تسخیر خلق کا گارنٹڈ عمل۔ اس عمل سے دشمن بھی موم بن جاتا ہے۔

taskheer khlaq ka zaberdast amal

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ،امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ ناظرین کرام۔۔۔۔آج مشکل سے مشکل حل گارنٹی کے ساتھ بتاؤں گا ۔آج کےاس عمل کی بدولت وہ تمام افراد جن کا تعلق عوام سے ہے جیسے اطباء ، ڈاکٹرز۔ وکلاء حضرات،بیرسٹران ، دوکاندارحضرات، عاملین و منجمین ، پراپرٹی کا کام کرنے والے ، وغیرہشرطیہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔

اگر آپ ڈاکٹر ہیں تو آپ کے پاس مریضوں کا ہجوم اکٹھا ہونا شروع ہوجائے گا اور معقول آمدنی کا ذریعہ بنے گا ، اسی طرح عاملین و منجمین حضرات کے پاس دور درا زسے لوگ آنا شروع ہوجائیں گے۔ مطلب یہ ہے کہ اس عمل سے ایک نا معلوم کشش کے سبب سامنے والا کھینچا چلا آتا ہے جو ہر قسم کے کاروباری افراد کے لئے منافع کا باعث ثابت ہوتا ہے ۔اگر آپ شوقیہ بھی اس عمل کو پڑھنا شروع کر دیں تو ایک ہجوم آپ کے گھر پر احباب کا لگا رہے گا

دوستو انسان دوسروں کے دل میں اپنی محبت کا جادو جگانا چاہتا ہے اور وہ کئی طریقے سے اسکی کوششیں بھی کرتا ہے ۔ایسا انسان جو چاہے کہ اسکے عمل سے دوسروں کے دل تسخیر ہوجائیں اسکے لئےتسخیر خلق اور رجوع مخلوقات کا یہ ایک ایسا وظیفہ کہ جس سے دشمن بھی موم بن جاتا ہے۔بلکہ آج کے اس عمل سے لوگ آپ کے قریب آنے کا بہانہ ڈھونڈتے رہیں گے۔آپ کی زبان سے نکلا ہوا لفظ لفظ لوگوں کے دل میں اترے گا انشاء اللہ۔

کوئی بھی آپ کے فیل اور قول کی نافرمانی نہیں کر سکے گا۔ہر کوئی آپ کا گرویدہ ہوگا۔بلکہ اگر آپ چاہتے ہیں میری دکان میں گاہک زیادہ آئیں تو عمل ہم بتلاتے ہیں کریں پھر دیکھیں کیسی برکت ہوتی ہے کیونکہ اللہ کے نام میں برکت ہے تائید ہے ہمیں اصل میں لینے کا ڈھنگ نہیں آتا۔وکیل عاملین اور واعض کے لئے یہ ایک انمول تحفے سے کم نہیں۔جن لڑکیوں کے رشتے نہیں آتے وہ بھی اس وظیفے کو کر لیں۔ایسے رشتے آئیں گے کہ سوچ میں بھی نہیں ہوگا۔

اگر لڑکیاں یہ عمل کریں تو رشتے کے کے لئے ہر کوئی پسند کرے گا جو بھی آپ کو دیکھنے آئے گا آپ کو ریجیکٹ نہیں کرے گا۔ اس کے علاوہ برائے زبان بندی،یا اگر آپ کی چوری ہو گئی ہو اور آپ پریشان ہیں پولیس والے بھی تعاون نہیں کرتے تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں عمل کریں خود پتہ چل جائے گا لیکن کام رازداری میں کریں۔ ناظرین کرام۔۔۔۔آج کے اس عمل سےہم اپنے دل کو مطمئن کرسکتے ہیں کہ جس دل میں آہ نہ ہو صرف واہ ہی ہو۔

