص اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع‘ دھیان‘ توجہ اور بھکاری بن کر عمل کریں اور کامل یقین کے ساتھ کہ اللہ ضرور ضرور میری مشکل حل فرمائے گا اپنی مشکلات کا تصور کرتے ہوئے عمل کریں۔ 40 دن حد 90 دن پڑھیں اور اگر زندگی بھر کا معمول بنا لیں تو پھر حیرت انگیز مشاہدات نصیب ہوں گے۔ خواتین مجبوری کے دن بعد میں پورے کر لیں۔

یہ نفل بھی ساتھ پڑھیں یہ عمل جمیع مشکلات اور کامیابیوں کے لئے آزمودہ اور مجرب عمل ہے جب ظاہری تدبیر کار گر نہ ہو پھر اس کا کمال دیکھیں کسی بھی وقت دن میں یا رات میں توجہ دھیان خشوع خضوع سے دو رکعت نماز نفل پڑھیں جیسے کہ عام نفل پڑھے جاتے ہیں یعنی سورئہ فاتحہ کے بعد کوئی سورة ملا لیں اگر آسانی ہو اور یاد ہو تو سورئہ یٰسین ہر رکعت میں پڑھ لیں سلام پھیرنے کے بعد اسی جگہ بیٹھے ہوئے اول آخر درود شریف ابراہیمی 3 بار اور درمیان میں سورئہ یٰسین 3 بار پڑھیں اور پھر بھکاری بن کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں پڑھتے ہوئے خالص اللہ تعالیٰ کی طرف توجہ اور دھیان ہو یہ عمل 40 دن حد 90 دن کریں ورنہ زندگی بھر کا معمول بنا لیں۔

چاہیں تو دن میں کئی بار بھی یہ نفل پڑھ سکتے ہیں ورنہ ایک بار ضرور پڑھیں۔انشااللّٰہ دین ودنیا کی ہر نعمت اور برکت ،کامیابی و کامرانی سے ہمکنار ہوں گے۔جس جائز چیز کی خواہش کریں گے اللہ تبارک وتعالیٰ آپ کو وہ چیز عطا فرمائے گے آپ  کی دعائیں قبول ہوں گی رنج و غم ،تکلیف، شیطانی وسوسے اور شر غرض کہ کوئی ناگوار چیز قریب نہ پھٹکے گی  ، رزق کی تسخیر کے ، قبولیت ، شہرت ،عزّتوں اور برکتوں ہیبت وجلال ، بزرگی ، فتوحات اور نعمتوں کے دروازے کھول دیے جایں گے

معاشی مشکلات آسیب و سحر جادو وغیرہ سے نجات حاصل ہو گی  ، راہ ہدایت، پاکیزگی اوراللہ تبارک وتعالیٰ کی رضا حاصل ہو گی ہر قدم ہر میدان میں انشاء اللہ فتح و نصرت حاصل ہوگی دشمن ذلیل و خوار شکستِ فاش سے دو چار ہونگے۔سورۃ فاتحہ سے متعلق یاد رہےکہ  یہ اپنے قاری کو تمام آفات و امراض سے بچاتی ہے۔  بلکہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص بھی اپنے گھر میں سورئہ فاتحہ اور آیت الکرسی پڑھے گااس دن وہ انسانوں اور جنات  کی تکلیف سے محفوظ رہے گا۔

Leave a Comment