جسکوبھی بتایااسکومرض شوگرسےنجات ملی۔

jisko bhi btaya usko marz suger sy nijat mili

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ ناظرین کرام۔۔۔شوگر ایک بیماری ایک کیفیت کا نام ہے۔ چینی چھوڑنا شوگر کا علاج نہیں ہے۔ شوگر آرام طلب آرام پسند لوگوں کی بیماری کا نام ہے۔ کھا پی کر لیٹ جانیوالوں کی بیماری کا نام شوگر ہے۔ جن لوگوں نے زندگی بھر چینی نہ کھائی ہو اُن کو بھی شوگر ہو جاتی ہے۔ نت نئی ایجادات کی بدولت ملنے والی آسان زندگی نے انسانوں کو مختلف نوعیت کی بیماریوں میں گھیرلیا ہے۔

انہی بیماریوں میں شوگر بھی ایک ایسا مرض ہے جو کسی کو لاحق ہوجائے تو اس سے نجات فی الحال تو ناممکن ہی سمجھی جاتی ہےشوگرکے شکار افراد قرآنی عمل کے نتیجے میں اسے ختم کر سکتے ہیں پھکی بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہےقدرت کی بنی ہوئی ان اشیاء سے آپ کا جسم خود بیماری کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔ یہ پھکی بہت لوگوں نے آزمائی اور دُعائیں دی۔ آپ بھی آزما کر دیکھئے۔۔یہ پھکی حیرت انگیز اینٹی بائیوٹک ہے جس نےبھی اس کو استعمال کیا صحت وتندرستی اور شفاء یابی کا پیغام ضرور دیا۔

آپ بھی شوگر، پرانے زخم‘ پنڈلیوں پاؤں پرورم اور معدے کے ہر مرض میں آنکھیں بند کرکے استعمال کریں پھر اس کا سوفیصد کمال دیکھیں۔ ناظرین کرام۔۔۔ایک صاحب جسم کا ایک حصہ یعنی پاؤں کی پانچوں انگلیاں کٹوا چکے تھے لیکن شوگر کا زخم ناسور کی شکل میں آگے سے آگے بڑھتا چلا گیا۔ اب سرجن نے پاؤں ٹخنے تک کٹوانے کا مشورہ دیا مجھے پتہ چلا کہ وہ ہمارے دور کے رشتے دار تھے تومیں یہ پھکی بنوا کے لے گیا کیونکہ وہ مالدار شخص تھا اسے اس پھکی کے فائدے اور کمالات بتاتے ہوئے مجھے آدھا گھنٹہ لگا بڑی مشکل سے یہ کہتے ہوئے بولا کہ میں ان ٹوٹکوں پر اعتماد نہیں کرتا یہ مرض کو بگاڑ دیتے ہیں

چلو آپ میرے کرم فرمابھائی ہیں تو استعمال کرکے دیکھ لیتا ہوں ویسے ڈاکٹر مجھے اینٹی بائیو ٹک دے رہا وہ تو میرا ڈیڑھ مہینے کے بعد پاؤں کاٹ دے گا۔ خود کہنے لگے کہ کوئی بات نہیں آدھا پاؤں تو پہلے کٹ چکا ہے یہ بھی کٹ جائے گا تو کوئی بات نہیں۔میں نے ا عتماد سے انہیں کہا کہ آپ اعتماد سے ہماری یہ دوا استعمال کرتے رہیں آپ تسلی کریں اور اعتماد کریں اور یہی پھکی مستقل استعمال کریں۔

اسی پھکی سے آپ کا پاؤں کٹنے سے بچ جائے گا شوگر ختم ہوجائیگی‘ قے آتی ہے کوئی چیز ہضم نہیں ہوتی ہر وقت گیس تبخیر کی دوائیاں کھاتے رہتے ہیں واک کر نہیں سکتے۔‘ یہ پیٹ کا پھولنا‘ معدے کی بدہضمی سب ختم ہوجائے گی اندر کی سڑان گیس بدہضمی خشکی تیزابیت اور قبض ختم ہوکر آپ کی طبیعت نارمل ہوجائے گی۔ کوئی ڈھائی ہفتے کے بعد ان کی طرف سے پیغام ملا کہ مجھے آکر ملیں۔ میں گیا جو شخص لیٹ کر میری بات سن رہا تھا وہ تکیوں کے سہارے بیٹھا ہوا تھا اور اس کے چہرے پر رونق اور چمک تھی ۔

