بیماریوں سے بچاؤ کا آسان نسخہ بسم اللہ کا ایک انوکھا عمل

Bimariyon sy bachaoo ka asaan nuskha

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ ناظرین کرام۔۔۔رسول اللہﷺ نے فرمایا مجھ پر ایک ایسی آیت اتری ہے جو کسی اور نبی پر سوائے سلیمان علیہ السلام کے نہیں اتری۔ وہ آیت بسم اللہ الرحمن الرحیم ہے۔ اللّہ تعالیٰ کی پاک اور لاریب کتاب قرآن مجید میں آیا ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السّلام نے اپنے خط کا آغاز اللّہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے ہی کیا تھا ۔

اسی طرح حضرت نوح علیہ السّلام کی کشتی کے چلنے کا تذکرہ قرآن مجید میں کیا گیا ،تو اللّہ تعالیٰ نےارشاد فرمایا کہ اس میں سوار ہوجاؤ اللّہ کے نام سے ، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گویا کسی بھی ایسے کام کا آغاز جو جائز ہو ، تو اللّٰہ کا نام لینا اور اس سے شروع کرنا انبیاعلیہم السّلام کی سنت مبارک ہے ۔ آپ صلی اللّہ علیہ وسلم نے مختلف فرمانرواؤں کے نام خطوط لکھے ، تو ان کا آغاز بھی اللّہ تعالیٰ کے نام سے ہی کیا ۔

اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کس قدر اہمیت کی حامل ہے ہم آپ کےلئےبیماریوں سے بچاؤ کا آسان نسخہ بسم اللہ کا ایک انوکھا عمل بتائیں ۔ بسم اللہ کے ان مختصر وظا ئفسےاللہ رب العزت آپ کی ہردعا کو انشا اللہ قبول فرما لیں گے بلکہ بسم اللہ کے ان اعمال سے آپ چوری اور شیطانی اثرات اور اچانک موت سے محفوظ رہیں گےاور آپ مالی پریشانی سے بھیکبھی دو چار نہیں ہوں گے ۔

عزیز خواتین وحضرات پچھلے دنوں میری ایک دیہاتی سے ملاقات ہوئی ان سے بات چیت ہوئ۔میں نے ان کی عمر پوچھی تو معلوم ہوا وہ ۹۵ برس کےہیں اور ان کی والدہ کا انتقال ۱۰۵ برس کی عمر میں ہوا تھا۔ میں نے ذرا ہچکچاہٹ سے پوچھا کہ اچھی صحت کا راز تو بتائیں؟کہنے لگے بس بیمار نہ پڑو۔ میں نے کہا یہ تو ہمارے بس کی بات نہیں۔ وہ ہنستے ہوئے کہنے لگے کہ بس کی بات ہے۔ تو میں نے کہا آپ بتائیں میں ضرور عمل کرونگا۔

وہ میرے قریب آکر آہستہ سے کہنے لگے منہ میں کبھی کوئی چیز بسم اللہ کے بغیر نہ ڈالنا، چاہے پانی کا قطرہ ہو یا چنے کا دانہ۔میں خاموش سا ہوگیا*پھرکہنے لگے اللہ تعالیٰ نے کوئی چیز بے مقصد اور بلاوجہ نہیں بنائی ہرچیز میں ایک حکمت ہے اور اس میں فائدے اور نقصان دونوں پوشیدہ ہیں- جب ہم کوئی بھی چیز بسم اللہ پڑھ کر منہ میں ڈالتے ہیں تو اللہ اس میں سے نقصان نکال دیتا ہے-

ہمیشہ بسم اللہ پڑھ کر کھاؤ پیو اور دل میں بار بار خالق کا شکر ادا کرتے رہو اور جب ختم کرلو تو بھی ہاتھ اٹھا کر شکر ادا کرو کبھی انشاءاللہ بیمار نہ پڑوگے۔ میں سلام کرکے اٹھنے لگا تو میرا ہاتھ پکڑ کر کہنے لگےکہ کھانے کے حوالے سے ایک اور بات بھی سنتے جاؤ*میں جی کہہ کر پھر بیٹھ گیا۔ کہنے لگے اگر کسی کے ساتھ بیٹھ کر کھا رہے ہو تو کبھی بھول کے بھی پہل نہ کیا کرو چاہے کتنی ہی بھوک لگی ہو پہلے سامنے والی کی پلیٹ میں ڈالو اور وہ جب تک لقمہ اپنے منہ میں نہ رکھ لے تم نہ شروع کیا کرو۔

*میری ہمت نہیں پڑ رہی تھی کہ اسکا فائدہ پوچھوں؟*لیکن وہ خود ہی کہنے لگے یہ تمہارے کھانے کا صدقہ ادا ہوگیا اور ساتھ ہی اللہ بھی راضی ہوا کہ تم نے پہلے اس کے بندے کا خیال کیا- یاد رکھو غذا جسم کی اور بسم اللہ روح کی غذا ہے- اب بتاؤ کیا تم ایسے کھانے سے بیمار پڑسکتے ہو؟بہرحال دوستو اگرہم چاہتے ہیں کہ جو کام ہم نے شروع کیا ہے وہ خیر سے آسانی کے ساتھ مکمّل ہوجائے۔ہمارے ہر اچھے کام میں خوب برکت اور فائدہ ہو۔

