کرائے کے مکان کی چھٹی اب اپنا مکان ہوگا۔سجدے میں سر رکھ کر یہ دعا پڑھیں۔

yeh wazeefa perhain

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ناظرین کرام۔۔۔اپنے مکان کا خواب ہر کوئی دیکھتا ہے لیکن آج کے دور میں ہر کسی کے لیے اس خواب کی تعبیر پانا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ تاہم، ہم میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ کا شمار بھی ان خوش نصیب افراد میں ہوتا ہے اور آپ اپنے مکان کا ارادہ رکھتے ہیں ایسامجرب وظیفہ بتاؤں گا کہ جسے پڑھنے والوں کی دلی مراد پوری ہوجاتی ہے۔

اگر کوئی کرایہ کے مکان میں رہتاہےیا کسی کے ساتھ رہتاہے وہ اپنامکان لیناچاہتاہےلیکن کوئی سبب نہیں بن رہاہے ان سب کے لئے یہ بہت ہی مجرب وظیفہ ہے۔جس کے پاس اپنا مکان نہ ہو گهر نہ ہو،رزق نہ ہو کاروبار کا مسئلہ ہو روزگار کا مسئلہ ہو قرض دار ہو محتاج ہو تو وہ یہ عمل ضرور کرے ان شاء اللہ سارے مسائل حل ہو جائیں گے-مکان بهی ملے گا روزگار بهی رزق بهی مفلسی بهی ختم ہوگی زندگی پرسکون ہو جائے گی-

بہت آسان عمل ہے جس کا دل چاہیے کریں۔ مکان بکنے اور نئے مکان کے لیے بھی یہ وظیفہ کمال ہے یعنی آپ گھر کو بیچنا چاہتے ہیں اور پریشان ہیں کہ گھر آسانی سے بک جائے اور ہمیں نیا گھر مل جائے تو بھی یہ عمل کر سکتےہیں ۔ ناظرین کرام۔۔۔۔۔۔اپنا مکان تعمیر کرنے کی خواہش میں انسان بہت زیادہ محنت کرتا ہے ۔لوگ سمجھتے ہیں کہ اپنے گھر بار کی خوشیوں کے لئے ہی لوگ دیار غیر چلے جاتے ہیں اور ڈالر پاونڈ ریال درہم کما کر دوسروں سے زیادہ خوشحال ہوجاتے ہیں لیکن حقیقت یہ بھی ہے کہ بہت سے پاکستانی دیار غیر میں اپنا پیٹ کاٹ کر میٹھی نیندیں چھوڑ کر اتنی محنت کرتے ہیں کہ بمشکل اپنا ہی گزارہ کرپاتے ہیں ۔

ایسے لوگوں کے لئے اپنا گھر تعمیر کرنا بھی خواب بن کر رہ جاتا ہے ۔پاکستان کے اندر بھی ایسے کروڑوں لوگ ہیں جن کے اپنے گھر نہیں اور ان میں سے لاکھوں لوگ دن رات اپنا گھر بنانے کی کوششوں میں لگے رہتے اور حلال و حرام میں تمیز کھودیتے ہیں۔یہ نصیب کی بات ہے کہ کسے دنیا میں اپنا گھر بنانے کی توفیق ہوگی ،یہاں تو زیادہ تر وہی خوش قسمت لوگ اپنا گھر تعمیر کرپاتے ہیں جن کی عمریں ڈھل جاتی ہیں ،جوانی گھر بار کے معاملوں کو نبھاہنے میں گزرجاتی ہے ۔

بلکہ ایک صاحب مجھے کہنے لگے کہمیں پچھلے اٹھارہ سال سے اٹلی میں رہ رہا ہوں ۔میرا کنبہ بڑا ہے ،مجھے یہاں لیگل ہوئے تقریباً چھ سال ہونے کو ہیں ۔میں یورپ آیا تھا کہ اپنی اور گھر والوں کی زندگیاں بدل دوں گا ۔لیکن گھر والوں کو اچھا رہن سہن دینے اور اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دینے کے علاوہ ابھی تک اپنا گھر نہیں بنا سکا۔جو پیسہ جمع کیا اسے بہن بھائیوں کی شادیوں اور تعلیم پر خرچ کردیا ،پھر میری شادی ہوئی اور بچوں کی تعلیم میں لگ گیا ۔

