چہرے کی خوبصورتی اور روحانیت پیدا کرنے کا وظیفہ

Chehray ki khoobsoorati or roohaniyat paida kerny ka wazeefa

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔

السلام علیکم ۔۔۔ ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔  ناظرین  کرام۔۔۔حسن و جمال کی تلاش ازل سےہی   ہو   رہی‘ صدیوں نہیں بلکہ ہزاروں سالوں سے رہی‘ جائز حسن، ویسے بھی پسندیدہ ہے اور انسان کو اللہ نے یہی حسن جنت میں ایک نعمت بنا کر دینا ہے جس کا تذکرہ قرآن و حدیث میں بار بار آیا ہے ۔ہمارے پاس ایسے بے شمار کیس سننے میں آئے ہیں جنہوں نے بیوٹی پارلر کو نانی اماں کے گھر سے زیادہ اہمیت دی،

بیوٹی پارلر نے جہاں مال، وقت اور سرمایہ ضائع کیا وہاں بیوٹی پارلرسے بےشمار لوگوں کو عزتوں کے دھوکے بھی اٹھانے پڑے لیکن پھر بھی چہرے کا حسن و جمال انہیں وہ نہ ملا جو ان کی چاہت تھی ۔  دوستو چہرہ انسانی جسم کا بہت اہم حصہ ہے، انسان کا چہرہ ہی اس کی شخصیت کا آئینہ ہوتا ہے۔ چہرے ہی سے خوبصورتی اور حسن کا پتہ چلتا ہے۔ چہرے ہی کے تاثرات سے انسان کو دوسرے انسان کے مزاج کا اندازہ ہو جاتا ہے۔

بلکہ یہی چہرے کا  حسن اگر صورت‘ سیرت‘ نقشوں اور جلوؤں میں خوبصورتی کی شکل میں ڈھل جائے اور یہی حسن بازار کیلئے نہیں بلکہ اپنے محرم کیلئے ہو تو کیا کمال کی بات ہے۔عورت کا صاف ستھرا رہنا اور اپنے مرد کے لیے باعث کشش یعنی  کشش کا محور بننا اسکی ایک ذمہ داری ہے اور جو عورت اپنے اندر حسن و جمال اور باہر کی صفائی ستھرائی کو ایک حسین امتزاج دیتی ہے اسکی زندگی قابل رشک اور قابل داد بن جاتی ہے۔

لہذا آج ہم آپ کیلئے ایک ایسا  عمل اور طبی ٹوٹکہ لے کر آئے ہیں  اگر آپ اس  عمل اور ٹو ٹکے کو اپنا  ئیں گےتو  آپ کا چہرہ ایسا خوبصورت ہوجا ئے گا کہ ہر کوئی آپ کو دیکھتا ہی رہ   جا ئے گا۔بلکہ  جہاں سے گزرئیں گے تو لوگ ماشا ء اللہ اور سبحان اللہ کہنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔  اس میں دو کام کرنے ہوتے ہیں ایک کا تعلق رات کو سونے سے پہلے پڑھنے کا ہے  اور دوسرا طبی ٹوٹکہ بنا نے سے   متعلق ہے جس سے چہرہ صاف ہو جا تا ہے۔

چہرے کے چھائیاں ختم ہوجاتی ہیں۔ داغ، دھبے بالکل صاف ہوجاتے ہیں۔۔ دانے پیپ دار ہوں یا سیاہ منہ والےخشک کیل مہاسے بھی اس سے ختم ہوجاتے ہیں۔ابھرے ابھرے سیاہ داغ یا چہرے پر گڑھے وہ بھی بالکل کچھ عرصہ یعنی چند ہفتے چند مہینے لگانےسے بالکل صاف ہوجاتے ہیں ایسے لوگ جو چہرے کی خوبصورتی کیلئے بڑی بڑی کریمیں آزما کر تھک چکے ہیں ان کیلئے یہ ٹوٹکہ بہت کمال کا ہے۔

ناظرین کرام ۔۔۔۔اکثر لڑکیوں اور لڑکوں کے چہرے پر دانے یا داغ نکل آتے ہیں تو ان کو ہم یہی عمل بتاتے ہیں اور ان کا چہرہ چودہویں کی چاند کی طرح سفید ہو جاتا ہے اور کافی خوبصورت ہو جاتا ہے لیکن اگر ہمیشہ کی خوبصورتی چاہتے ہیں چہرے پر نور لانا چاہتے ہیں اور داغ دھبے ختم کرنا چاہتے ہیں تو آپ ﷺ نے 1400 پہلےجو علاج بتایا تھا تو ہم مسلمان ہونے کی حیثیت سے اس علاج سے کبھی انکار کر ہی نہیں سکتے کیونکہ آپ ﷺ نے جو بتلایا وہ سچ اور حق ہے اور اس کبھی بھی جھٹلایا نہیں جا سکتا اگر اس وظیفہ اور عمل کو کریں گے تو کبھی بھی فیشلز وغیرہ کی ضرورت نہیں پڑے گی .