اُس کام کو پایہ ِ تکمیل تک پہنچانے میں اللہ کی مدد ہمارے شاملِ حال رہے۔اور ا س میں کوئی رُکاوٹ،پریشانی ، تکلیف اور نقصان بھی نہ آئےکہ ہم اپنےہر کام میں کامیاب ہوجائیں ۔ہما رے رزق کے تمام مسائل حل ہو جا ئے ، ہما ری تمام پر یشانیاں دور ہو جا ئے ۔ہمیں تمام مصیبتوں سے نجات ملے۔ تو اس وظیفے کو ضرور کر ے ۔اس وظیفے کا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم کو دس مرتبہ اول و آخر طاق اعداد میں درود شریف پڑھ کرکسی بھی جائز مقصد کیلئے دعا کریں تو انشاء اللہ اس کی مدد سے اللہ رب العزت تمام مسائل کو حل فرما دے گے ،تمام پر یشا نیوں سے نجا ت عطا فرما دے گا اور تمام مصیبتوں سے نکال دے گا ۔

بسم اللہ کے بہت ہی زیادہ فضا ئل ہیں ۔کسی ظالم کے سامنے دس مرتبہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر جانے سے اللّہ تعالیٰ اس کو مغلوب کرکےآپ کو غالب کر دیں گے ۔ اسی طرح سونے سے پہلے دس مرتبہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھیں ، تو چوری اور شیطانی اثرات سے اور اچانک موت سے محفوظ رہے گا ۔علامہ قرطبیؒ نے بیان کیاہے کہ کھانے پینے ، ذبح کرنا ، وضوکرنے ، کشتی میں سوار ہونے غرض ہر ( صحیح ) کام کرنے سے پہلے بسم اللّہ پڑھنا مستحب ہے۔۔

لہذا جو شخص بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سو مرتبہ اس طرح پڑھے کہ ہر دس پورا کرنے کے بعد درود شریف کم از کم ایک مرتبہ پڑھے اور اپنے مقصد کے لیے دُعا مانگے ۔ اللہ رب العزت اس کی ہردعا کو قبول فرما لیں گے۔بسم اللّہ کے حروف کے عدد 786 ہیں ۔ جو شخص اس عدد کے موافق سات روز تک متواتر بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھا کرے اور اپنے مقصد کے لیے دُعا کرےتو اس کی دعا ضرور قبول ہوگی او رانشاءاللّہ مقصد پورا ہوگا اور اس کی عظمت و عزت ہوگی ، کوئی اس سے بدسلوکی نہ کر سکے گا۔

یاد رہےکہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پانی پر دم کرکے طلوع آفتاب کے وقت پینے سے ذہن کھل جائے گا اور حافظہ قوی ہوجائے گا۔بسم اللہ الرحمن الرَّحِیْمِ کاغذ پر لکھ کر کھیت میں مخصوص جگہ دفن کر یں ، تو کھیتی تمام آفات سے محفوظ رہے گی ۔اگر کوئی 21مرتبہ لکھ کر درد والے کے گلے میں یا سر پر باندھ دیں ، تو دردِ سر جاتا رہے گا ۔ اگر کوئی شخص دنیا و آخرت کے مصائب سے بچنا چاہے ، تو بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کا کثرت سے ورد کرے ۔ *

ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ایک مرتبہ پڑھے گا، اللّہ تعالیٰ اس کے نامہ اعمال میں دس ہزار نیکیوں کا ثواب درج کرتے ہیں ، دس ہزار گناہ محو ہوجاتے ہیں اور دس ہزار درجات بلند ہوتے ہیں ۔35 مرتبہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ لکھ کر گھر میں لٹکا دی جائے تو شیطان و جن اس گھر میں داخل نہ ہوسکیں گے ۔اگر ہر نماز کےبعد سورۃ فاتحہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سمیت 21 مرتبہ پابندی سے پڑھ لیا کریں ، تو آپ کبھی بھی مالی پریشانی سے دو چار نہیں ہوں گے ۔

تفسیر ابن ابی حاتم میں ہے کہ عثمان رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے بسم اللہ الرحمن الرحیم کی نسبت سوال کیاتو آپ نے فرمایا: ”یہ اللہ تعالیٰ کا نام ہے۔ اللہ تعالیٰ کے بڑے ناموں میں اور اس بسم اللہ میں اس قدر نزدیکی ہے جیسے آنکھ کی سیاہی اور سفیدی میں۔ بلکہ جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جب یہ آیت بسم اللہ الرحمن الرحیم اتری تو بادل مشرق کی طرف چھٹ گئے۔ ہوائیں ساکن ہو گئیں۔

سمندر ٹھہر گیا جانوروں نے کان لگا لیے۔ شیاطین پر آسمان سے شعلے گرے اور پروردگار عالم نے اپنی عزت و جلال کی قسم کھا کر فرمایا کہ جس چیز پر میرا یہ نام لیا جائے گا اس میں ضرور برکت ہو گی۔اور اللہ کے نبی ﷺ نے بھیفرمایاکہ دروازہ بند کرتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو۔ چراغ گل کرتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو، برتن ڈھانپتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو اور مشک کا منہ بند کرتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو۔دوستو دین کی چھوٹی چھوٹی باتوں سے ہم اور ہماری اولادیں کتنی محروم ہیں۔

جن کے فوائد آخرت کے علاوہ دنیا میں بھی لا محدود ہیں لیکن ہم کُلّی طور پر غافل ہیں ۔تبھی تو ہمارا معاشرہ زوال پذیر اور ہر برائی میں ڈوبا ہوا ہے۔ ہماری دعا ہے اللہ رب العزت ہمیں اس وظیفے کو پا بندی کیساتھ پڑ ھنے کی توفیق عطا فرما ئے اور ہمیں عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین ثم آمین

Leave a Comment