درود پاک کی44 برکتیں ۔۔۔

Drood Pak ki 44 berkatain

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ناظرین کرام۔۔۔قرآن پاک میں ارشادِ خداوندی ہےکہ بے شک اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتے نبی کریم ﷺ پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو! تم بھی نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجا کرو اور سلام عرض کیا کرو۔درودِ پاک پڑھنا عظیم ترین سعادتوں اور بے شمار برکتوں کے حامل اور افضل ترین اعمال میں سے ایک عمل ہے،

بزرگانِ دین نے درود شریف کی برکتوں کو بکثرت بیان کیا ہے اور مختلف کتابوں میں بھی ان برکتوں کو جمع کر کے بیان کیا گیا ہے لہذا آج کی اس ویڈیو میںدرود پاک کی44 برکتیں بتاؤں گا۔ یہ 44 برکتیں بہت بڑا سہارا اور خزانہ ھیں بلکہ بڑی سے بڑی مشکل کیوں نا ہوں، تمام مشکلات کا حل درود شریف کی ان برکتوں کے اندر رکھا ہےدرودِ پاک کی عادت بنا کر ان برکتوں کو حاصل کریں اور اپنے دلوں کو منور کریں تمام مشکلات کو ختم کریں بلکہ فراخی اور کشادگی چاہتے ہیں اور صدقہ دینے کیلئے آپ کے پاس کوئی چیز نہ ہو تو خاص درود پاک بھی بتاؤں گا اس خاص مستند درود پاک سے رزق میں وسعت اور برکت ہوتی ہے اور یہ صدقہ کا نعم البدل بن جاتا ہے۔

ہر لاعلاج مرض کے لیے کسی بھی قسم کا مرض ہوجو ٹھیک ہونے میں نہ آرہا ہوتو اس خاص مستند درود پاک کا شفاءہونے تک کثرت سے ورد کرنا بھی انتہائی مجرب ہے۔ ناظرین کرام۔۔۔ترمذی شریف میں حضرت ابی بن کعبؓ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول! میں آپ پر بہت زیادہ درود شریف پڑھتا ہوں تو کتنا درود شریف مقرر کروں؟ فرمایا جتنا چاہو، میں نے کہا چہارم؟ فرمایا جتنا چاہو لیکن اگر درود شریف بڑھا دو، تو تمہارے لئے بہتر ہے، میں نے کہا آدھا؟ فرمایا جتنا چاہو۔

لیکن اگر درود شریف بڑھا دو، تو تمہارے لئے بہتر ہے۔ میں نے عرض کیا، دوتہائی؟ فرمایا جتنا چاہو لیکن اگر درود شریف بڑھا دو، تو تمہارے لئے بہتر ہے، میں نے عرض کیا میں سارا درود شریف ہی پڑھوں گا۔ فرمایا: تب تمہارے غموں کو کافی ہوگا اور تمہارے گناہ مٹا دے گا۔ جو خوش نصیب رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرود بھیجتا ہے، اس پر اللہ تعالیٰ،فرشتے اور رسولُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ خود دُرود بھیجتے ہیں ۔

(2) درود شریف خطاؤں کا کفارہ بن جاتا ہے۔(3) درود شریف سے اعمال پاکیزہ ہو جاتے ہیں ۔(4) درود شریف سے درجات بلند ہوتے ہیں ۔(5) گناہوں کی مغفرت کر دی جاتی ہے۔(6) درود بھیجنے والے کے لئے درود خود اِستغفار کرتا ہے۔(7) اس کے نامۂ اعمال میں اجر کا ایک قیراط لکھا جاتا ہے جو اُحد پہاڑ کی مثل ہوتاہے۔(8) درودپڑھنے والے کو اجر کا پورا پورا پیمانہ ملے گا۔(9) درود شریف اس شخص کے لئے دنیا و آخرت کے تمام اُمور کیلئے کافی ہو جائے گا جو اپنے وظائف کا تمام وقت درود پاک پڑھنے میں بسر کرتا ہو۔

(10) مَصائب سے نجات مل جاتی ہے۔(11) اس کے درود پاک کی حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ گواہی دیں گے۔(12) اس کے لئے شفاعت واجب ہو جاتی ہے۔(13) درود شریف سے اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کی رحمت حاصل ہوتی ہے۔(14) اللہ تعالیٰ کی ناراضی سے امن ملتا ہے۔(15) عرش کے سایہ کے نیچے جگہ ملے گی۔(16) میزان میں نیکیوں کا پلڑا بھاری ہو گا۔(17) حوضِ کوثر پر حاضری کا موقع مُیَسّر آئے گا۔(18) قیامت کی پیاس سے محفوظ ہو جائے گا۔

