فوری مشکل حل ۔ مختصر سا فاطمی عمل۔

Foori mushkil hal

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ۔۔۔ ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ ناظرین کرام۔۔۔ہزاروں آدمی عمل کی تلاش میں پریشان رہتے ہیں لیکن ان کو صحیح عمل دستیاب نہیں ہوتا مجھے اپنے شیخ محترم سے فوری مشکل کے حل کا یہ عمل حاصل ہوا ہے اگر صحیح اور جائز مقصد کیلئے اس عمل کو پڑھا جائے تو بلاشبہ یہ بیش قدر نعمت ہے۔ اس عمل سے دشمن بھی بے حد متاثر ہوگا۔

ظالم بھی سراپا رحمت بن سکتے ہیں بلکہ آسودہ حالی حاصل ہوسکتی ہے۔ حضرت مولانا شاہ نعیم الدین صاحب اخبارالاصغیاءمیں لکھتے ہیں اگر کوئی سنگدل جماعت آپ پر اقتدار حاصل کرلے اور آپ کی زندگی عذاب بن جائے اور آپ اپنی عزت و آبرو کے لیے خطرہ محسوس کریں تو بھی یہ عمل کر لیں ۔ میں یقین کرتا ہوں کہ چند روز میں آپ کی مظلومیت اور بیکسی دور ہوجائے گی اور جو جماعت آپ کیلئے سراپا قہر ہے وہ سراپا رحم بن جائے گی۔

اللہ تعالیٰ نے جہاں انسان کےلیے اس کی دنیاوی زندگی میں مصائب و آلام اور آفات و مشکلات کو پیدا کیا ہے وہاں ان سے نجات حاصل کرنے کے طریقے بھی بتلائے ہیں اور ہر نوعیت کی تمام تر پریشانیوں کا مسنون ومستند حل پیش کیا ہے۔ میں نے اپنے شیخ طریقت سے یہ بھی سنا ہے کہ اگر اس عمل کو بروز دو شنبہ ایک صاف کاغذ پر زعفران سے لکھ کر مال تجارت میں رکھ دیا جائے تو اس مال تجارت میں عظیم برکت ہوگی۔پتھر موم ہوجائیں گے‘ پہاڑ رائی بن جائیں گے‘ مصیبت فوری ٹلے گی‘ رزق میں اضافہ‘ اولاد نیک‘ مصیبتیں دور‘ رنج وغم ختم اور سکون قلب حاصل کرنے کیلئے سب ناظرین اس عمل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں

ناظرین کرام۔۔۔ہر تکلیف و آزمائش اور سہولت وخوشی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، اس لیےپریشانیوں اورمصائب کا حل رجوع الی اللہ ہے، یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہونا،آج اللہ نہ ہوا بھائی صاحب نوکری چلی گئی بڑی پریشانی ہے ۔اور کچھ لوگ تو اپنی جان کی بھی پروا نہیں کرتے اور خودکشی کر لیتے ہیں، اور یہ نہیں جانتے کہ خود کشی حرام موت ہے۔ لوگ تکلیفوں اور پریشانیوں سے گزر رہے ہیں،

امت پر مصیبتیں اور غم طاری ہیں، اور دنیا کی حقیقت بھی یہی ہے کہ اس میں خوشی غمی، دکھ سکھ مل کر آتے ہیں، تاہم یہ یقینی بات ہے کہ مسلمان ہر حالت میں عظیم خیر و بھلائی اور اجر کا مستحق ٹھہرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ کسی بھی موحد شخص کو مصیبت پہنچے تو اللہ تعالی جلد ہی اس کی مشکل کشائی فرماتا ہے، بلکہ انتہائی لطیف انداز سے اس کا تدارک بھی کرتا ہے،مشکلات کے آسان علاج کیلئے حضرت مولانا شاہ احمد علی صاحب نے ایک مجلس میں بیان فرمایا کہ کلام الٰہی کی آغوش میں گرانقدر جواہر ریزے ہیں

اور تیرب ہدف اعمال ہیں اگر کوئی شخص کسی مصیبت یا پریشانی میں پڑگیا ہے اور کسی طرح وہ مصیبت دور ہی نہیں ہوتی تو یہ عمل پڑھا جائے۔میں یقین کے ساتھ یہ کہہ سکتا ہوں کہ چند روز میں آپ کی مصیبت دور ہوجائیگی اور دل کو اطمینان حاصل ہوگا۔ بلکہ حضرت مولانا شاہ امانت اللہ صاحب نے ضیاءالقلوب میں لکھا ہے جب مالی مشکلات کے بادل چھاجاتے ہیں تو میں دیکھتا ہوں کہ بعض لوگ در در کی ٹھوکریں کھاتے ہیں۔

کمزور اور فانی سہارے تلاش کرتے ہیں۔ ان کی صبح اور شام اداس ہوتی ہے۔ میں ایسے پریشان حال لوگوں کیلئے ایک مجرب عمل رکھتا ہوں۔ اس عمل کی جو تاثیر ہے وہ آپ کے سامنے آجائے گی۔ آپ نماز فجر پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے ذکر میں مشغول رہیے۔ یہاں تک کہ آفتاب بلند ہوجائے پھر آپ دو رکعت نفل پڑھیے اس کے بعد سورہ توبہ کی آخری دو آیتیں گیارہ بار پڑھیے۔ پھر سربسجدہ ہوکر حق تعالیٰ سے امن و عافیت طلب کیجئے ۔

