قبرستان کا جادو۔ (جادو کا علاج۔۔؟۔۔

Qaberistan ka jadoo

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ ناظرین کرام اس میں شک بھی نہیں کہ اکثر کیسز میں جادو ٹونا اور تعویذ گنڈا ہی ہوتا ہے، میرا مشاہدہ تو یہی ہے۔ اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم فتنوں کے زمانے میں زندگی گزار رہے ہیں اور جیسے جیسے قیامت کے قریب جا رہے ہیں، یہ چیزیں بڑھتی جائیں گی۔ لہذا اگر یہ علامات ظاہر ہو تو یقین کریں کہ جسم میں جن یا جادو موجود ہے۔

ان میں سب سے پہلی علامت یہ ہےکہ مریض کی آنکھیں الٹی پر جائیں یا انکھوں کی سفیدی نظر آنے لگے اسی طرح آنکھوں سےبلاوجہ آنسو بہنا شروع ہو جائیں جسم کانپنے لگ جائے۔شدید قسم کا گھٹن کا احساس ہوپیٹ میں حرکت شروع ہوجائےکندھے وزنی ہو جائےسر میں شدید درد شروع ہو جائےمریض گہری نیند سوجائےبلاوجہ مریض رونے لگ جائےاور اسی طرح یہ تمام علامات آج کا عمل کرنے کے دوران پائی جائیں یا ان میں سے دو یا تین علامات بھی پائی جائیں تو اس کا مطلب ہے کہ مریض کے جسم میں جن موجود ہے۔

کبھی کہیں درد تو کبھی کوئی بیماری، یا جب مریض کے استعمال کی چیز پر جادو کرکے قبرستان میں دفنا دیا جائے تو مریض نہ ختم ہونے والی تھکاوٹ محسوس کرنے لگتا ہے اس پر ہر وقت ڈپریشن طاری ہونے لگتی ہے اور وہ یوں محسوس کرنے لگتا ہے گویا وہ مردہ بنتا چلا جا رہا ہے اور مریض کا ہر وقت لیٹے رہنے کو دل کرتا ہے۔مریض خواب میں مردہ لوگوں کو دیکھے گا اسے قبریں نظر آئیں گی یا کوئی ایسی چیز دیکھے گا جس کا تعلق قبرستان سے ہو۔

ان تمام تر مسائل کے خاتمہ کے لئے ایک مجرب عمل جو آپ خود کر سکتے ہیں ناظرین کرام یہ بات درست ہے کہ بازار میں جس طرح عطائی ڈاکٹر بیٹھے ہیں، اسی طرح پیسے کمانے والے عامل بھی بیٹھے ہیں کہ جن کے دعوے بڑے بڑے ہیں، لیکن پَلے کچھ نہیں ہے تو ان سے بچنا چاہیے۔میں یہ بھی نہیں کہتا کہ آپ عامل کی طرف رجوع کریں، میں تو صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ خود تجربہ کر کے دیکھیں، خود کے تجربے سے بڑا کوئی استاذ نہیں ہےسب سے پہلے آیات سحر گیارہ مرتبہ پڑھیں۔

فوقع الحق وبطل ما كانوا يعملون* فغلبو هنالك وانقلبو صغرين* وألقى السحرة ساجدين* قالوا امنا برب العالمين* رب موسى و هرون* فلما القو قال موسى ما جئتم به السحر، ان الله سيبطله إن الله لا يصلح عمل المفسدين* ويحق الله الحق بكلماته ولو كره المجرمون* والق مافى يمينك تلقف ما صنعوا إنما صنعوا كيد ساحر، ولا يفلح الساحر حيث أتى* اس کےبعد سورہ انعام کی آیت 122 کو 313 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے اکیس دن پئیں۔