میں اب پاکستان واپس آنا چاہتا ہوں ۔اب تک ہم سب بھائی ایک ہی آبائی گھر میں رہ رہے ہیں لیکن میں جانتا ہوں کہ مزید اکٹھے رہنا مشکل ہوگا ۔میں اپنا مکان بنانا چاہتا ہوں ،بڑی مشکل سے ایک کالونی میں قسطوں پر دس مرلہ کا پلاٹ لیا ہے ، اب اس پر گھر بنانا چاہتا ہوں مگر پیسہ ہاتھ میں نہیں ٹک رہا ۔اخراجات بڑھتے جارہے ہیں ۔فیملی کا تقاضا بھی بہت ہے۔میری عمر پچپن سال ہوچکی ہے ،مزید محنت مزدوری کرنا بھی مشکل ہوچکا ہے ۔

مجھے کوئی تسبیح بتادیجئے تاکہ مجھ پر اللہ کی رحمت ہو اور میں اپنا مکان بنانے میں کامیاب ہوجاوں ۔ لہذاایسے حضرات جو یہ خواہش رکھتے ہوں کہ ان کا اپناذاتی گھر ہونا چاہئے تو انہیں یہ تسبیح پڑھتے رہنی چاہئے ۔اوّل آخر درود پاک تین بار اور’’ یاربّ یا باسط یاربّ العالمین ‘‘ روزانہ فجر کی نماز کے بعد 200 مرتبہ سورہ اخلاص ۔ ظہر کی نماز کے بعد 41 مرتبہ سورہ اخلاص ۔ اور عصر کی نماز کے بعد 41 مرتبہ سورہ اخلاص ۔

پھر مغرب کی نماز کے بعد 41 مرتبہ سورہ اخلاص اور عشا کی نماز کے بعد اسی جگہ بیٹھ کر اول وآخر 11 بار درود شریف 41 بار آیت الکرسی پڑھ کر سر سجدے میں رکھ کر رو کر دعا کریں کہ یا اللہ مجھے اپنا گھر عطا فرما انشا اللہ آپ کو اپنا گھر نصیب ہوگا اور جب آپ نماز وغیرہ کے لیے وضو کریں تو پیر دھوتے وقت یہ دعا بھی لازمی پڑھا کریں اللَّہُمَّ اغْفِرْ لِی ذَنْبِی، وَوَسِّعْ لِی فِی دَارِی، وَبَارِکْ لِی فِی رِزْقِی․

دوستو آپ نے یہ عمل 41 دن تک روز پڑهیں بہت مجرب المجرب عمل ہے۔ اور اگر آپ مکان بیچنا چاہتے ہیں تویاحی یا قیّوم برحتمک أستغیث، حسبنا اللہ ، ونعم الوکیل اور “اللہم اکفنی بحلالک عن حرامک وأغننی بفضلک عمن سواک” یہ تینوں دعائیں کثرت سے پڑھیں ، اور تجربہ کاروں کے مشورے سے مکان بیچنے کے لیے کوشش بھی کرتے رہیں ، ان شاء اللہ مقصد پورا ہوگا بلکہ اللہ پاک نے چاہا تو سارے مسائل حسب منشاء حل ہو جائیں گے۔

عام اجازت ہے۔ان شاء اللہ اس عمل کی برکت اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے مکان کا انتظام ہوجائے گا۔عورتیں مخصوص ایام کی وجہ سے جو دن رہ جائیں تو وہ بعد میں اپنے ایام پورےکر لیںاور دعا کرتے رہیں۔انشا اللہ جلددلی مراد پوری ہوگی،باوضو رہنے کی کوشش کریں اور صدقہ دیتے رہیں

Leave a Comment