کسی بندے کی 9 حاجات جو پوری نہیں ہوتی تو یہ قرآنی عمل کرلے۔

kisi bandy ki 9 hajat jo puri nai hoti

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ ناظرین کرام۔۔۔۔ناقابل بیان اور ناقابل گمان مشکلات کے لئے یعنی جب ہر تدبیر کے دروازے بند ہو جائیں تو اس عمل کا کمال دیکھیں۔ آج کی دنیا میں جس کو دیکھو مسائل کا شکار ہے جانی، سماجی یا معاشی پریشانی کا شکار ہے، سکون نام کی چیز ہماری زندگی سے نہ جانے کہاں چلی گئی، وجہ کیا ہے آخر ہم جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں، اتنے مصائب میں گھرے ہوئے ہیں،

ذرا سا غور کریں تو وجہ بالکل سامنے ہی ہے، ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں زندگی گذارنے کا ایک طریقہ دیا ہے، ہم اگر زندگی کے ہرقدم پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں کا اہتمام کریں تو بڑی بڑی پریشانیوں سے بچ سکتے ہیں۔ دوستو ، آج ہم اپنے دیکھنے والوں کو, لاکھوں لوگوں کا آزمودہ قرآنی عمل بتائیں گے جو ناممکن کو اللہ کے حکم سے ممکن بنائے،بے آسرا ،ا ناامید ،پریشان حال، مایوس لوگوں کے لئے ایک ایسا عمل جو سو فیصد قبولیت ،اعمال کی شرائط پر پورا اترتا ہے اور لاکھوں اولیاء کے مجرم معمولات میں شمار ہوتا ہے

آپ بھی الٹی تدبیروں اور بیکار ہوتی کوششوں اور ناکام ہوتے منصوبوں اور پرانے سے پرانے جادو جنات بندشوں اور سخت ترین بیماریوں میں آزمائیے، انشاءاللہ یہ عمل کل آپ کو ہر عمل سے بے نیاز کر کے ہر مشکل سے نکلنے کا راستہ مہیا کرے گا اور ناممکن کو ممکن بنائے گا۔کسی بندے کی ایسی 9 حاجات جو پوری نہیں ہوتی کوئی بھی مشکل حل نہیں ہو رہی کسی کا کوئی بھی مسلہ جس کا کوئی حل نہیں نکلتا تو میرا آج کا آزمودہ عمل مجھ سے سیکھ لے،

انشااللہ ساری زندگی دعاؤں میں یاد رکھے گا اور میرا خود کا آزمایہ ہوا عمل ہے مجھے 100٪ یقین ہے اور الحمداللہ یہ بہت ہی مجرب عمل ہے ۔ناظرین کرام۔۔۔۔جب آپ پریشان اور نا امید ی محسوس کریں توسورہ الضحی کا آسان سا عمل کیا کریں کیونکہ جب آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر چھ ماہ تک کوئی وحی نازل نہ ہوئی, نہ جبرائیل آئے, نہ ان کو خواب میں الہام ہوا تو وہ پریشان ہو گئے تھے….ان کو لگا کہ شاید اللہ تعالی اب ان کو مزید نبی نہیں دیکھنا چاہتے, یا شاید….وہ مجھ سے نفرت کرتے ہیں…..وہ ڈپریس رہنے لگے تو اللہ تعالی نے سورہ الضحی وحی فرمائی…..اس سورہ کی دو قسموں کے ساتھ ابتدا ہوتی ہے ۔

اس کے بعد اللہ پیغمبر کو بشارت دیتاہے کہ خدا نے آپ کو ہر گز نہیں چھوڑا ۔ دوستو نبوت کے بعد شروع شروع میں کچھ دن ایسے گزرے جس میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی وحی نہیں آئی اس پرابولہب کی بیوی نے طعنہ دیا تھا کہ تمہارے پروردگار نے ناراض ہوکر تمہیں چھوڑدیا ہے ،اس پر یہ سورت نازل ہوئی تھی،ضحی عربی میں دن چڑھنے کے وقت جو روشنی ہوتی ہے اس کو کہتے ہیں،

اللہ تعالی نے پہلی آیت میں اس کی قسم کھائی ہے اس لئے اس سورت کا نام سورۃ الضحی ہے۔تفسیر میں ہے کہ…..اگر تم پریشان ہو تو رات کو جلدی سو اور جلدی اٹھو اور خوبصورت صبح کو دیکھو…..تاکہ تمہیں پتا چلے کہ صرف اندھیری رات نہیں ہے بلکہ….اس کے بعد روشن صبح ہے…..پھر فرمایا اے محمد! تمہارا رب نہ تو تم سے ناراض ہے اور نہ ہی وہ تمہیں بھول گیا ہے…لہذا دوستوجب بھی آپ ڈپریس ہو تو سورہ الضحی کا یہ عمل کریں کہ سورۃ الضحٰی میں ’9‘ – ’ک‘ – ہیں۔

