شادیوں میں رکاوٹ دور کرنے کا سب سے مجرب عمل۔

Shadii mai rukawat

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔

السلام علیکم ۔۔۔ ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔  ناظرین  کرام۔۔۔اس دور میں ویسے تو معاشرے کے بے شمار مسائل ہیں۔ ہر فرد، ہر خاندان، ہر طبقے اور ہر خطے کے باسیوں کے مسائل کی نوعیت اور وجوہات مختلف ہوسکتی ہیں لیکن کنواروں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے کا کام ایک مشکل مرحلہ ہے۔ کنوارہ لڑکا ہو یا پھر لڑکی، دونوں کے ہی والدین اور سربراہ اچھے رشتے کی عدم دستیابی سے فکرمند نظر آتے ہیں۔

جب کہا جاتا ہے کہ جوڑے آسمان پر بنتے ہیں تو پھر زمین کے مکین اتنے زیادہ پریشان کیوں ہیں؟ اگر یہ فیصلے ہمارے بس میں ہی نہیں تو پھر پریشانی کیسی؟اہل علم کا ماننا ہے کہ آسمان پر لوح محفوظ میں ہمارا رشتہ بھی لکھا ہوا ہے، جیسا کہ ہماری تقدیر۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علم میں پہلے سے ہییہ بات ہے کہ انسان اپنی زندگی میں کیا کیا کرنے والا ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ انسان کے بس میں کچھ نہیں!

 انسان کو شعور دیا گیا ہے، جسے استعمال کرکے وہ اپنی زندگی کے فیصلے کرتا ہے۔ اگر یہ فیصلے غلط ہوجائیں اور ان کے نتیجے میں پریشانی ہو تو اس کا ذمے دار کسی صورت بھی قدرت کو نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔ معاملہ جو بھی ہو، یہ جوان اولاد کے والدین سے بڑھ کر کوئی محسوس نہیں کرسکتا، خاص طور پر وہ والدین جن کے گھروں میں بیٹیاں اس وجہ سے بیٹھی بیٹھی بوڑھی ہورہی ہیں کہ مناسب رشتہ نہیں مل رہا۔

جن بیٹے بیٹیوں کی شادی نہیں ہو رہی وہ بس  ایک عمل کر لیں،بلکہ آج کے اس عمل سے متعلق  ایک خاتون نے ہمیں  میسج کیا کہ ہم تین بہنیں ہیں۔ بڑی اور چھوٹی بہن کی شادی ہوچکی ہیں۔ منجھلی بہن کے رشتوں میں بہت رُکاوٹیں رہیں۔ لوگ دیکھنے کے لیے آتے تھے لیکن بات آگے نہیں بڑھتی تھی ۔ چھوٹی بہن کے لیے کئی رشتے آئے۔منجھلی بہن نے والدین سے بہت اصرار کیا کہ میری خاطر چھوٹی کے رشتے میں تاخیر نہ کریں۔

گو کہ چھوٹی بہن کی شادی ان کے اصرار پر ہوئی  لیکن اس کے بعد سے وہ بہت خاموش ہوگئیں۔ وہ کسی سے کہتی تو کچھ نہیں تھیں لیکن ہم سب گھر والوں کو ان کے احساس  محرومی کا پورا پورا اندازہ تھا۔ ان کی عمر اٹھائیس سال ہوچکی تھی۔امی اور وہ خود بھی کئی وظائف پڑھ چکی تھیں لیکن لاحاصل….لیکن ایک دن   امی کو یہ وظیفہ کسی نے بتایاتواسی وظیفے کی برکت سے چالیس دنوں کے اندر اندر ہی ہماری بہن کا رشتہ بہت اچھے گھرانے میں طے ہوگیا ۔

ناظرین کرام شادیوں میں رکاوٹ دور کرنے کا یہ سب سے مجرب عمل ہے۔ اگرچہ بعض اوقات رشتے ناطے کے معاملات کسی دوسری وجہ سے حل نہیں ہو پاتے اور لڑکے یا لڑکی کو ان کا خیال تک نہیں ہوتا اور عمر بیت جاتی ہے جیسے جادو بندش کا عمل کوئی بدبخت انسان کرواتا ہے جس سے شادی نکاح رک جاتے ہیں بہر کیف اگر ایسا مسئلہ ہو تو آپکویہ  مجرب عمل کرنا ہے۔۔۔ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے اس  عمل سے کئی بچیاں مستفید ہوئی ہیں۔۔۔