کہنے لگے سب سے پہلے تو میں معذرت چاہوں گا۔ بے اعتمادی کہوں… یا دولت کی ریل پیل … مجھے ان ٹوٹکوں پر کبھی اعتماد نہیں رہا اس دن آپ کے بہت زیادہ سمجھانے پر میں نے پھکی استعمال کی پہلے تو مجھے ہلکی سی جلن کا احساس ہوا میں نے اسے بیماری کا نکلنا سمجھا کہ دشمن کا نکلنا بہتر ہے رہنا نہیں اور میں استعمال کرتا گیا۔ پھر تو واقعی مجھے اس سے سکون ملا ایسے محسوس ہوتا تھا کہ میرے پیشاب پاخانے سے میرے زخم کا ریشہ نکل رہا اور زخم سے بھی ریشہ نکلنا شروع ہوگیا

ہفتے کے استعمال سے میں نے اینٹی بائیوٹک چھوڑ دی خود ہی میرا دل کہنے لگا کہ ا س کی ضرورت نہیں اور طبیعت میں تسلی آگئی اور زخم بھرنے لگا مجھے پٹی ہٹا کر دکھانے لگے کہ اب وہ زخم ایک بالشت تھا ۔اور وہ بھی اندر سے گہرا نہیں اس کے اندر انگوری آرہی ہے اور خارش بھی ہوتی ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ زخم بھررہا ہے۔ پھر کہنے لگے کہ میرے معدے کا نظام بہت بہتر ہوا۔

اینٹی بائیوٹک کھا کھا کر معدہ تباہ ہوگیا تھا لیکن اب ہرچیز کھاتا ہوں اچھی طرح ہضم ہوتی ہے طبیعت میں پھرتی ہے اور بار بار ایک بات کہہ رہے تھے کہ میرا پاؤں کٹنے سے بچ گیا۔دوستو شوگر کے علاج کیلئے گھر میں بنی ہوئی پھکی بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔ پہلےآپ اپنی شوگر چیک کریں اور نوٹ کر لیں۔ پھر 100دانے سبز الائچی‘ 100دانے کالی مرچ‘ 100نیم کے پتے‘ ایک پائو بھنے ہوئے چنے چھلکوں سمیت‘ چھوٹی آدھی چمچ کلونجی کسی بھی پنساری سے لیکر تمام چیزوں کو علیحدہ علیحدہ گرائینڈ کرکے یا پیس کر مکس کر لیں۔ صبح شام ہمراہ پانی چھوٹی آدھی چمچ پھکی کھائیں۔

ہر 10روز کے بعد اپنا شوگر لیول چیک کرتے رہیں۔ حیرت انگیز طور پر اللہ تعالیٰ نے اس پھکی میں شفاء رکھی ہے۔ گھریلو اور آزمودہ چیز ہے۔ اتنی مہنگی بھی نہیں ہے لہٰذا استعمال کرکے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ یاد رکھیں شفاء صرف اللہ کے حکم میں ہے۔لہذا پھکی کے ساتھ ساتھ آپ اللہ کے پاک کلام قرآن پاک سے بھی یہ عمل کر سکتےہیں کہ سورۂ یٰسین کو اس طرح پڑھیں کہ ہر مبین پر۔۔۔۔وَقُلْ رَّبِّ اَدْخِلْنِيْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّاَخْرِجْنِيْ مُخْرَجَ صِدْقٍ وَّاجْعَلْ لِّيْ مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطٰنًا نَّصِيْرًا۔۔۔۔۔ سو مرتبہ پڑھیں اور اول و آخر درودابراہیمی گیارہ مرتبہ پڑھیں اور ایک دو لیٹر والی بوتل پر دم کردیں اور مریض یہ پانی ہی پئے اگر اس میں میں ایک مرتبہ بارش اور آب زم زم کا پانی اور مختلف سات مساجد کی ٹوٹیوں کا پانی بھی مکس کرلیں تو تاثیر ڈبل ہوجاتی ہے۔

