اللہ کے صرف پندرہ نام پڑھ لیں ۔ تمام مسائل کا حل !

Allah ky sirf pandrah naam perh lain

اللہ پاک کے اسماء الہی یعنی اللہ پاک ناموں کے چند مجرب و آزمودہ وظائف آپ بہن بھائیوں کےساتھ شیئر کروں گا کیونکہ مختلف مسائل کاحل اللہ پاک کے ان اسماء مبارک میں موجود ہے۔ لاعلاج مرض ہو یاقرض، بےروزگاری کا مسئلہ ہویا رزق کی تنگی ہو، آپ کی کوئی حاجت ہو یاکوئی ضرورت۔ یا پھر دشمنی کا مسئلہ ہو، حسد، بغض‘ کینہ‘ حرص‘ خود غرضی اور ریا کاری وغیرہ، تو انشااللہ آپ کے ہر قسم کے مسائل کا حل اللہ کے ان ناموں میں موجود ہے

ناظرین کرام۔۔۔اَللّٰہُ ۔۔۔خدا تعالی کاذاتی نام ہے، جوشخص روزانہ ایک ہزار مرتبہ ’’ یَااَللّٰہُ ‘‘ پڑھے گا، انشاء اللہ اس کے دل سے تمام شکوک وشبہات دور ہو جائیں گے اور عزم ویقین کی قوت نصیب ہوگی ۔جو لاعلاج مریض ہواور اس کے مرض سے اطباء عاجز آگئے ہوں وہ بکثرت ’’ یَا اَللّٰہُ ‘‘ کا ورد رکھے اور اس کے بعد شفاء کی دعامانگے اس کوشفاء نصیب ہوگی بشر طیکہ موت کاوقت نہ آگیا ہو۔ہرنماز کے بعد سو بار’’ یَا اَللّٰہُ پڑھنے والا صاحبِ باطن وصاحب کشف ہوجاتا ہے۔جوشخص جمعہ کے دن عصر کی نماز پڑھ کرقبلہ رخ بیٹھ کر مغرب تک ( یَااَللّٰہُ یَارَحْمٰنُ یارَحِیْمُ ) پڑھتا رہے گا پھر اللہ تعالی سے جو چیز مانگے گا اللہ تعالی اس کو عطا فرمائیں گے۔

اللہ کا دوسرا نام الرَّحْمٰنُ یعنی بے حد رحم کرنے والا۔جوشخص روزانہ ہرنماز کے بعد سومرتبہ ’’ یَا رَحْمٰنُ ‘‘ پڑھے گا اس کے دل سے انشاء اللہ ہرقسم کی سختی اور غفلت دور ہوجائے گی ۔* اگر کوئی شخص ’’ اَلرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمُ ‘‘ کولکھ کر اور دھوکر وہ پانی کسی درخت کی جڑمیں ڈال دے تو درخت کے پھل میں برکت ہو گی۔* اسی طرح طالب ومطلوب کانام مع والدہ کے لکھ کر باند ھے تو مطلوب اسکی محبت میں سرگر داں ہوجائے ۔ *اور اگر کسی کو گھو ل کر پلائے تواس کے دل میں طالب کی محبت ہو ‘ بشر طیکہ محبت جائز ہو۔جوکسی جابر حکمران کے پاس جاتے وقت (یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ) پڑھتا جائے اللہ تعالیٰ اسے ظالم کے شر سے بچا لیتے ہیں اور خیر عطا فرماتے ہیں۔

اللہ پاک کا تیسرا نام اَلرَّحِیْمُ یعنی بڑا مہربان۔* جو شخص روزانہ ہرنماز کے بعد سومرتبہ یَارَحِیْمُ پڑھے گااس کے قلب کی غفلت اور نسیان دفع ہوجائے گا ، اور تمام دنیوی آفتوں اور عملِ مکروہ سے انشاء اللہ محفوظ رہے گا اور تمام مخلوق اس پر مہر بان ہوجائے گی ۔ * اور اگر اس کومشک وزعفران سے لکھ کر کسی محفوظ جگہ بدخلق آدمی کے گھر میں دفن کردیا جائے تواس میں حیاء ، ترحم اور مسکنت پیدا ہوجائے گی ۔جواسے صبح کی نماز کے بعد پانچ سو پچپن (۵۵۵) بار پڑھتا رہے وہ ہر حاجت سے غنی رہے گا ۔

