ترقی رزق وحصول دولت۔

Traqii rizaq o hasool dolat

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ۔۔۔ ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ناظرین کرام جن کا بزنس نہیں چلتا یا کوئی ذریعہ معاش نہیں ایسے حضرات بھی اس عمل کو استعمال کریں جو فقر وفاقہ اور قرض سے پریشان ہیں امید اور یقین تو یہی ہے کہ باقی اعمال کی طرح اسکے اثرات پہلے 2 سے 3 دن میں ظاہر ہوجائینگے ایک ہفتہ میں اثر نہ ہوتو بلاشک وشبہ اس عمل کو ترک کردیا جائے بلکہ مجھ سے اس بات کی گارنٹی لے لیں کہ اگر آپ یہ عمل کر لیں تو آپ کسی بندے کے مختاج نہیں رہیں گے

اور اس سے بڑی کیا بادشاہی ہوگی؟ آپ نے اگر زندگی بدلنی ہے تو آج کا یہ وظیفہ کبھی بھی نہ چھوڑنا۔ بلکہ یہ وظیفہ ہمارے پیارے نبی ﷺ کا بتایا ہوا ہے عام آدمی کا بتایا ہوا نہیں ہے اورمیں امید کرتا ہوں آپ سب اس پرعمل ضرورکریں گے اوراس وظیفہ کوزیادہ سے زیادہ شئیربھی کریں گے جوجو بھی آپ کی یہ بات سن کرعمل کریں گے ان کا بھی فائدہ ہوگا اورآپ کا بھی فائدہ ہوگا،بلکہ مجھے ایک دوست کا میسج آیا کہ میں چار سال سے بہت پریشان ہوں ،

کوئی بھی کام شروع کروں، مثلاً: کاروبار یا پڑھائی وغیرہ تو کسی نہ کسی صورت میں رکاوٹ آجاتی ہے، اور کوئی بھی کام انجام تک نہیں پہنچ پاتا، جس سے مالی تنگی بھی ہوجاتی ہے،اس دوست بھائی کو بھی یہ عمل بتایا تو آج وہ بھی خوشگوار زندگی گزار رہا ہے۔ دوستو احادیث میں بھی اس عمل کےبہت خواص ذکر ہوئے ہیں جیسا کہ خطرات سے محفوظ رہنا، خوف کا برطرف ہونا اور ظالم حاکم کے شر سے محفوظ رہنا شامل ہیں۔

بلکہ اس سورہ کو پڑھنے سے میاں بیوی میں محبت بھی پیدا ہوتی ہے اور اگر کوئی اچھی ملازمت حاصل کرنا چاہتا ہو تو اس کے لئے بھی آج کا یہ قرآنی سورت کا وظیفہ کمال ہے۔ قابل قدر خواتین وحضرات، قرآن پاک ایک با برکت کتاب ہے اس کا پڑھنا ہمارے سب کےلئے باعث رحمت ہے، بلاشک وشبہ قرآن عظیم الشان کی ہر آیت لفظ دنیا وآخرت کی نعمتوں اور برکتوں سے معمور ہے ۔بلکہ کچھ ایسی سورتیں جن کو تلاوت کر کہ ہم کئی خطرات سے بچ سکتے ہیں۔

قرآن بار بار یہ توجہ دلاتا ہے کہ یہ اللہ تعالیٰ کی ہستی ہے جو اپنی حکمت کے تحت جس کو چاہے زیادہ رزق دے اور جس کا رزق چاہے تنگ کر دے۔ چاہے تو غریب کو امیر کر دے اور چاہے تو امیر کو غربت کا مزہ چکھا دے۔ قرآن پاک کی یہ مختصر اور آسان سی سورۃ واقعہ کا عمل ہے جو بے شمار فوائد کی حامل سورت ھے۔ ہم سب رزق میں وسعت اور برکت کی خواہش تو رکھتے ہیں، مگر قرآن وحدیث کی روشنی میں رزق کی وسعت اور کثرت کے اس عمل سے ناواقف ہیں۔

صرف دنیاوی جد وجہد، محنت اور کوشش پر انحصار کرلیتے ہیں۔ لہذا قرآن وحدیث کی روشنی میں رزق کی وسعت اور برکت کا عمل موجود ھے، اگر ہم دنیاوی جد وجہد کے ساتھ‘ اِس عمل کو بھی اختیار کرلیں، تو اللہ تعالیٰ ہمارے رزق میں ان شاء اللہ کشادگی اور برکت عطا فرمائے گا جو ہر شخص کی خواہش بھی ہے، لہذا جن کا بزنس نہیں چلتا یا کوئی ذریعہ معاش نہیں ایسے حضرات بھی اسکو استعمال کریں جو فقر وفاقہ اور قرض سے پریشان ہیں امید اور یقین تو یہی ہے کہ باقی اعمال کی طرح اسکے اثرات پہلے 2 سے 3 دن میں ظاہر ہوجائینگے ایک ہفتہ میں اثر نہ ہوتو بلاشک وشبہ اس عمل کو ترک کردیا جائے۔

