پُر تاثیراور پرکیف روحانی ا عمال۔ سورہ مزمل شریف

pur taseer or pur kaif roohani amal

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ۔۔۔ ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ ناظرین کرام۔۔۔سورۂمزمل شریف ایک بہت ہی پر تاثر سورہ مبارک ہے ۔ جس سے اکثر عاملن۔ کام لتےل ہں اور اکثر اولایء کرام اس کا وظفہم کرتے آرہے ہںا۔ سورۃ مزمل کا یہ وہ خاص عمل ہےجو نوکری،کاروبارمں رکاوٹ ،جادو وجنات کے علاج اور دیگر روحانی مسائل کے ساتھ ساتھ زبردست حفاظت اور مضبوط دفاعی حصار بھی ہے۔قرآن پاک کی وہ واحد سورة ہے،جس مں اللہ تعالیٰ نے بے شمار روحانی خصوصابت رکھی ہیں۔

۔یہ عمل ہمارےسلسلے کی امتا زی خصوصارت مںب سے ہے کہ جس شخص یا فرد کو جس مقصد کلئے یہ عمل دیا۔ اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم سے وہ مقصد خواہ کتنا ہی نا ممکن تھا، وہ مقصدالحمد للہ پایہ تکملع کو پہنچا۔ہمارے اس عمل کے پچھے بزرگوں کی ایک نسبت اورخاص تعلق بھی ہے۔ جب بھی ہم سورۂ مزمل کی طاقت اور تاثرا پر نظر ڈالتے ہںو ہم اتناگہرائی مں چلے جاتے ہںی کہ سمندروں کے نچےئ تہہ میں۔

رہنے والے جنات پر بھییہ سورۂ مزمل اثر کرتی ہے اور سورۂ مزمل ایسے جنات جو خزانوں پر قابض ہوتے ہیںیا نگران ہوتے ہں ان کو دوست موافق اور مخلص بناتی ہے اور ان سے محبت اور پانر بڑھاتی ہے۔سورۂ مزمل زندگی ہے‘ روشنی ہے‘محبت ہے‘پاحر ہے‘راستہ ہے‘منزل ہے‘راہ ہے خوشی ہے‘عظمت ہے‘عروج ہے‘کمال ہے‘ولولہ ہے‘ فرشتوں کا ساتھ ہے‘نکز جنات کی محبت اوران کا ساتھ ہے، اللہ کی رضا اور اللہ کے حبب ﷺ کی خوشنودی ہے، غنا‘تونگری اور کشائش رزق اور خصوصاً روحانی علاج معالجہ کلئے نہایت مجرب ہے.

محبت، خاتمہ تنگدستی، بےروزگاری،مال تنگی،دفع بندش نکاح، دفع بندش کاروبار،دفع بندش اولاد، نافرمان اولاد، برائے روحانی وجسمانی امراضِ،خاص کر وہ خواتنو جوجہز کی وجہ سےپریشان حال ہے،اس عمل سے ضرور استفاده حاصل کریں،سورة المزمل کا عمل بہت ہی مجرب اوربہت زیادہآزمودہ عمل ہے۔ جولوگ بہت پریشان ہںس اورجن کی دعائںن قبول نہںی ہورہی جن کے مقاصد پورے نہںہ ہو رہے یہ عمل آپ ضرورکرکےدیںھج ۔

اورمقصد کا جائز ہونا بہت ضروری ہے اگرآپ کا مقصد جائزنہںں ہو گا تو وہ مقصد پورا نہںپ ہوگا چاہے آپ کتنی بھی کوشش کر لںت تو اس لئے آپ کو بار بار کہہ رہا ہوں کہ مقصد کا جائز ہونا ضروری ہے ۔ اورایسا مقصد جس سے کسی کو نقصان پہنچےتووہ مقصد پورا نہںک ہوگا، ناظرین کرام سورہ مزّمّل مکی سورتوں میں سے ہے اور ترتیب نزول کے اعتبار سے تیسری جبکہ ترتیب مُصحَف کے اعتبار سے 73ویں سورہ ہے، جوقرآن کے29ویں پارے میں واقع ہے۔سورہ مزّمّل 20 آیات، 300 کلمات اور 853 حروف پر مشتمل ہے۔