سوچتا تو ہر شخص ہی یہی ہے اور بولتا بھی ہر انسان ہی ہے لیکن سوچوں اور بولوں کے فرق اور اتار چڑھاؤ کو سمجھنا پہلے خود انسان کا اپنا کام ہے۔ پھر کسی اور فرد کاکام ہے ڈاکٹروں اور حکیموں کے پاس امراض لے کر آنے والے اکثر مریض دوا چاہتے ہیں حالانکہ انہیں دوا نہیں بلکہ روحانی علاج اورنفسیاتی علاج درکار ہے۔موجودہ دور میں نفسانفسی کا عالم شروع ہو چکا ہے مطلب پرستی بہت زیادہ خود غرضی حد سے زیادہ اگر کسی کو کسی چیز سے فائدہ ہو چاہے روحانی علم یا جسمانی ٹوٹکہ، فائدہ ہو رہا ہو تو اس کو صرف اپنی ذات کی فکر اس میں اپنی ذات کے علاوہ حتیٰ کہ بیٹوں کو شامل نہیں کرتا پوچھنے پر ڈرانے کی کوشش کہ یہ بہت مشکل ہے ۔

آج کے دور میں کوئی ایک نسخہ نہیں دیتا بلکہ دوائی کہاں سے ملتی ہے یہ بھی نہیں بتاتا۔ لہذزا اس پر اس عمل کی قدر کریں اور فائدہ اٹھائے۔اس عمل کے پڑھنے کے بعد اب آپ یہ نہیں کہہ سکتے میں بے روزگار ہوں یا مجھے کوئی جسمانی تکلیف ہے اگر پھر بھی آپ کہیں تو غلطی آپ کی ہے کیونکہ ہمارا کام کھانا تیار کر کے دینا ہے ۔ کھانا آپ کا کام ہے ۔ سب سے پہلے انسان دل کو صاف کرنے کیلئے مراقبہ کریں۔

اس کے بعد یا مئوخر۔روزانہ 3125 پڑھنے سے دنیا کا لطف اور دین کی روحانی لذت حاصل ہو گی دنیا میں اگر کسی نے کچھ پایا ہے تو اس اسم کی بدولت بہت کچھ پایا ہے۔ آنکھوں سے حجاب دور ہو جائے گا۔ یہ تیربہدف عمل بزرگا ن دین سے مناسبت رکھتا ہے۔ یا مئوخر۔روزانہ 3125 مرتبہ پڑھنےکے بعد روزانہ بعد از نماز مغرب اول وآخر 11۔11 بار درود ابراھیمی اور درمیان میں یہ دعا ۔۔۔۔اللھم انت المجیر واناالمستجیرومن یدع المستجیرالاالمجیریارب۔۔۔۔ صرف 70 مرتبہ پڑھ کر خود پر دم کریں۔

انشااللہ آپ دلوں کو تسخیر کرنے کی روحانی قوت سے مالا مال ہوجائیں گے۔اس عمل کو وقت کا خاص خیال رکھ کے کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ ہر کام کرنے کا ایک وقت ہوتا ہے جس طرح کھانا کھانے کا؛ سونے کا؛ نماز پڑھنے کا وغیرہ وغیرہ…. اسی طرح عملیات وتعویزات میں بھی وقت کا بڑا عمل دخل ہے۔ لہذا وقت پر ہی عمل کریں۔اس عمل کو ہزاروں نامرادوں اور ناٹلنے والی پریشانیوں میں گھر ے افراد نے اپنایا تو وہ اپنی مراد پاگئے، لوگ ان اعمال کی برکت سے ایسے آسودہ ہوئے،

جیسے ان پر کبھی پریشانیاں آئی ہی نہ تھیں۔مجھے آج کا یہ عمل بااجازت حاصل ہوا تھا لہٰذا آپ تمام ناظرین کو خلوص دل سے عمل کی اجازت دی جاتی ہے اور جو شرائط بیان کی جاتی ہیں ان کے مطابق عمل پیرا ہوں زیادہ سے زیادہ آپ کو اس عمل کو انجام دینے میں بیس منٹ کا وقت درکار ہوگا اور فائدہ اس قدر حاصل ہوگا کہ آپ کے سوچ و گمان سے بالا تر ہوگا۔ میری دعا بھی ہےکہ اللہ ہم سب کا دنیا اور آخرت میں حامی و ناصر ہو۔

Leave a Comment