طریقہ عمل یہ ہےکہ سورہ واقعہ کو عصر ومغرب کے درمیان 14 بار ایک نشست میں پڑھنے والے کے مالی معاملات میں کراماتی تبدیلیاں آتی ہیں چاہے وہ جاب ہو کاروبار ہو یا کوئی بھی ذریعہ معاش انشاءاللہ دن دگنی ترقی نصیب ہوگی جو حضرات مستقل مزاجی سے اس پر عمل کرینگے انشاءاللہ ضرور فیض پائینگے۔ اس بات کی گارنٹی لے لیں کہ بندہ کسی بندے کا مختاج نہیں رہیگا اور کیا اس سے بڑی بادشاہی ہوگی؟۔۔

اور اگر کوئی اچھی ملازمت حاصل کرنا چاہتےہوں تو اس مقصد کیلئے ہر نماز کے بعد 21 مرتبہ سورۃ واقعہ اول آخر 3 بار درود پاک پڑھے اور اللہ سے دعا مانگے جب کسی جگہ ملازمت کیلئے درخواست دے تو اس درخواست پرتین مرتبہ سورة واقعہ اول آخر 11 بار درودپاک پڑھ کر دم کرے اس عمل کی بدولت حسب خواہش ملازمت ملے گی۔ اگر کسی شخص میں پابندی وقت نہ ہو تو سورہ واقعہ 40 روز تک بعد نماز عصر روزانہ پڑھے اس کے مزاج میں پابندی ہوگی ۔

اگرکوئی بچہ نماز میں کوتاہی کرتا ہو تو گھر کا کوئی فرد 21 روز تک روزانہ ایک مرتبہ سورہ واقعہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلائیں انشاءاللہ نماز پڑھنے میں استقامت ہوگی۔ بلکہ جن کے بچوں کی شادیاں رک جائیں ،کاروبار ٹھپ ہوجائے ،امتحان میں جیت کا امکان کم ہو،مشکل سفر پر نکلنا ہو،کسی سے قرض واپس لینا ہو،کوئی سرکاری کام پھنس جائے ،گویا کسی بھی مشکل میں یہ ایک بہت طاقتور سورت واقعہ کا وظیفہ ہے ۔

آپ بس نیت کر لیں کہ روزانہ سورہ واقعہ کی تلاوت کریں گے ، کیونکہ اس سورت پاک کی فضیلت احادیث میں بھی ہے اور بزرگان دین کے معمولات میں بھی سورۃ واقعہ کے وظائف کا تذکرہ ملتا ہے۔حضوراکرمﷺ کے پاس ہر قسم کے لوگ جاتے تھے پریشانیوں کو بھی لے کرجاتے تھے اور معاملات کے حل کے لئے بھی آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوتے تھے مسائل پوچھنے کےلئے بھی جاتے تھے اورزندگی گزارنے کے طریقے معلوم کرتے تھے تو آپ ﷺ نے ایک غریب آدمی سے لے کر بادشاہ تک ہرآدمی کے زندگی گزارنے کے طریقے بتائے ، کوئی آدمی جاتا کہ ہمارے گھر کے اندررزق کی تنگی ہے .

کاروبار نہیں ہے پریشان ہیں توآپ ﷺ کیا بتاتے تھے وہ بھی آپ جان لیں آپ ﷺ فرمایا کرتے تھے سورہ واقعہ پڑھ لیا کرو یہ سورہ واقعہ ستائیسویں سپارے کہ اندر ہے. اورپھریہ کہتے تھے کہ میرا دل چاہتا ہے میرے ہرامتی کے سینے کے اندر یہ سورہ محفوظ ہوجائے ۔دوستو حالات کی پریشانی سے انسان کا ایمان بھی ڈولنے لگتا ہے ۔وہ جس بات میں اپنی ناکامی دیکھ رہا ہوتا ہے ،

اللہ کے ہاں اسکی حکمت کوئی ہوسکتی ہے اس لئے انسان کو اپنے ہر عمل میں اللہ سے نصرت مانگنی چاہئے تاکہ دنیا اسکے لئے آسان ہو اور ایمان کی دولت نصیب ہو۔حالات کی تنگی اور مختلف طرح کے مقدمات اور مالی مسائل میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ ہم سب کتنے ناامید ہوجاتے ہیں ۔ایسے لوگ اگر سورۃ واقعہ کی تلاوت کیا کریں تو یقینی طور پر ان کے ہر جائز عمل میں اللہ کی رضا اور فتح شامل ہوگی

Leave a Comment