اس کاشمارچھوٹی آیات والی سورت میں ہوتا ہے۔ سورت المزمل کی زکات کی ادائیگی کا طریقہ اس طرح ہے کہ بوقت تہجد دو رکعت نماز نفل صلوٰۃ التوبہ پڑھیں، اور اس کے بعد چھ رکعت نماز تہجد کی دو دو رکعت کی نیت سے ادا کریں، اول رکعت میں سورت المزمل 6مرتبہاور دوسری رکعت میں سورت المزمل 5مرتبہ پڑھیں، اسی ترتیب سے ایک ایک تعداد کم کرتے جائیںاور آخری رکعت میں ایک مرتبہ سورت المزمل پڑھیں، مثال کے طور پر اول دو رکعتوں میں 5+6۔۔۔۔۔دوسری دو رکعتوں میں 3+4۔۔۔۔اور آخری دو رکعتوں میں 1+2 مرتبہ سورۃ مزمل پڑھیں۔۔

۔اس ترتیب سے روزانہ سورت المزمل نماز تہجد میں 21مرتبہ پڑھا کرے، یہ معمول 40 دن متواتر رکھیں،تو ان شاء الله سورت المزمل کی ایسی فیوض وبرکات اور تجلیات ہونگی کہ بیان سے باہر ہے، بعد ادائیگی زکوۃ کے عمل کو جاری رکھنے کے لئے بطور مدامت روزانہ بعد نماز مغرب دو رکعت نماز نفل میں اول رکعت میں 3مرتبہ اور دوسری رکعت میں دو مرتبہ سورت المزمل لازمی پڑھیں، اسی طرح دوستو سورۂ مزمل کا ایک طریقہ بعض مشائخ سے اس طرح بھی مروی ہے کہ40 یوم مسلسل عشاء کے بعد دو رکعتوں میں اکتالیس مرتبہ پڑھیں‘

اس طرح کے رکعت اول میں بعد از فاتحہ اکیس بار اور رکعت دوم میں بعد از فاتحہ بیس بار سورہ ٔمزمل پڑھیں۔اس طرح کُل 41 مرتبہ سورہ مزمل پڑھنا ہوتا ہے۔ بعد از چلہ روزانہ باوضو گیارہ مرتبہ سورۂ مزمل پڑھا کریں۔ اسی طرح رات کو کامل تنہائی میں دو رکعت نماز نفل قضائے حاجت پڑھیں،رکعت اول میں سورت المزمل تین مرتبہ اور رکعت دوئم میں سورت المزمل دو مرتبہ پڑھیں، اگر سورت المزمل یاد نہیں تو سورت الم نشرح رکعت اول میں گیارہ مرتبہ اور رکعت دوئم میں دس مرتبہ پڑھ کر نماز مکمل کرلیں،

بعد نماز سورت المزمل سات بار اس ترتیب سے پڑھیں کہ ہر بار جب یہ آیت(رب المشرق والمغرب لاالہ الا ھوا فاتخذہ وکیلا)پڑھ چکیں تویہاں رک کر 25مرتبہ (حَسْبُنَااللہ وَنِعْمَ الْوَکِیْل)پڑھیں،اور پڑھنےکےبعدپھر سورت مزمل کی اگلی تمام آیات (وَاصْبِرْ عَلیٰ مَایَقُوْلُوْنَ)سےپڑھ کرآخر تک سورت مکمل کرلیں،ہر بار اسی ترتیب سے یہ عمل پڑھیں، ،،یہ بھی مکمل 40 یوم کا عمل ہے۔ سورۂ مزمل کے پڑھنے کا یہ بھی ہے کہ بعد نماز فجر 6چھ بار‘ بعد نماز ظہر7 سات بار‘ بعد نماز عصر8 آٹھ بار‘ بعد نماز مغرب9 نو بار‘بعد نماز عشاء11 گیارہ بار سورۂ مزمل پڑھیںیہ بھی 40 یوم کا عمل ہے۔

