بزرگ کے بتائے وظیفے سے اولادِ نرینہ کی خوشی مل گئی۔

Bzurg k btaey wazeefy sy olaad nareena ki khushii mil gai

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ ناظرین کرام۔۔۔آج آپ کی خدمت میں ایک نایاب و مجرّب عمل پیش کر رہا ہوں اور یہ عمل میرے ان بہن بھائیوں کیلئے ہے جن کی شادی کو برسوں بیت گئے مگر ان کی اولاد نہیں ہوئی یقیناً بہت دکھ ہوتا ہے جب لوگ مجھ سے یہ شکایات کرتے ہیں کہ ہماری شادی کو 10 برس بیتے 20 برس گزر گئے مگر اولاد نہیں ہوئی تو وہ سب یہ عمل کریں ان شاءاللہ اس عمل کی برکت سے اللہ تعالیٰ ان کی گود ہری کرے گے۔

اگر اولاد کی خواہش ہواور کامیابی نہ مل رہی ہو تو یہ مجرب عمل کر لیں، یہ عمل میری زندگی کے سالہا سال کے تجربات و مشائدات میں ایک انمول ہیرا ہے اور کوئی بھی شخص ایسا نہیں جس کو میں نے یہ عمل بتایا اور اس کا مسئلہ حل نہ ہوا ہو اور خاص کر اولاد کا مسئلہ ایسے ایسے لوگوں کو اس کا کمال اور تاثیر ملی ہے جو اپنی اولاد کے بارے میں آخر کار مایوس ہو کر بیٹھ گئے تھے انہوں نے سوچ لیا تھاکہ اب بے اولادی ہمارا مقدر ہے۔ لیکن ان کو اس کا سو فیصد رزلٹ اور کمال ملا ہے۔ کسی کو شائد یقین ہی نہ آئے کہ واقعی ایسا ہو بھی سکتا ہے،لیکن میں پھر کہہ رہا ہوں جو اس کو یقین کے ساتھ کرےگا اس کو اللہ نواز دے گا

ناظرین کرام۔۔۔۔شادی کے بعد یکے بعد دیگرے میرے ہاں چار بیٹیاں ہی ہوئیں۔ مجھ سے پہلے میرے بڑے بھائی کے گھر بھی تین بیٹیاں تھیں، مجھ سے چھوٹے بھائی کے ہاں بھی اوپر تلے دو بیٹیاں پیدا ہوئیں۔ ہم سب مل جل کر ایک ہی گھر میں رہتے ہیں، ہمارا تعلق ایک کاروباری گھرانے سے ہے۔ ماشاءاللہ روپے پیسے کی کوئی کمی نہیں، البتہ ہمارے تمام اہل خانہ خصوصاً ہماری والدہ کی یہ شدید خواہش تھی کہ ہمارے اس گھرانے کا کوئی وارث بھی ہو جس سے ہماری نسل آگے چلے۔ میں نے اور میرے دوسرے بھائیوں نے اولاد نرینہ کی خاطر کیا کچھ نہیں کیا ، مختلف معالجوں سے رجوع کیا تو کئی روحانی مراکز پر حاضری دی لیکن یہ سب بےسود رہا۔

ایک دن گاڑی پارک کرتے ہوئے میں نے ایک باریش بزرگ کو دیکھا۔ وہ سڑک پر اپنی ہی دھن میں مگن چلے جارہے تھے کہ ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر ماری اور وہ سڑک پر گرگئے، انہیں کافی چوٹیں آئی تھیں ، مجھے اگرچہ آفس کے لیے دیر ہورہی تھی لیکن پھر بھی میں اپنے ایک ساتھی کی مدد سے انہیں ہسپتال لے گیا، ان کا علاج کروایا۔جب انہیں ہوش آیا تو انہوں نے مجھے بہت سی دعائیں دیں اور کہا کہ….اگر تو یہ عمل کرے تو تیری سب سے بڑی مراد پوری ہوسکتی ہے۔ ایک بیٹا ہی مراد ہے نہ تیری’’۔

میں حیرانی سے ان کی گفتگو سنتا رہا۔ ان بزرگ نے مجھے ایک وظیفہ لکھوایا اور اگلے ہی دن ہسپتال سے کہیں چلے گئے۔ شروع میں تو میں نے اس وظیفے پر عمل نہ کیا لیکن کچھ دن بعد اپنی بیگم کے کہنے پر یہ وظیفہ شروع کیا ۔ اس وظیفے کو پڑھتے ہوئے تیسرا مہینہ تھا کہ میری بیگم امید سے ہوگئیں۔ خدا کا کرنا ایسا ہوا کہ کچھ ہی عرصے بعد ہمیں بیٹے کی پیدائش کی نوید ملی۔ یہ ہمارے پورے گھر کے لیے جیسے عید کا دن تھا۔