پھر سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہ اطمینان سے پڑھتے رہیے یہاں تک کہ آفتاب بلند ہوجائے پھر دن کے دس بجے دو رکعت نماز پڑھیے اور اس کے بعد چوتھے پارہ کے گیارہویں رکوع کی یہ آیات اِنَّ فِی خَلقِ السَّمٰوٰتِ وَالاَرضِ سے لے کر وَاتَّقُوااللّٰہَ لَعَلَّکُم تُفلِحُونَ۔ تک تین بار پڑھیے۔ امید ہے انشاءاللہ چند روز میں آپ کی مالی مشکلات بالکل ختم ہوجائیں گی اور آپ آسودہ حال ہوجائیں گے اور اگرسورہ توبہ کی آخری دو آیتیں بروز دو شنبہ ایک صاف کاغذ پر زعفران سے لکھ کر مال تجارت میں رکھ دیا جائے تو اس مال تجارت میں عظیم برکت ہوگی۔

بلکہ جب بھی آپ گھر سے باہر نکلیں تو نکلنے سے پہلے ایک مرتبہ درود ابراہیمی‘ ایک مرتبہ سورۂ فاتحہ ‘ تین مرتبہ سورۂ اخلاص اور ایک مرتبہ درود ابرہیمی پڑھ کر اس کا ثواب حضرت سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ذات اقدس کو بھیج دیں۔ آپ خود اللہ کی حفظ و امان میں ہوجائیں گے ۔ اس کے علاوہ جب بھی سخت مشکل ہو‘ مصیبت ہو تو بتائےگے عمل کے علاوہ دو رکعت نمازنفل پڑھ کر اُس کا ثواب بھی سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا کو پہنچائیں۔آپ کی فوری مشکل حل ہوگی۔

کسی افسر کے سامنے پیش ہونا ہو‘ کوئی مشکل امتحان ہو‘ آپریشن کیلئے ہسپتال میںہوں‘یا آپ کسی بھی مصیبت میں گرفتار ہوں ۔اس عمل کے ساتھ تسبیح فاطمی یعنی 34 مرتبہ اَللہُ اَکْبَرُ 33 مرتبہ اَلْحَمْدُلِلہِ 33 مرتبہ سُبْحَانَ اللہِ ضرور پڑھیں۔ آقا ﷺ کی صاحبزادی کے حضور ثواب کے نذرانے بھجیں‘ انشا اللہ پتھر موم ہوجائیں گے‘ پہاڑ رائی بن جائیں گے‘ مصیبت فوری ٹلے گی‘ رزق میں اضافہ‘ اولاد نیک ہو جاے گی ‘ مصیبتیں دور‘ رنج وغم ختم اور سکون قلب حاصل کرنے کیلئے سب ناظرین اس عمل سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

دوستو یہ وظیفہ اپنی افادیت کےاعتبار سے بلاشبہ ہر فرد، ہر گھر کی ضرورت ہے۔ لہذا بیان کیے جانے والے وظائف و اذکار کومکمل ایمان ویقین سے ساتھ دوستو خو د پڑھ کر اپنے مسائل و مصائب سے چھٹکارا پائیں اور دوست واحباب کو بھی اس وظیفہ کی ترغیب دلائیں۔ اللہ تعالیٰ کی طرف توبہ و استغفار کے ذریعے بھی متوجہ ہوں اور اپنے مسائل کا حل اللہ تعالیٰ کے حوالے کردیجیے، گویا اللہ تعالیٰ کو اپنے مسائل کے حل کا وکیل بنادیجیے، اللہ تعالیٰ کبھی آپ کا سہارا نہیں چھوڑیں گے۔ دوستو اس کے ساتھ شکر گزاری کی کیفیت پیدا کیجیے،

بظاہر ہمیں محسوس ہوتاہے کہ ہمیں کوئی نعمت حاصل نہیں، اور ہر طرف سے ہم پریشانیوں میں گھرے ہوئے ہیں، جب کہ ہر آن و ہر لحظہ ہم اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں میں ڈوبے ہوئے ہیں، اس لیے ظاہر میں پریشانی ہی کیوں نظر نہ آئے بندے کا کام ہر وقت مالک کا شکر ادا کرتا رہے، اللہ تعالیٰ ضرور اپنے انعامات میں اضافہ فرمائیں گے اور دنیاوی پریشانیاں بھی ان شاء اللہ حل ہوجائیں گی۔

بہر حال اللہ تعالیٰ سے تعلق قائم کرنے کی ضرورت ہے، جب آپ کا تعلق قائم ہوجائے گا اور آپ نیک اعمال کرکے اللہ کا قرب حاصل کرلیں گے تو مخلوق خود ہی آپ سے محبت کرنے لگ جائے گی، لہذا اپنے اعمال کا محاسبہ کیجیے، اگر نمازوں کی پابندی نہیں ہے تو پنج وقتہ نماز باجماعت کا اہتمام کیجیے،اللہ تعالیٰ سے کامل یقین ہے کہ تمام مسائل صرف اللہ ہی حل فرما دیں گے

Leave a Comment