آپ نے ہر ’ک‘ پر رک کر ’9‘ بار ’– یاکریمُ –‘ پڑھنا ہے۔حاجتیں اپنے دل میں ایک سے 9 تک رکھ سکتے ہیں۔مگر کوئی خاص حاجت درپیش ہو اور فوری اثر چاہیے ہو تو ایک ہی حاجت کی نیت کر کے پڑھیں۔انشاء اللہ بہت جلد آپ کے چھوٹے چھوٹے مسائل سے لے کر بڑے بڑے مسائل تک اللہ تعالیٰ کے حکم سے حل ہونا شروع ہو جائیں گے۔اول و آخر تین تین بار درود شریف پڑھیں۔یہ عمل فجرکی نماز سے پہلے پڑھیں قبولیت کامقام ہے۔

فجرکی نماز کے بعد پڑھیں محبوبیت کا مقام ہے۔ ہرفرض نماز کے بعد پڑھ سکتے ہیں۔ صبح وشام پڑھ سکتے ہیں۔ دن میں پانچ مرتبہ پڑھ سکتے ہیں وگرنہ کم از کم ایک دفعہ توضرور پڑھنا ہے۔کتابوں میں لکھا ہے کہ اللہ کے سارے نام ہیں اورسب سے عظیم نام خود اللہ ہے۔ اوراللہ کا جو سچا تعارف ہوتا ہے وہ کریم ہے۔ عطا، شفقت، کرم ، رحم ، رحمت اور بن مانگے دینا اور بغیرچاہت کے اتنا بخش دینا کہ بندے کے گمان میں نہ ہو وہ کریم کرسکتاہے اور ویسے بھی ک ہے اس ک کے اندربڑی طاقت ہے۔

آپ 9حاجتوں کا تصور ، 9حاجتوں کاگمان کرسکتے ہیں۔یہ قرآنی عمل ایسا عمل ہے کہ آپ اس عمل سے اللہ پاک سے جو بھی مانگو گے اللہ پاک وہ عطا کر دیتے ہیں۔ سورہ والضٰحی کے پڑھنے سے بندیشیں ٹوٹ جاتی ہیں، رکاوٹ ختم ہوجاتی ہیں۔ میاں بیوی کے جھگڑے ، اولادکی نافرمانی، شوہر کی نافرمانی، شوہرکی گندی زندگی ہے، اس کی گندی زبان ہے، بیوی کی زبان گندی ہے یا گھرکے اندرپریشانی ہے۔

رزق تھوڑا ہے یا برکت نہیں ہے ۔ عافیت نہیں ہے ، بیماریاں ہی بیماریاں ہیں، مشکلیں ہی مشکلیں ہیں۔ بیٹیوں کے ہاتھ پیلے کرنے ہیں، اسباب نہیں ہیں ، وسائل نہیں ہے۔ گھربنانا ہے ، وسیع کرناہے۔ یہ انوکھا عمل ہے۔ حیرت انگیزعمل ہے، اس کے اندربڑی طاقت، بڑی تاثیرہے۔ اس کے اندرحیرت انگیز کمالات ہیں۔بلکہ ایک صاحب کو میں نے یہ عمل بتایا اس نے پڑھا بقول اسکے کچھ وقت انتظار کیا کام نہیں ہوا میں نے کہا میرے پڑھنے میں کمی تھی دوبارہ کیا نہیں ہوا تیسری مرتبہ پھر کیا تو اللہ پاک نے عطا کر دیا۔۔

۔کہنے لگاآپ نے جو عمل بتایا ہے بے انتہا کمال کا ہے۔ دوستو جائز امور میں آپ اس عمل کو استعمال کریں کبھی مایوسی نہیں ہوں گے اللہ پاک کے فضل سے میرا خود کا ذاتی مجرب المجرب عمل ہے۔اس عمل سے دنیا بھی مانگیں اور آخرت بھی مانگیں۔ اس عمل کی سب کو عام اجازت ہے ۔ سب کریں جس کا دل چاہے۔۔۔ میں بس اتنا کہوں گا آپ کا کام ہو تو مجھے بھی دعاوں میں یاد رکھیں

Leave a Comment