(19) جہنم کی آگ سے چھٹکارا پائے گا۔(20) پل صراط پر چلنا آسان ہو گا۔(21) مرنے سے پہلے جنت کی منزل دیکھ لے گا۔(22) جنت میں کثیر بیویاں ملیں گی۔(23) درود شریف پڑھنے والے کو بیس غزوات سے بھی زیادہ ثواب ملے گا۔(24) درود شریف تنگدست کے حق میں صدقہ کے قائم مقام ہوگا۔(25) یہ سراپا پاکیزگی و طہارت ہے۔(26) درود کے وِرد سے مال میں برکت ہوتی ہے بلکہ فراخی اور کشادگی چاہتے ہیں اور صدقہ دینے کیلئے آپ کے پاس کوئی چیز نہ ہو تو اس درود کو پڑھے اس سے رزق میں وسعت اور برکت ہوتی ہے اور یہ صدقہ کا نعم البدل بن جاتا ہے
اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ عَبدِکَ وَرَسُولِکَ وَصَلِّ عَلٰی المُومِنِینَ وَالمُومِنَاتِ وَالمُسلِمِینَ وَالمُسلِمَاتِ

دوستو اس کی وجہ سے سو بلکہ اس سے بھی زیادہ حاجات پوری ہوتی ہیں بلکہ ہر لاعلاج مرض کے لیے کسی بھی قسم کا مرض ہوجو ٹھیک ہونے میں نہ آرہا ہوتو اس درود پاک کا شفاءہونے تک کثرت سے ورد کرنا انتہائی مجرب ہے۔ یہ ایک عبادت ہے۔یہ درود شریف اللہ تعالیٰ کے نزدیک پسندیدہ اعمال میں سے ہے۔ درود شریف مجالس کی زینت ہے۔ درود شریف سے غربت و فقر دور ہوتا ہے۔زندگی کی تنگی دور ہو جاتی ہے۔

اس کے ذریعے خیر کے مقام تلاش کئے جاتے ہیں ۔ درود پاک پڑھنے والا قیامت کے دن تمام لوگوں سے زیادہ حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے قریب ہو گا۔درود شریف پڑھنے والا خود اور اس کے بیٹے پوتے نفع پائیں گے۔وہ بھی نفع حاصل کرے گا جس کو درود پاک کا ثواب پہنچایا گیا۔اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولِ مُکَرَّم کا قرب نصیب ہو گا۔یہ درود ایک نور ہے، اس کے ذریعے دشمنوں پر فتح حاصل کی جاتی ہے۔

نفاق اور زنگ سے دل پاک ہوجاتا ہے۔درود شریف پڑھنے والے سے لوگ محبت کرتے ہیں ۔خواب میں حضور اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زیارت ہوتی ہے۔درود شریف پڑھنے والا لوگوں کی غیبت سے محفوظ رہتا ہے۔درود شریف تمام اَعمال سے زیادہ برکت والا اور افضل عمل ہے۔درود شریف دین و دنیا میں زیادہ نفع بخش ہےاور اس کے علاوہ اس وظیفہ میں اس سمجھدار آدمی کے لئے بہت وسیع ثواب ہے جو اعمال کے ذَخائر کو اکٹھا کرنے پر حریص ہے اور عظیم فضائل، بہترین مناقب، اور کثیر فوائد پر مشتمل عمل کے لئے جوکوشاں ہے۔

اب جو بانصیب بندہ حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر درود و سلام جتنی دیر بھیجے گا۔ وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے ملائکہ کا ہم نوا ہوگا۔ رحمتیں اور برکتیں اس کا مقدر ہوں گی۔ ہر قسم کے خوف و غم، مصائب، پریشانیوں اور گناہوں سے محفوظ رہے گا۔ جیسے ہی بندہ درود شریف کا ورد کرتا ہے تو وہ ورد فوراً اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قبول ہو جاتا ہے اور جو عمل بارگاہ الٰہی میں قبول ہو جائے اس کا اجر بھی بہت جلد مل جاتا ہے۔

آپ ﷺ نے فرمایاکہ بڑا کنجوس وہ شخص ہے، جس کے سامنے میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود شریف نہ بھیجے۔حضرت عمر فاروقؓ سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایادعا آسمان اور زمین کے درمیان ٹھہری رہتی ہے۔ اس سے کچھ اوپر آسمان کی طرف نہیں چڑھتی، جب تک تم اپنے نبی ﷺپر درود شریف نہ بھیجو۔ہماری دعا ہےکہ اللہ تعالیٰ ہمیں بکثرت درود پاک پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔ثم آمین

Leave a Comment