بیماری سے نجات کے لیے سلام قولا من رب رحیم کا عمل

Bimariyon sy nijat k liye Wazeefa

میرے پیارے دوستو آج ہم آپ کو سلام قولا من رب رحيم پڑھنے کی فضیلت اس کا وظیفہ اور اس کی طاقت بتانا چاہتے ہیں اگر آپ صبح یا شام کے وقت سورۃ یاسین شریف کی اس چھوٹی آیت کا وظیفہ پڑھتے ہیں تو اس سے آپ کو کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے تو میرے دوستو سب سے پہلے بات کرتے ہیں سلام قولا من رب رحيم کی فضیلت کے بارے میں دوستوں قرآن پاک میں ہر مشکل و بیماری کا حل موجود ہے بس عقیدہ مضبوط ہونا چاہیے قرآن پاک میں اللہ پاک کا ارشاد ہے کہ اور ہم قرآن میں وہ چیز اتارتے ہیں

جو شفاء اور رحمت ہے ایمان والوں کے لئے سورہ یاسین پاک کی آیت سلام قول من رب الرحیم میں بہت سے پوشیدہ اسرار ہیں اور بے شمار فضائل اور ہر قسم کے امراض سے شفا کا حل موجود ہے ہر چیز کا دل ہوتا ہے اور قرآن پاک کا دل یاسین پاک ہےاور یاسین پاک کا دل یہ آیت ہےآج کل کالے علم اور کالے جادو کا کا مرض بڑھتا جا رہا ہے آئے دن کوئی نہ کوئی ہر گھر میں اس مرض میں مبتلا نظر آتا ہے میں یہ عمل ان بہن اور بھائیوں کی خدمت میں پیش کر رہا ہوں جو کالے علم کی وجہ سے بہت زیادہ پریشان ہیں

اگر کسی پر کالا جادو کر دیا گیا ہو جس کے باعث وہ شدید بیمار رہتا ہوں ایسے مرض کو صحت یاب کرنے کی غرض سے باوضو حالت میں تین سو مرتبہ یہ آیت پڑھ کر پانی پر دم کریں اور تین سو دفعہ پڑھ کر مریض پر دم کریں دم کیا ہوا پانی روزانہ سات دن تک پلائیں اول اور آخر درود پاک لازمی پڑھیںانشاءاللہ جیسا بھی کالا جادو کیا گیا ہو گا اس کا خاتمہ ہوجائے گا ملازمت کے لئے اگر کسی حاسد نے جادو کے ذریعے کسی کی ملازمت یا کاروبار میں رکاوٹ ڈال دی ہو اس کے واسطے ہر نماز بعد سلام قول من رب الرحیم کو 313 مرتبہ پڑھیں

انشاء اللہ ہر قسم کی رکاوٹ دور ہوجائے گی دوستو ایک شخص نے مجھے بتایا کہ میں جب بھی موٹر سائیکل پر گھر سے نکلتا ہو تو سلام قولا من رب رحيم کا ورد شروع کردیتا ہوں اس کی برکت سے ہر قسم کے حادثات و پریشانیوں سے بچا رہتا ہوں دو مرتبہ تو یقینی حادثوں سے اللہ پاک نے مجھے اس آیت کی وجہ سے بچا لیا ایک لڑکا اپنا تجربہ بتانے لگا کہ میں سلام قولا من رب رحيم صبح فجر کے بعد تسبیح کرتا ہوں

جس کی وجہ سے میرا دل نیکی کی طرف مائل ہونا شروع ہوگیا ہے نماز میں خشو خضوع مل گیا ہے ذکر و درود پاک پڑھنے کو خوب دل کرتا ہے اللہ پاک نے جھوٹ غیبت چغلی سے بچایا ہوا ہےسلام قولا من رب رحيم کی فضیلت اور اہمیت بہت ہی زیادہ ہے دوستوں اگر کوئی بھی شخص روزانہ سلام قولا من رب رحيم کو پڑھنے کا معمول بنا لیتا ہے تو اس کے کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں یہ خود آپ جان کر حیران رہ جائیں گے

میرے دوستوں یہ آیت اچھی شادی کے لئے بہت مجرب ہے اچھا رشتہ ملنا خوش بختی کی دلیل ہے کیونکہ بے شمار لوگ شادی کے مسئلے میں پریشان ہوتے ہیںاس پریشانی کا حل یہ ہے کہ سلام قولا من رب رحيم کو چالیس دن تک روزانہ 12 ہزار نو سو مرتبہ پڑھے انشاءاللہ اچھا رشتہ مل جائے گا اور شادی میں سکون ملے گا جو شخص اس آیت کو روزانہ 129 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے تو انشاءاللہ اس کا ہر ایک جائز کام اس اسم کی برکت سے ہو جائے گا

اولیاء کرام اور بزرگان دین نے اس آیت کی بہترین تعریف کی ہے اس آیت کے ذکر کے برکت سے رزق میں اضافہ ہوتا ہے فکرو فاقہ دور ہوتا ہے اگر کسی کا روزگار نہ ہو تو اسے روزگار مل جاتا ہے ملازمت نہ ملتی ہو تو ملازمت مل جاتی ہے آمدنی کم ہو تو اس میں اضافہ ہوتا ہے

ان مقاصد کے لئے 16641 مرتبہ روزانہ اس آیت کو پڑھیں اور چالیس دن تک اس عمل کو کریں تو انشاءاللہ جو مقاصد ہم نے بیان کیے ہیں بہت جلد حل ہو جائیں گے ایسی لاعلاج بیماری جو انسان کا پیچھا نہیں چھوڑتی ہوں اس میں اس آیت کو گیارہ روز تک روزانہ گیارہ ہزار مرتبہ پڑھیں اور پانی دم کرکے مریض کو روزانہ پلائیں انشاءاللہ مریض کے شفایاب ہونے کا کوئی ذریعہ بن جائے گا ایک قول کے مطابق

اگر کوئی بیمار اسے تین سو مرتبہ روزانہ 21 دن تک پڑھے تو انشاءاللہ تندرست ہوجائے گا میرے دوستو یہ وہ آیت مبارکہ ہے اگر اس کے ساتھ آپ کے گناہ بہت ہی زیادہ کیوں نہ ہوں انشاءاللہ اس کے پڑھنے کے ساتھ ہی آپ کے سارے گناہ معاف ہو جائیں گے چاہے آپ کے گناہ کتنی ہی زیادہ کیوں نہ ہوسلام قولا من رب رحيم آخر میں میرے دوستوں آپ سب سے گزارش ہے کہ اس عمل کو دوسرے بھائیوں تک صدقہ جاریہ کی نیت سے شیئر کریں

Leave a Comment