اللہ پاک کا چوتھا نام اَلْمَلِکُ یعنی حقیقی بادشاہ۔جوشخص روزانہ صبح کی نماز کے بعد یَامَلِکُ کثرت سے پڑھا کریگااللہ اسے غنی فرمادیںگے ۔* جوشخص اس اسم کو پڑھتا ہے اس کا نفس اس کی اطاعت کرتا ہے اور اسے عزت وحرمت حاصل ہوتی ہے ۔اللہ پاک کا پانچواں نام اَلْقُدُّوْسُ یعنی نقائص سے پاک ذات* جوشخص روزانہ زوال کے وقت اس اسمِ مبارک کو کثرت سے پڑھے گا انشاء اللہ تعالی اس کادل روحانی امراض سے پاک رہے گا۔ یعنی حسد، بغض‘ کینہ‘ حرص‘ خود غرضی اور ریا کاری وغیرہ سے محفوظ رہے گا ۔

اللہ پاک کا چھٹا نام اَلسَّلَامُ یعنی بے عیب ذات ۔جوشخص کثرت سے اس اسم مبارک یاسَّلَامُکوپڑھتارہے گا انشاء اللہ تمام آفتوں سے محفوظ رہے گا ۔* اگر مریض کے پاس اس کے سرہانے بیٹھ کر دونوں ہاتھ اٹھا کر اس اسم مبارک کو (۱۳۶) مرتبہ بلند آواز سے کہ مریض بھی سن لے پڑھیں توانشا ء اللہ اس کو شفا ء نصیب ہوگی ۔اگر کوئی ایک سواکیس باریہ اسم اور سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ۔ کسی مریض پرپڑھے تو مریض شفاء پائے گا۔ *مرض اگر بہت پرانا یاشدید ہو تو مریض خود یا کوئی دوسرا شخص پندرہ دن تک آٹھ سو سترہ ( ۸۱۷) باریہ آیت اس پر پڑھ کردم کرے ۔

* جوہرفرض نماز کے بعد پندر ہ مرتبہ اَللّٰھُمَّ یَاسَلَامُ سَلِّمْ پڑھتا رہے اللہ تعالی اسے ہرطرح کی سلامتی عطاء فر مائے گا ۔ جس شخص کو دشمنوں سے جان کا خطرہ ہو وہ گھر سے نکلتے وقت یا حَافِظُ یاسَلامُ پڑھتا رہے تو اللہ تعالیٰ اسے دشمن کے شرسے محفوظ رکھیں گے ۔اللہ کا ساتواں نام اَلْمُؤْمِن یعنی امن وامان دینے والا۔جس پر خوف طاری ہووہ یاسلام یامؤمن کا وِرد رکھے خصوصاً مسافر اگر اس کا وردرکھے تو اللہ تعالی کی طرف سے امن وسلامتی نصیب ہوگی۔* جوشخص کسی خوف کے وقت چھ سوتیس(۶۳۰) بار اس اسم کو پڑھے گا انشاء اللہ العز یز ہر طرح کے خوف اور نقصان سے محفوظ رہے گا ۔*جواس اسم کو ایک سو پندرہ بار پڑھ کراپنے اوپر دم کرے گا ۔ انشاء اللہ ہرطرح کے خوف اور نقصان سے محفوظ رہے گا۔

اللہ پاک کا آٹھواں نام اَلْمُھَیْمِنُ یعنی نگہبان ۔جوشخص غسل کرکے دورکعت نماز پڑھے اور صدق دل سے (۱۰۰) مرتبہ یہ اسم یا مُھَیْمِنپڑھے گا اللہ تعالی اس کا ظاہر و باطن پاک فرمادیں گے اور جو شخص (۱۱۵)مرتبہ پڑھے گا انشا ء اللہ تعالی پوشیدہ چیزوں پر مطلع ہوگا ۔ جویہ اسم ہمیشہ پڑھتار ہے گا تمام بلاؤں سے محفوظ رہے گا ۔اللہ نواں نام اَلْعَزِیْزُ یعنی سب پرغالب۔جو شخص چالیس دن تک چالیس مرتبہ اس اسم مبارک یا عَزِیْزُ کو پڑھے گا وہ معزز و کامران رہے گا۔ اور جس شخص کی شادی نہ ہوتی ہو وہ گیارہ بار درودشریف پڑھ کر گیارہ بار یا اللّٰہُ یاعزیزُیا ناصِرُیا صَمَدُ پڑھ کر شادی کے لئے دعاء مانگے پھر گیا رہ بار درودشریف پڑھ کر چہر ے پر ہاتھ پھیر لے تو اس کی جلد شادی ہو جائے گی ۔

