رات کو سونے سے پہلے یہ کلمات ضرور پڑھ لیں۔کیا آپ جانتے ہیں کہ روزانہ جنت کی قیمت اور حج کیسے ادا کیا جاسکتا ہے؟

Raat ko sony sy pehly yeh kalmat zroor perh lain

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ۔۔۔ ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ ناظرین کرام۔کیا آپ جانتے ہیں کہ روزانہ جنت کی قیمت اور حج کا ثواب کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟ہم آپ کو بتائیں گے کہ اگر رات کو سونے سے پہلے چند کلمات پڑھ لیں تو روزانہ جنت کی قیمت اور حج کا ثواب حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ان کلمات کے پڑھنے کے اور بھی بےشمار فوائد احادیث میں موجود ہیں ۔

پوری دنیا کے مسلمان ان کلمات کو پڑھ کر سوتے ہیں کیونکہ دین اسلام نے بنی نوع انسانوں کو ایسے چھوٹے چھوٹے بہت سے اعمال بتائے ہیں جن کو کرکے آپ بڑی بڑی نیکیوں کا ثواب حاصل کر سکتے ہیں۔ انسان کی کی گئیں چھوٹی چھوٹی نیکیاں اتنی قیمتی ہوتی ہیں کہ قیامت کے دن جب ہر طرف نفسا نفسی کا عالم ہوگا اور اس دن کے خوف سے بچہ بھی بوڑھا ہو جائے گا۔ تو یہ نیکیاں ہی ہوں گی جو اللہ کے حضور ہماری بخشش کا ذریعہ بنیں گی ۔

ایسا ہی ایک چھوٹا سا عمل رات کو سونے سے پہلے کرکے، آپ بے شمار نیکیاں حاصل کر سکتے ہیں اور اس عمل میں ہمارے صرف 5 منٹ لگیں گے مگر ان نیکیوں کا اجر بہت بڑا ہے اور کون نہیں چاہے گا کہ اس کے اچھے اعمالوں میں اضافہ ہو۔ بلکہ اس عمل کا آپ کو دنیا میں بھی انشا اللہ فائدہ حاصل ہوگا ناظرین کرام ۔۔۔۔ بزرگان دین فرماتے ہیں کہ رات کو روزانہ پانچ کام کر کے سویا کرو۔نمبر ایک، چار ہزار دینار صدقہ دے کر سویا کرو۔ نمبر دو، ایک قرآن شریف پڑھ کر سویا کرو۔

نمبر تین، جنت کی قیمت دے کر سویا کرو۔ نمبر چار ، دو لڑنے والوں میں صلح کراکر سویا کرو۔ نمبر پانچ ، ایک حج کر کے سویا کرو۔دوستو اب یہ پانچ عمل کرنے کا طریقہ بھی تفصیل سے آپ کو بتا تاہوں۔ رات کو چار ہزار دینار صدقہ کر نے کا مطلب صرف چار مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھنا ہے۔ اور آپ کے نامہ اعمال میں چار ہزار دینار صدقہ دینے کے برابرثواب لکھ دیاجائےگا۔ اسی سورہ فاتحہ کے بارے میں یہ بھی آیا ہے کہ ایک بار رسول اللہ ﷺ نے حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے فرمایاکہ کیا تمھیں پسند ہے کہ میں تمھیں قرآن کی ایک ایسی سورت سکھاؤں جس کی مثل قرآن، انجیل اور زبور میں بھی کوئی سورت نازل نہیں کی گئی؟

میں نے عرض کیا کہ جی ہاں اللہ کے رسول! اس پر رسول اللہ ﷺ نے سورۃ الفاتحہ کی تلاوت فرمائی اور فرمایا کہ قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے اللہ تعالیٰ نے توراۃ، انجیل اور زبور اور نہ ہی فرقان میں اس جیسی کوئی اور سورت نازل فرمائی ہے، وہ سورت سات آیتوں والی بار بار پڑھی جانے والی ہے اور قرآن عظیم ہے جو مجھے عطا کیا گیا ہے۔ لہذا رات کو صرف چار مرتبہ سورۃ فاتحہ کے بعد دوسرا عمل آپ نے تین مرتبہ سورہ اخلاص کو پڑھنا ہے۔