بعد میں یہی وظیفہ میں نے اپنے چھوٹے بھائی کو بھی دیا، اس وظیفے کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے اسے بھی ایک بیٹے سے نوازا۔ اپنے گمنام محسن کو میں نے بہت تلاش کیا لیکن وہ دوبارہ مجھے کبھی نہیں ملے۔ لہذا میں چاہتا ہوں کہ یہ وظیفہ آپ کے ساتھ شیئر کروں تاکہ اس کے ذریعے ہرخاص و عام کا بھلا ہو۔جو میاں بیوی اولاد کی نعمت سے محروم ہوں اور ڈاکٹر حکیم و طبیب علاج سے عاجز آ چکے ہوں تو اُن کو چاہیے کہ وہ خالقِ دو جہاں کی شان و عظمت پر کامِل بھروسہ کرتے ہوئے

انتہائی توکّل اور یقینِ کامل کے ساتھ روزانہ صبح و شام سورہ واضحی چالیس چالیس مرتبہ پڑھیں اور ایک مرتبہ سورۃ شمس بھی پڑھیں اور اول و آخر 3 بار درود شریف پڑھیں اللہ کی ذات سے قوی امید ہے کہ وہ ان کو اولاد کی نعمت عطا کردے گا۔وظیفہ کیلئے نماز کی پابندی لازمی ہوتی ہے . اگر آپ پانچ وقت کی نماز ادا نہیں کریں گے تو وظیفہ کر نے کاکچھ اثر نہیں ہوگا.اور پھر اگر آپ اس کی تاثیر اور چاہتے ہیں تو ایک پاؤ کالی مرچ اور ایک پاؤ دیسی اجوائن دونوں کو صاف کر کے علیحدہ علیحدہ ڈبوں میں محفوظ کر لیں۔

روز جتنا پڑھیں ان پر دم کر دیں۔ اور عورت سات کالی مرچ اور ایک چٹکی اجوائن دودھ یا پانی کے ساتھ صبح نہار منہ اور شام عصر کے بعد کھا لیا کریں ۔ ایک تین سات نو ماہ یا مستقل شفاء یابی تک کالی مرچ اور اجوائن کا استعمال اس کی طاقت تاثیر قوت اور اس کے کمال کو اور بڑھا دیتی ہے۔ دوستو یاد رہے کہ اولاد نہ ہونے کا سب سے بڑا سبب یہ بھی ہے کہ مائیں پاکیزہ نہیں رہتیں اور میاں بیوی جب ملتے ہیں تو اپنی خلوتوں میں اللہ کو یاد نہیں کرتے کچھ نہ کریں کم از کم تین بار اعوذبااللہ من الشیطن الرجیم ضرور پڑھ لیا کریں

اس سے کوئی بھی گندا اور خبیث جن میاں بیوی کہ درمیان نہیں آتا۔ اگر یہ نہ پڑھا تو میاں بیوی جب ملتے ہیں تو ان کے ساتھ گندے جنات اس عمل میں ساتھ شامل ہو کر لطف لیتے ہیں اور آنے والی نسلوں کو برباد کرتے ہیں۔حمل قرار پانے سے چند ماہ پہلے سے آپ اور آپ کی بیوی روزانہ 101مرتبہ اللہ تعالیٰ کے اسمیااوّل گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں اور اپنے اوپر بھی دم کرلیا کریں۔

ہر جمعرات صدقہ دیں۔ کوشش کریں کہ اس صدقے میں ناغہ نہ ہو۔ یہ عمل حمل کے بعد بھی تین ماہ تک جاری رکھیں اور دعا بھی کریں کہ اے اللہ تو چاہے تو اولاد دے دے تو نہ چاہے تو کبھی بھی نہ دے۔ اگر تیری تخلیق میں کوئی فیصلے نہیں تو آج فیصلے فرما دے اگر تو نے فیصلہ نہیں کیا اور نہیں کرنا تو آج کر دے اللہ تیری منت کر رہے ہیں اے اللہ تیرے سامنے ہاتھ جوڑ رہے ہیں اے اللہ اگر تو چاہے گا تو بے اولادوں کو اولاد دے دے گا ۔ مولا سورہ شمس تیرا کلام ہے اور تجھے اختیار ہے کہ اپنے کلام کی تاثیر بندوں سے لے لے وحی کی برکات سے بندوں کو محروم کر دے ۔ اے سخی کریم اللہ ان بندوں اور بندیوں کی دعاؤں کو قبول کر لےاے اللہ ان سب کو اولاد نرینہ سے نواز۔ آمین ، آمین ثم آمین۔

Leave a Comment