اللہ پاک کا دسواں نام الجَبَّارُ یعنی سب سے زبردست جوشخص روانہ صبح وشام (۲۰۶) مرتبہ اس اسم مبارک کو پڑھے گا انشاء اللہ تعالی ظالموں کے ظلم وقہر سے محفوظ رہے گا* اگر کوئی اس اسم کو ہمیشہ پڑھتارہے وہ مخلوق کی غیبت اور بدگوئی سے محفوظ رہتا ہے ،اور اللہ تعالیٰ اس کی ہر ظالم وجابر سے حفاظت کرتاہے۔*اس اسم کے ساتھ ذُواالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ ملا کر پڑھنا بھی حفاظت کیلئے بہت مفید ہے ۔

اللہ پاک کا گیارہواں نام اَلْمُتَکَبِّرُ یعنی بڑائی اور بزرگی والا۔جوشخص کثرت سے اس اسم مبارک کاوردرکھے گا ‘ اللہ تعالی اسے عز ت وبڑائی عطا فرمائیں گے۔ شبِ زفاف میں بیوی کے پاس جاکر قبلِ مبا شرت دس بار ذکر کرے تو اولا دِ نرینہ نیک بخت ہوگی ، کسی کوبے حیائی سے روکنے کیلئے اس کا دس بار اس پرپڑھنا بہت مفید ہے۔جواس اسم مبارک کو ہر کام کے آغاز سے پہلے کثرت سے پڑھے گااس کے کا م میں کوئی رکا وٹ نہیں آئے گی ۔جودشمن سے ڈرتا ہواس اسم کی مداومت کرے تودشمن بد گوئی سے باز آجائے گا۔

اللہ پاک کا بارہواں نام اَلْخَالِقُ یعنی پیدا کر نے والا۔* جوشخص سات روزتک متواتر سومرتبہ اس اسم مبارک یا خَالِقُ کو پڑھے گا انشاء اللہ تعالی تمام آفتوں سے محفوظ رہے گا۔جواسے ہزار بار پڑھے گااسے اولا دنر ینہ نصیب ہوگی ۔ جوکوئی لڑائی میں تین سوبار اس کوپڑھے گااس کا دشمن مغلوب ہوگا ۔اللہ پاک کا تیرہواں نام اَلْبَارِئُ یعنی جان ڈالنے والا۔اگر بانجھ عورت سات روزے رکھے اور پانی سے افطار کرنے کے بعد (۲۱) مرتبہ اَلْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ پڑھے انشاء اللہ اسے حمل قرار پائے اور اولادِ نرینہ نصیب ہو۔اور جوکوئی ہفتہ کے دن اس کو سوبار پڑھے گا اللہ تعالی اس کو جنت الفردوس کی طر ف لے جائے گا۔

اللہ پاک کا چودہواں نام اَلْمُصَوِّرُ یعنی صورت دینے والا۔جس عورت کو حمل نہ ٹھہر تاہو وہ اس اسم کا کثرت سے وِرد رکھے توحمل ٹھہر جائے گا ۔*اگر کوئی شخص سات (۷) دن تک روزہ رکھے اورغروبِ آفتاب کے بعد افطار سے پہلے اکیس بار یہ اسم مبارک پڑھ کردم کرے اور پانی بانجھ عورت کوپلا ئے توانشاء اللہ اس کا بانجھ پن دور ہوجائے گا ۔ *جواپنے بستر پر آکر سات ( ۷) بار یہ اسم پڑھے پھر ہم بستر ی کرے تواللہ تعالی اسے نیک اولاد عطافرما ئے گا۔ جواس کا بکثرت ورد کرے اس کیلئے مشکل کام آسان ہوجاتے ہیں ۔

اللہ پاک کا پندرہرواں نام اَلْغَفَّارُ یعنی درگزراور پردہ پوشی کرنے والا۔جوشخص نماز جمعہ کے بعد (۱۰۰) مرتبہ اس اسم مبارک کو پڑھے گا انشاء اللہ اس پر مغفرت کے آثار ظاہر ہونے لگیں گے اور ہر تنگی رفع ہوگی اور بے شمار رزق حاصل ہوگا ۔غصہ کرنے والوں پریہ اسم پڑھا جائے توان کا غصہ زائل ہوجاتاہے۔ہماری دعا ہے اللہ ہمیں اپنے ناموں کا ورد و ذکر کرنے والا بنائے اور اپنے نام اور ذکر کی لذتیں نصیب فرمائے۔آمین ثم آمین

Leave a Comment