سورۃ اخلاص کا ثواب مکمل ایک قرآن شریف پڑھنے کے برابر ہے۔ کیونکہ آپ ﷺ نے خود فرمایاکہاس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے یہ سورت ایک تہائی قرآن کے برابر ہے۔ لہذا آپ نے چار مرتبہ سورہ فاتحہ کو پڑھنا ہے اور تین مرتبہ سورہ اخلاص کو پڑھنا ہے۔ اس کے بعد تیسرا کام دس مرتبہ درود شریف پڑھناہے۔ دس مرتبہ درود شریف پڑھنےسے جنت کی قیمت ادا ہوگی۔ بلکہ درودشریف کا پڑھنا فرشتوں کی رحمت اور دعا کا مستحق بننے کا سبب ہے۔

درود پڑھنے سے دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں۔درود کا پڑھنا نبی اکرم ﷺ کی رحمت اور دعا کا سبب ہے۔درود شریف کا پڑھنا نبی اکرم ﷺ کی رحمت اور دعا کا سبب ہے۔۔ درود شریف پڑھنے سے ایک قیراط کے برابر ثواب ملتا ہے۔درود شریف پڑھنے والے کیلئے مخلوق استغفار کرتی ہے۔درود شریف پڑھنے سے گناہوں کی معافی ملتی ہے۔غلام کی آزادی سے بھی زیادہ درود شریف کا ثواب ہے۔درود شریف کا ثواب بڑے ترازو میں تولا جائے گا۔

درود شریف پڑھنے والا نبی اکرم ﷺ کے ساتھ جنت میں داخل ہوگا۔ایک درود شریف ستر رحمتوں کا سبب ہے۔درود شریف نبی کریم ﷺ کی شفاعت کا سبب ہے۔درود شریف قیامت کی ہولناکیوں سے حفاظت کا سبب ہے۔درود شریف ترازو میں نیک علموں کو بھاری کرے گا۔درود شریف عرش کے سائے میں جگہ ملنے کا سبب ہے۔درود شریف اللہ تعالیٰ کی رضامندی اور خوش کرنے کا ذریعہ ہے۔درود شریف فرشتوں کی محبت اور مدد کا سبب ہے۔

درود شریف پیارے سے پیارے عمل بننے کا سبب ہے۔درود شریف دل کی سختی اور زنگ دور کرنے کا سبب ہے۔درود شریف قیامت کے دن نبی کریم ﷺ سے ہاتھ ملانے کا سبب ہے۔درود شریف نہ پڑھنا جنت کے رستے سے پھرجانے کا سبب ہے۔درود شریف پڑھنے سے رزق میں فراخی ہوتی ہے۔درود شریف پڑھنے والے کاموں میں برکت ہوتی ہے۔درود شریف تنگدستی اور فقر کو ختم کرنے کا ذریعہ ہے۔درود شریف کی برکت سالوں تک چلتی ہے۔

درود شریف پڑھنے سے رسول اللہ ﷺ کی محبت پیدا (عشق)ہوتی ہے۔درود شریف پڑھنے والا لوگوں کی نظروں میں محبوب اور عزت والا ہوتا ہے۔درود شریف سے ایسا نور عطا ہوتا ہے جس سے دشمن پر غلبہ ہوجاتا ہے۔درود شریف پڑھنے سے دکھ‘ غم اور مصیبتیں ختم ہوجاتی ہیں۔۔درود شریف مال میں برکت کا سبب ہوتا ہے۔ درود شریف سے دین اور دنیا کی ساری برکتیں اور فائدے مل جاتے ہیں۔درودشریف دعاؤں کی قبولیت کا سبب ہے۔درود شریف قرآن پاک کو یاد کرنے کا ذریعہ ہے۔

لہذا رات کو صرف دس مرتبہ درود شریف لازمی پڑھ لیں انشا اللہ جنت کی قیمت ادا ہوگی۔ اس کے بعد چوتھا کام دس مرتبہ استغفر اللہ پڑھنا ہے۔ اس کا ثواب دو لڑنے والوں میں صلح کرانے کے برابر ہے۔ دوستو آخری اور پانچواں کام چار مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھناہے۔ اس سے ایک حج کا ثواب ملے گا۔

دوستو اب آپ روز یہی عملیات کر کے سویا کریں کہ چار مرتبہ سورہ فاتحہ ۔ تین مرتبہ سورہ اخلاص ۔ دس مرتبہ درود شریف ۔ دس مرتبہ استغفر اللہ پڑھنا ہے اور پانچواں کام چار مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھناہے۔دوستو اس عمل کو یاد رکھنے کا سب سے آسان طریقہ ہے کہ آپ قلم لیں اور اس مسنون عمل کو کاغذ پر اتارلیں اور اپنی بیڈ کے پاس رکھ لیں تاکہ جب آپ لیٹیں تو سونے سے قبل یہ اذکار با آسانی دہرا سکیں۔

Leave a Comment