کاروباری یا شادی کی بندش معلوم کرنے اور اس کو ختم کرنے کا آسان روحانی فارمولہ۔

karoobarii ya shadii ki bandish maloom kerny

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ۔۔۔ امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ ناظرین کرام۔۔۔اب آپ کو عاملین کے پاس دربدر بھٹکنے کی ضرورت نہیں۔اگر آپ کا کاروبار پہلے بہتر تھا اب کچھ عرصے سے آپ کو بہتری نظر نہیں آرہی اور آپ کو یہ معلوم کرنا ہے کہ کہیں کسی نے بندش تو نہیں لگائی تو ہمارے اس آسان آزمودہ عمل سے استفاده کریں، اگر جادوکے ذریعے مالی بندش کردی گئی ہو یاویسے مالی وسائل گھٹتے گھٹتے ختم ہورہے ہوں۔

بند ہ ناچیز نے سینکڑوں جگہ اس کا عمل کرایا اور ہر بار سوفیصد نتائج مشا ہدہ کئے ہیں۔بندش شادیعلمعقلرزقدوکانمکان اولادوغیرہھر قسم کی بندش کھولنے کا عملسب کے لیے روحانیت سے حاصل کامل عمل ھے۔اکثر دیکھنے میں آیا ہے،کہ اچھا بھلا چلتاہوا کاروبار یکدم ختم ہو جاتا ہے،اور نقصان کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوتا اکثر کاروبار مکمل طور پر تباہ ہو کر بندے کی معاشی بربادی کا باعث بن جاتا ہے،جب ایسی صورت حال ہو تو اس بات کو جان لینا چاہیے کہ اس کے پیچھے کسی حاسد کا ہاتھ ہے،

جس نے اپنے حسد کے زیر اثر کسی عامل سے ایسا عمل کروایا ہے جو اس کے کاروبار کی تباہی اور بندش کا باعث بنا ہے،جس کی وجہ سے وہ بندہ پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا کر رہا ہے،دوسری طرف ایسا فرد مسلسل ذہنی پریشانیوں کا شکار ہو کر ہائی بلڈپریشر شوگر اور کئی ایک دوسری لاعلاج بیماریوں کا دائمی مریض بن جاتا ہے،اس کا ذہن خراب ہو جاتا ہے،اس کے ایمان اور عقیدہ میں شدید فرق آجاتا ہے،اسکا الله عزوجل پر توکل اور یقین ختم ہو جاتا ہے،

جس سے صورت حال بگڑ جاتی ہے،وہ نام نہاد عاملین جادوگروں کے پیچھے بھاگتا ہے جہاں سے فائدہ حاصل کرنے کی بجائے الٹا لٹ کر گھر آجاتا ہے،اور ہر طرف سے ناامید اور مایوس ہو کر موت کی گہرائیوں کی طرف قدم بڑھاتا ہے،اور باالآخر ایک روز موت کے منہ میں دفن ہو جاتا ہے،لہذا ان تمام باتوں سے نجات کے لئے ایسے عمل کی ویڈیو پیش خدمت ہےجو الله تعالی کے ان عالیشان بزرگان اور اولیاء الله کا آزمودہ ہے ،اور ایسے تمام بد اعمال سحر کا شافی توڑ اور مجرب علاج ہے،

ناظرین کرام۔۔۔۔میرے تین بھائی ہیں وہ جس کام کو بھی کرنے مثلاً ملازمت کیلئے‘ دکان کیلئے یا کوئی بھی کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو کام ہوجانے کی بالکل امید ہوجاتی ہے اور آخر میں جواب آجاتا ہے کہ نہیں ہوتا یا کہیں دکان بھی مل جاتی ہے تو ان کا دل نہیں چاہتا۔ گھر کے سب افراد بہت پریشان تھے اس وجہ سے میں نے بندش معلوم کرنے کا طریقہ کیا اور ہر مرتبہ بندش نکلی۔ لہذا اگر آپ کے یا کسی کے بھی گھر یامکان دوکان پر سفلی جادو ٹونا بندش وغیرہ کی گئی ہو تو اس کا پتہ معلوم کرنے کے لئےایک پاؤ شکر/گڑ بازار سے خرید کر لائیں اور اس پر سو مرتبہ سورت اخلاص پڑھ کر اس پر دم کرلیں،