اگر آپ یہ چاہتے ہیں تو اللہ کا یہ نام رات کو سونے سے پہلے صرف 41 بار پڑھ کر اپنے چہرے اور گردن پر ہاتھ پھیر کر سو جائے تو اس کا اثر بہت جلد نظر آئے گا اور رنگت قدرتی طور پر صاف ہوجائے گی اس سے پہلے اول و آخر درود ابراہیمی کا ورد کرنا ہے کم سے کم 3 بار اس کے بعد درود پڑھنا ہے۔  اللہ کا نام( یا مصور )کا 41 بار ورد کرنا ہے .اور اس کے ساتھ ساتھ اپنا ہاتھ اپنے چہرے اور گردن پر پھیرتے رہیں اور اس کے بعد سو جائیں اس عمل کو اپنی زندگی کا معمول بنائیں اور مسلسل کرتے رہیں

ان شا ءاللہ ہر دن آپ کے لئے نور سے بھرپور ہوگا اور چہرہ چاند کی مانند روشن ہوتا جائے گا۔وہ لوگ جو بیماری کے بعد چہرے کی سیاہی ‘چھائیاں‘ داغ‘ دھبے اور پیلاہٹ کا شکار ہوگئے تھے اور وہ لوگ جن کے جسم میں خون کی کمی تھی یا حادثے یا عمر کے تقاضے کی وجہ سے ان کو کمزوری ہوئی اور ان کا چہرہ مایوسی اور پژمردگی کا شکار ہوگیا ایسے تمام لوگوں کیلئے اس وظیفے کو بہت آزمایا اور نہایت مفید پایا، لہذا آپ روزانہ رات کو یا مصور کا 41 بار ورد لازمی کریں اور   اگر چہرا زیادہ خراب ہو تو  طبی ٹوٹکہ بھی نوٹ کر لیں۔

دوستو اس  طبی ٹوٹکے  سے متعلقہمارے ایک عزیز ہیں  جو دینی  جماعت سے تعلق رکھتے ہیں ان کی ایک بڑی شاپ ہے اور ان کی بیوی بیوٹی پارلر چلاتی ہے وہ بھائی بھی اس ٹوٹکے کو  مانتے ہیں  کہ قیمتی کریموں اور فیشلز سے وقتی خوبصورتی حاصل ہوتی ہے لیکن اگر ہمیشہ کی خوبصورتی چاہتے ہیں چہرے پر نور لانا چاہتے ہیں اور داغ دھبےدور کر نا چا ہتے ہیں تو اس  طبی ٹوٹکے کو بھی لازمی اپنا ئیں ۔

آدھا کپ زیتون  کے تیل میں دوخشک انجیر بھیگو کو رکھ دیں  چند دنوں بعد وہ نرم ہوجا ئے گا ان کو اچھی طرح مکس کر لیں ،یہ ایک نیچرل مکسر بن جا ئے گا  اس کو آرام آرام سے اور اور زرا پیا ر سے اپنے چہرے پر سبکرب کی طرح ملیں ،دس منٹ کے بعد اگر منہ دھونا چا ہیں تو دھو لیں  ورنہ اچھی طرح صاف کر کے سو جا ئیں  اور صبح فریش فریش چہرے کے ساتھ اٹھیں ۔ بلکہ ابھرے ابھرے سیاہ داغ یا چہرے پر گڑھے وہ بھی بالکل کچھ عرصہ یعنی چند ہفتے چند مہینے لگانےسے بالکل صاف ہوجاتے ہیں ایسے لوگ جو چہرے کی خوبصورتی کیلئے بڑی بڑی کریمیں آزما کر تھک چکے ہیں ان کیلئے یہ ٹوٹکہ بہت کمال کا ہے۔

اس کے ساتھ ہی دوستوہمیں چا ہیے کہ ہم اپنے چہرے پر ہر وقت  مسکرا ہٹ کو سجا کر رکھیں   کیونکہ اس سے بھی چہرہ خو بصورت ہوتا ہے  اورچہرے کی کشش بڑ ھتی ہے کیو نکہ ہمارے پیا رے  نبی کریم ﷺکا  بھی معمول تھا کہ آپ کے چہرے پر ہمیشہ مسکراہٹ سجی رہتی تھی۔  اسی طرح  ایک صحا بی رضی اللہ عنھا روایت کرتے ہیں کہ میں نے آپ ﷺسے زیادہ مسکراتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا” اس لیے ہم سب  کو بھی چا ہیے کہ ہم ہمیشہ مسکراتے رہے

بے شک سچی مسکراہٹ  دل سے ہوتی ہے  اور یہ مسکراہٹ جادو جیسا اثر کرتی ہے اور ملنے والے کو اپنی طرف مقناطیس کی طرح کھینچ لیتی ہے۔ سچی مسکراہٹ چہرے  کی رونق اور چمک دمک کو بڑ ھا دیتی ہے ۔ دعا ہے  اللہ رب العزت ہما رے چہرے کو مزید خوبصورت بنا ئے اور ہمیں ہر وقت مسکرا تا رکھے ۔ آمین ۔ ثم آمین

Leave a Comment