یہ متواتر چالیس دن تک کرنا ہے۔ بوتل سے جتنا پانی لیں اتنا اس میں اور شامل کرلیں۔ میں اس عمل کی تعریف نہیں کرسکتا کہ یہ کتنا طاقتور ہے۔یہ عمل بھی میں نے جس جس کو دیاتو اللہ نے اسے شوگر جیسے موذی مرض سے بہت جلد نجات عطا فرمائی جس کو نجات نہیں ملی اس کی تکلیف 70 فیصد تک کم ہوگئی۔اس کے علاوہ دوستوہر چیز کھائیں لیکن اُسکے بعد محنت‘ مشقت‘ ورزش ضروری ہے۔ جسم کو مشقت دینے سے جسم کا ہر فنکشن بخوبی کام کریگا جس میں لبلبہ بھی شامل ہے۔

اس طرح وہ آپ کی ایکسٹرا شکر کو تحلیل کرکے توانائی بنانے کا کام کرتا ہے۔ تلی ہوئی اشیاء‘کولا مشروبات‘ فاسٹ فوڈ‘ مرغن اشیاء‘ چورن چٹنیاں‘ تیز مصالحے استعمال نہ کریں۔ نماز کی پابندی کریں۔ اس سے جسم اپنا کام بخوبی کرنا شروع کر دیتا ہے‘ شوگر لیول میں بھی بہتری آتی ہے۔ گھر کی بنی ہوئی اشیاء‘ سادہ خوراک‘ سبزیاں‘ سلاد اور پھل‘ زود ہضم غذا کے ساتھ ایکسرسائز‘ بھاگ دوڑ‘ واک اور نماز آزما کر تو دیکھیں۔ اور جس پھکی کا تذکرہ کیا ہے معمولی نہ سمجھیں۔ دیگر علاج بے شک جاری رکھیں۔

آپ کو نمایاں فرق خود ہی محسوس ہو جائیگا۔موٹاپے کے شکار افراد جو ناشتہ نہیں کرتے ان میں دوپہر کے کھانے کے بعد انسولین اور بلڈ شوگر کی سطح بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔جب کسی کے جسم میں بہت زیادہ چربی اکٹھی ہوجاتی ہے، جو پہلے جلد کے نیچے جمع ہوتی ہے اور وہاں سے جسم کے دیگر حصوں میں منتقل ہوجاتی ہے۔جب جلد کے نیچے چربی محفوظ نہیں ہوتی تو وہ جگر میں جمع ہونے لگتی ہے اور وہاں سے چھلک کر لبلبے سمیت جسم کے دیگر حصوں میں پہنچ جاتی ہے،

اس سے لبلبہ بلاک ہوتا ہے اور وہ جینز کام کرنا بند کردیتے ہیں جو انسولین کے موثر طریقے سے بننے میں کام دیتے ہیں، جس سے شوگرلاحق ہوجاتا ہے۔ماہرین کا بھی کہنا ہےکہ ناقابل علاج سمجھے جانے والے مرض کو ریورس کیا جاسکتا ہے، جس کے لیے صحت بخش اور محدود مقدار میں غذائی پلان کو اپنانا ضروری ہوتا ہے، جس سے جسمانی وزن کم ہوتا ہے اور مرض سے نجات کا راستہ کھل جاتا ہے۔

لہذاصبح کی پہلی غذا بھی خاص طور پر پروٹین اور صحت مند چربی سے بھرپور خوراک بلڈ شوگر کی سطح کو پورے دن مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔اپنے معالج سے مشورہ کریں اور اپنے مزاج کے مطابق غذ ااور پرہیز پر کار بند ہوجائیں ان شاء اللہ آپ جلد ذیابیطس جیسی موذی بیماری کے خطرات سے محفوظ ہو جائیں گے۔

Leave a Comment