اور اگلے دن صبح دوکان کھولنے کے بعد دوکان کے سامنے اس دم شدہ شکر/گڑ سے باریک لکیر کھینچ لیں، اور پھر آپ شام کو دیکھ لیں کہ اس شکر کو چیونٹیاں لیکر گئی ہے کہ نہیں اگر وہ شکر شام تک اسی طرح پڑی رہی تو آپ کی دوکان بندش کا شکار ہے، لیکن آپ پریشان نہ ہوں یہی عمل اسی ترتیب سے سات دن تک مسلسل کریں(روزانہ گڑ پر رات کے وقت سو مرتبہ سورت اخلاص پڑھ کر دم کرنا ہے) ان شاءاللہ ساتویں روز بندش ٹوٹ جائے گی،اس شکر کو ساتویں روز سے چیونٹیاں لیکر جانا شروع ہو جائے گی،

پھر آپ ساتویں روز ایک پاؤ برفی خرید کر اپنے سر کے اوپر سے سات مرتبہ وار کر ۔نابالغ بچوں میں بانٹ دیں، کاروباری بندش ختم کرنے کے لئے اس سے بہتر اور آسان عمل نہیں۔ اسی طرحشادی پربھی بندش قائم ہوجانا عام روگ بن گیا ہے۔بہت سی بچیاں حتٰی کہ بچے بھی رشتوں کے بحران کی وجہ سے گھروں میں بیٹھے رہتے ہیں۔رشتے آتے ہیں لیکن کھا پی کر لوگ چلے جاتے ہیں ۔

اچھی بھلی صورت اور سیرت والی لڑکیاں اور لڑکے رشتے رد ہوتے رہنے سے ذہنی طور پر بیمار بھی پڑجاتے ہیں اور اس سے سماجی طور پر کئی مسئلے پیدا ہوتے ہیں۔کئی گھروں میں تو کسی ایک کی شادی پر بندش لگتی ہے تو باقی افراد بھی اس کی زد میں آجاتے ہیں۔کئی بار بڑوں کی بجائے چھتوں کی شادیاں ہوجاتی ہیں۔جن گھروں میں اولادیں شادی کے انتظار میں بوڑھی ہورہی ہوں اس گھر میں ایک لاکھ چالیس بار آیت کریمہ کا اہتمام کرنے کے کی اشد ضرورت ہوتی ہے تاکہ سحری اور نظری اثرات کا خاتمہ ہوسکے۔

اس پڑھائی کے بعد جس بچے کی شادی نہ ہورہی ہو وہ روزانہ اکیالیس سو بار چالیس روز تک یااللہ یا لطیف اول آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے بعد وظیفہ کرے اور اپنے لئے دعا کرے،انشا ء اللہ اسکی مراد پوری ہوگی۔ اس عمل میں اتنی تاثیر ہے کہ الله پاک کے حکم سے کسی بھی قسم کا سخت سے سخت جادو اور سخت سے سخت قسم کی بندش ہو اس کو جڑ سے ختم کردیتا ھے بندش اور جادو،کالا یا سفلی،اور آسیب و ہر قسم کے برے اثرات کو ختم کرنے کے لئے مجرب المجرب عمل ہے،

الله پاک ان لوگوں کو ہدایت عطا فرمائے جو عامل حضرات کسی کو برا عمل کر کے دیتے ہیں ۔ بعض حالات میں تعویذ پلائے جاتے ہیں،خون کے چھینٹے،کپڑوں کا کٹ جانا،گھر میں خوف آنا،عجیب و غریب خواب آنا یہ سب جادو کے ثمرات اور اثرات کے وقوع پذیر ہونے کی علامتیں ہیں،آپ اس وباء کو ختم کرنے میں میرا ساتھ دیں، تاکہ آپ بھی دکھیارے لوگوں کی دعائیں لیں،دنیا میں کسی بھی جگہ کسی کو اس طرح کے مسائل ہوں ان کو اس عمل سے آگاہ کریں۔

Leave a Comment