بلکہ سورۃ مزمل کا طریقہ عمل کبیر بھی نوٹ کرلیں ۔ پہلا چلہ اکتالیس دن تک اکیس بار۔۔۔دوسرا چلہ اکتالیس دن تک اکتالیس بار۔۔۔۔ تیسراچلہ 81 مرتبہ اکتالیس دن تک ۔۔۔چوتھا چلہ 111 مرتبہ اکتالیس دن تک پڑھنا ہے۔ اس چلے میں عمل کی تربیت یہ ہے کہ پہلا چلہ مکمل ہوتے ہی اگلے دن سے دوسرا پھر تیسرا پھر چوتھا چلہ شروع کر کے مکمل کردینا ہیں ۔ اور پھر زندگی بھر کیلئےگیارہ مرتبہ کا معمول بنالیں آغاز نوچندی جمعرات سے کریں۔

دوستو سورة مزمل کےیہ ایسےاعمال ہیں کہ جس سے دین و دنیا کے بہت فائدے ہیں۔سب سے پہلے تو رزق کی کمی دور ہوجاتی ہے اور رزق کثیر تعداد میں ملنا شروع ہوجاتا ہے۔ علم کے راستے کھل جاتے ہیں اور دن بدن روحانی ترقی عروج پر پہنچ جاتی ہے۔ﮨﺮ ﻗﺴﻢ ﮐﯽ ﺑﻨﺪﺵ ﮐﻮ ﺗﻮﮌﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻣﺠﺮﺏﻭ ﻣﺆﺛﺮ ﮨﮯ۔ ان شاء اللہ کسی بھی قسم کی بندش ہوگی تو وہ ختم ہوجائے گی ﺭﻭﺯﮔﺎﺭ ﺷﺎﺩﯼ ﺑﯿﺎﮦ ﮨﺮ ﮐﺎﻡ ﮐﯿﻠﺌﮯسوره مزمل پڑھنا موثر ہے ﺧﻮﺩ ﭘﮍﮬﻨﺎ ﺳﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﺳﮩﺎﮔﮧ ہے۔

بلکہ تفسیر مظہرالقرآن میں مفسر نے لکھا ھے کہ اس سورت کو اگر کوئی شخص ہمیشہ ہمیشہ پڑھتا رہے تو اس کی روزی میں کشائش ہو اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زیارت خو اب میں نصیب ہو اور موجب خیروبرکت ہو اگر اس سورت کو لکھ کر مریض کے گلے میں بطور تعویذ کے باندھے تو صحت نصیب ہو اور اس سورت کو پڑھ کر حاکم کے پاس جائے تو حاکم مہربان ہوجائے۔ اس کے بعد علم کے دروازے کھل جائیں گے۔

بے شمار مرتبہ بہت ہی اچھے خواب آئے علم اور رزق کے دروازے کھلتے ہی گئے یادرکھیں۔ اس عمل کو مسلسل جاری رکھیں‘ انشاء اللہ تمام مشکلات حل ہوں گی۔ دوستو اس سورت کا پڑھنا آپ کے لئے کمال ھے دنیا و آخرت کی سختیاں آپ سے اٹھ جائیں گیاگر کسی بھی بات کی سمجھ نہ آئ ہو تو آپ لوگ مجھ سے پوچھ سکتے ہیں ۔ یاد رہے کہ اسی سورت کے اندرمسلمانوں کو اصل حکم جو ملاھے وہ یہ ہے کہ پنج وقتہ فرض نماز پوری پابندی کے ساتھ قائم رکھیں، فریضہ زکٰوۃ ٹھیک ٹھیک ادا کرتے رہیں اور اللہ کی راہ میں اپنا مال خلوص نیت کے ساتھ صرف کریں۔

آخر میں مسلمانوں کو تلقین کی گئی ہے کہ جو بھلائی کے کام تم انجام دو گے وہ ضائع نہیں جائیں گے۔ لہذا ہماری دعا ہے کہ اللہ پاک ہمارے قرآنی اعمال قبول و منظور فرما کر دنیا وآخرت کی تمام سختیوں سے ہماری حفاظت فرمائے، آمین ثم آمین ۔

Leave a Comment