اس عمل کے دو دن بعد ان کی والدہ بالکل صحیح تھیں اور وہ شاک میں تھے کہ وہ تو ان کی زندگی کے دن گن رہے تھے۔ لہذا دوستو اگر تو آپ کے خواب ڈسٹرب ہو جائیں جیسا کہ خواب میں شیر، سانپ، چھپکلی، ریچھ اور کتا دیکھنا اور بار بار دیکھنا کہ وہ پیچھے لگے ہیں یا ڈس لیتے ہیں یا ڈراتے ہیں، یا ڈراؤنی شکلیں دیکھنا کہ وہ پیچھے لگی ہیں یا تنگ کرتی ہیں یا ڈراتی ہیں، یا مردے دیکھنا وغیرہ وغیرہ تو یہ جادو جنات کی علامات ہیں۔ مردے دیکھنے کا مطلب ہے کہ جادو قبرستان میں دبایا گیا ہے۔

اسی طرح پانی میں ڈوبتے دیکھنے سے مراد یہ ہے کہ جادو پانی میں بہایا گیا ہے۔اسی طرح اونچائی سے نیچے گرنے کا مطلب یہ ہے کہ جادو ہَوا کا ہے اور اسی جادو کی وجہ سے خون کے چھینٹے بھی آتے ہیں جو اگرچہ خون نہیں ہوتا۔ تو یہ جادو کی فزیکل علامات ہیں اور یہ علامات کی دوسری قسم ہے۔ یہ چھینٹے عموما گھر میں، کپڑوں اور گاڑی پر آتے ہیں۔خواب میں جانوروں اور ڈراؤنی شکلوں کا بار بار دیکھنا تو کنفرم علامت ہے کہ مسئلہ جادو اور آسیب کا ہے۔

پھر کپڑوں کا پھٹ جانا اور بے تکے انداز میں پھٹنا بھی جادو کی علامت ہے۔ گھر سے تعویذ کا نکلنا، بکرے کی سِریوں کا پھینکا جانا اور گوشت کے ٹکڑوں وغیرہ کا نکلنا۔دوستو جادو کو معلوم کرنے کی ایک علامت قلبی کیفیات ہیں کہ جادو سے وہ بدل جاتی ہیں۔ اگر تو آپ میں اخیر درجے میں وحشت پیدا ہو جائے کہ بالکل تنہائی پسند ہو جائیں حالانکہ مزاجا ًایسے ہیں نہیں تو یہ جادو کی علامت ہے۔

پھر ایک علامت یہ بھی ہوتی ہے کہ جیسے دل میں کسی نے آگ جلا دی ہو اور اس کی ہلکی سی جلن محسوس ہوتی ہے۔ یا ڈر اور خوف غالب آ جاتا ہے اور وہ غیر منطقی اور الاجیکل خوف اور ڈر ہوتا ہے۔ پھر یہ بھی علامت ہے کہ ہر طرح سے علاج کروا لیا، سب ٹیسٹ کلیئر ہیں، علاج معالجے کے لیے ہر جگہ کی خاک چھان لی ہے، ڈاکٹر حضرات کہہ رہے ہیں کہ کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن آپ کہہ رہے ہیں کہ مسئلہ ہے کیونکہ آپ کو محسوس ہو رہا ہے۔

تو آپ آج کا بتایا ہوا عمل لازمی کریں اور یاد رکھیں آج کے اس عمل سے آپ اس وقت فائدہ اٹھائیں گےجب ان تمام چیزوں میں نیت یہ ہونی چاہیئے کہ ہمجو بھی عمل احتیار کر رہیں ہیں اس میں ہم اللہ کی مدد کے محتاج ہیں ۔ جب یہ چیز پیدا ہو گی تو ان شاءاللہ آپ آج کے اس عمل سے سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں صحیح معنوں میں قرآن و سنت سے علاج کرنے کی توفیق دے، اور اللہ ہمیں اس بات کی توفیق دے کہ ہم اللہ کی مخلوق کو زیادہ فائدہ پہنچا سکے تاکہ آخرت میں بھی اس کااجر ملے

Leave a Comment