یہ عمل میں نے جس کو بھی بتایا اور اس نے یقین سے کیا تو اس کا کام بن گیا بلکہ وظیفے کی مدت پوری ہونے سے پہلے ہی رشتہ طے ہوگیاناظرین  کرام انسان کی جس طرح بہت ساری فطری ضروریات ہیں بس اسی طرح نکاح بھی انسان کی ایک اہم فطری ضرورت ہے۔ اس لیے اسلام میں انسان کو اپنی اس فطری ضرورت کو جائزاور مہذب طریقے کے ساتھ پوراکرنے کی اجازت ہے اوراسلام نے نکاح کوانسانی بقا وتحفظ کے لیے ضروری بتایا ہے اسلام نے تو نکاح کو احساسِ بندگی اور شعورِ زندگی کے لیے عبادت سے تعبیر فرمایا ہے۔

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کو اپنی سنت قرار دیا ہے۔ لیکن موجودہ دور کی مشکلات و آزمایش میں ایک مشکل اچھا رشتہ کا نہ ملنا بھی ھے ۔مرد وخواتین کی کثیر تعداد اس مشکل سے دو چار ھیں اس ضمن میں یہ عمل مبارک پیش خدمت ھے جسکی برکت سے باحمدللہ معمولی شکل صورت اور محدود مالی وسایل رکھنے والوں کہ رشتے اپنے سے اونچے خوبصورت اور مالدارلوگوں میں طےپائےھیں

آج وہ سب پرسکون ھنسی خوشی عیش وعشرت کی زندگی بسر کر رھے ھیں۔ یہ عمل نہایت آسان اور موثر جسکی برکت سے نیک سبب اچھا رشتہ اللہ کے فضل وکرم سے جلد از جلد مل جاتا ھے ۔اکثر طور پہ آج کل نوجوان لڑکے لڑکیوں کی خواہش ہوتی ہے کے ان کے معیار اور پسند پر ان کی شادی ہو جاۓیہ بات کوئی خلاف عادت یا قابل مذمت نہیں ہے اگر دونوں طرف سے باہمی رضامندی سے ممکن ہو جاۓ۔۔۔

۔لیکن اس معاملہ میں کچھ بات ٹهیک طرح سے نہ بن پا رہی ہو یا کوئی شخص ان دونوںجانبین کے اس کام کو خراب کرنے کی اندرونی چال چل رہا ہو یا کچھ اختلافات پيدا ہو جانے کی وجہ سے بات ذیادہ بڑھ رہی ہو ۔۔۔ حتیٰ کہ شادی میں رکاوٹ خواہ کسی بھی وجہ سے ہو. اس کو دور کرنے کے لئے متعلقہ فرد روزانہ بعد نماز عصر 1156 مرتبہ یَافَتَّاحُ پڑھے. اگر خود نہ پڑھ سکتا ہوں تو گھر کا کوئی بھی شخص اس کے لئے پڑھ کر دعا کرے.عملکی مدت40تا70یاپھر90یوم تک جاری رکھیں ۔

اورروزانہ 112 مرتبہ ۔۔۔ يالطيف ( ف پیش کے ساتھ ) پڑھیں اول آخر درود ابراھیمی دو دو بار بعد نمازِ فجر پڑھیں تو یہ  زیادہ افضل ھے ورنہ کسی بھی نماز کے بعد وقت معین اور اسی نماز کے بعد روزانہ پڑھیں- جب تک کوئی رشتہ نہیں ہوتا – ماہواری کے دِنوں میں چھوڑ دیں -اور تین بار ” یاعزیز’ ” ( ز کو ‘ پیش کے ساتھ) پڑھیں اور دونوں ہاتھوں پہ پھونک مار کے اپنے چہرے پہ مل لیں –

یہ عمل آپ رات یا دن میں جب بھی یاد آئے دہرا سکتے ہیں اور خاص طور پر جب آپ کو کوئی فیملی رشتے کے لیے دیکھنے آئے تو ان کے سامنے جانے سے پہلے اس عمل کو ضرور دہرا لیں -انشاء اللّہ تعالیٰ بہت جلد اللہ ربّ العزت کرم کرے گا اور آچھا رشتہ بھیجے گا جو آپ کو دیکھتے ہی پسند بھی کریں گے انشاللہ۔۔۔اگر اس سلسلہ میں نظر بد حسد جادو یا بندش حایل ہو تو وہ بھی ختم ہو جاتی ھے ۔

درحقیقت دیرنیہ خواہشات کی تکمیل میں بننے والی تمام روکاوٹیں اس عمل سے اختتام پزیر ہو کر باعزت با رونق طریقہ سے زندگی عقد ونکاح کے پاکیزہ بندھن میں بندھ جاتی ھے ۔۔۔ دوران عمل وقتاً فوقتاً حسب توفیق مقصد میں کامیابی کے لئے صدقہ بھی کیا کریں۔ انشاءاللہ تعالیٰ جلد ہی اللہ تعالیٰ کے کرم سے اچھی جگہ رشتہ ہوجائے گا۔ آخر میں ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک تمام ازدواجی رشتوں میں برکتیں عطا فرمائے۔۔۔

Leave a Comment