عمل برائےحاجت۔ آسان سی آیت کا مجرب عمل

Amal Braey hajat

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ۔۔۔ امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ ناظرین کرام۔۔۔ناظرین کرام رسول اللہﷺ نے فرمایا مجھ پر ایک ایسی آیت اتری ہے جو کسی اور نبی پر سوائے سلیمان علیہ السلام کے نہیں اتری۔ وہ آیتبسم اللہ الرحمن الرحیم ہے۔ اللّہ تعالیٰ کی پاک اور لاریب کتاب قرآن مجید میں آیا ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السّلام نے اپنے خط کا آغاز اللّہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے ہی کیا تھا ۔

اسی طرح حضرت نوح علیہ السّلام کی کشتی کے چلنے کا تذکرہ قرآن مجید میں کیا گیا ،تو اللّہ تعالیٰ نےارشاد فرمایا کہ اس میں سوار ہوجاؤ اللّہ کے نام سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گویا کسی بھی ایسے کام کا آغاز جو جائز ہو ، تو اللّٰہ کا نام لینا اور اس سے شروع کرنا انبیاعلیہم السّلام کی سنت مبارک ہے ۔ یوں اس کام میں برکت پیدا ہوجاتی ہے ۔ جب نبی پاک حضرت محمد صلی اللّہ علیہ وسلم بھی کوئی کام کرتے ، تو اس کی ابتدا اللّہ تعالیٰ کے بابرکت نام سے فرماتے ، آپ صلی اللّہ علیہ وسلم نے مختلف فرمانرواؤں کے نام خطوط لکھے ،

تو ان کا آغاز بھی اللّہ تعالیٰ کے نام سے ہی کیا ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کس قدر اہمیت کی حامل ہے ۔اسی لحاظ سے آج کی اس ویڈیومیں عمل برائےحاجت بتاؤں گا۔ یعنی بسم اللہ کا مختصرترین عمل۔ اس عمل سےاللہ رب العزت آپ کی ہردعا کو انشا اللہ قبول فرما لیں گے بلکہ بسم اللہ کے ان اعمال سے آپ چوری اور شیطانی اثرات اور اچانک موت سے محفوظ رہیں گےاور آپ مالی پریشانی سے بھی کبھی دو چار نہیں ہوں گے

اور اگر کوئی حاجت درپیش ہو مثلاً ملازمت کا حصول ترقی کاروبار و روزگار۔شادی میں رکاوٹ دور کرنا۔ گھریلو ناچاقی کا خاتمہ ۔بےگناہ کی قید سے رہائی ۔ناجائز عدالتی مقدمہ کا خاتمہ ۔قرضہ کی ادائیگی کیلئے اس عمل کو روزانہ خلوص نیت سے بجا لائیں ان شاء اللہ تعالی جملہ جو بھی حاجت ہو گی پوری ہوگی۔ ناظرین کرام۔۔۔۔تفسیر ابن ابی حاتم میں ہے کہ عثمان رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے بسم اللہ الرحمن الرحیم کی نسبت سوال کیاتو آپ نے فرمایا: ”یہ اللہ تعالیٰ کا نام ہے۔ اللہ تعالیٰ کے بڑے ناموں میں اور اس بسم اللہ میں اس قدر نزدیکی ہے جیسے آنکھ کی سیاہی اور سفیدی میں۔

بلکہ جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جب یہ آیت بسم اللہ الرحمن الرحیم اتری تو بادل مشرق کی طرف چھٹ گئے۔ ہوائیں ساکن ہو گئیں۔ سمندر ٹھہر گیا جانوروں نے کان لگا لیے۔ شیاطین پر آسمان سے شعلے گرے اور پروردگار عالم نے اپنی عزت و جلال کی قسم کھا کر فرمایا کہ جس چیز پر میرا یہ نام لیا جائے گا اس میں ضرور برکت ہو گی۔اور اللہ کے نبی ﷺ نے بھی فرمایاکہ دروازہ بند کرتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو۔

چراغ گل کرتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو، برتن ڈھانپتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو اور مشک کا منہ بند کرتے ہوئے بسم اللّہ پڑھو۔ علامہ قرطبیؒ نے بیان کیاہے کہ کھانے پینے ، ذبح کرنا ، وضوکرنے ، کشتی میں سوار ہونے غرض ہر ( صحیح ) کام کرنے سے پہلے بسم اللّہ پڑھنا مستحب ہے۔۔ لہذا جو شخص بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سو مرتبہ اس طرح پڑھے کہ ہر دس پورا کرنے کے بعد درود شریف کم از کم ایک مرتبہ پڑھے اور اپنے مقصد کے لیے دُعا مانگے ۔

اللہ رب العزت اس کی ہردعا کو قبول فرما لیں گے۔بسم اللّہ کے حروف کے عدد 786 ہیں ۔ جو شخص اس عدد کے موافق سات روز تک متواتر بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھا کرے اور اپنے مقصد کے لیے دُعا کرےتو اس کی دعا ضرور قبول ہوگی او رانشاءاللّہ مقصد پورا ہوگا اور اس کی عظمت و عزت ہوگی ، کوئی اس سے بدسلوکی نہ کر سکے گا اسی طرح جو شخص سو مرتبہ پوری بِسْمِ اللّہِ سونے سے پہلے 21 مرتبہ پڑھے گا ، تو چوری اور شیطانی اثرات اور اچانک موت سے محفوظ رہے گا ۔

اسی طرح بزرگان دین بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔کو اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کیساتھ 787 مرتبہ بعد نماز تہجد پڑھنے کا بتلاتےہیں۔ اس عمل سے بھی اللہ پاک آپ کی حاجت کوآپ کی دعا کو مقبول فرماتےہیں۔ دوستو کسی ظالم کے سامنے 50 مرتبہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ کر جانے سے اللّہ تعالیٰ آپ کو مغلوب کرکے اس ظالم کو غالب کر دیں گے ۔یاد رہےکہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پانی پر دم کرکے طلوع آفتاب کے وقت پینے سے ذہن کھل جائے گا اور حافظہ قوی ہوجائے گا۔

بسم اللہ الرحمن الرَّحِیْمِ کاغذ پر لکھ کر کھیت میں مخصوص جگہ دفن کر یں ، تو کھیتی تمام آفات سے محفوظ رہے گی ۔اگر کوئی 21مرتبہ لکھ کر درد والے کے گلے میں یا سر پر باندھ دیں ، تو دردِ سر جاتا رہے گا ۔ اگر کوئی شخص دنیا و آخرت کے مصائب سے بچنا چاہے ، تو بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کا کثرت سے ورد کرے ۔ * ہمارے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ایک مرتبہ پڑھے ، اللّہ تعالیٰ اس کے نامہ اعمال میں دس ہزار نیکیوں کا ثواب درج کرتے ہیں ،

دس ہزار گناہ محو ہوجاتے ہیں اور دس ہزار درجات بلند ہوتے ہیں ۔مرتبہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنے کے سبب چوری ، آگ ، ناگہانی موت اور ہر قسم کی آفت و بلا سے حفاظت نصیب ہوگی ۔35 مرتبہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ لکھ کر گھر میں لٹکا دی جائے تو شیطان و جن اس گھر میں داخل نہ ہوسکیں گے ۔اگر ہر نماز کےبعد سورۃ فاتحہ بِسْمِ اللّہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ سمیت 21 مرتبہ پابندی سے پڑھ لیا کریں ، تو آپ کبھی بھی مالی پریشانی سے دو چار نہیں ہوں گے

Leave a Comment