پانچ جمعہ پڑھیں اور نیا گھر آپکا۔۔۔۔خاص عمل ۔۔۔

Paanch jummah perhain, or naya gher apka

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ۔۔۔ امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ ناظرین کرام۔۔۔ اگر آپ اپنا ذاتی گھر چاھتے ہیں اور گھر کی پریشانیوں سے دو چار ہیں اور چاھتے ہیں کے آپکو اپنا ذاتی گھر مل جائے جو آپ کے لئے باعث فخر ہوتو اس کے لئے ہم آج آپکو ایک وظیفہ بتا رہے ہیں جس سے آپکی مشکل انشاء اللّه رب کے حکم سے بہت جلدی حل ہو جائے گی اور انشاء اللہ آپ لوگ اپنا ذاتی گھر پا لیں گے۔

اگر کوئی کرایہ کے مکان میں رہتاہےیا کسی کے ساتھ رہتاہے وہ اپنامکان لیناچاہتاہےلیکن کوئی سبب نہیں بن رہاہے ان سب کے لئے یہ بہت ہی مجرب وظیفہ ہے۔ جس کے پاس اپنا مکان نہ ہو گهر نہ ہو،رزق نہ ہو کاروبار کا مسئلہ ہو روزگار کا مسئلہ ہو قرض دار ہو محتاج ہو تو وہ یہ عمل ضرور کرے ان شاء اللہ سارے مسائل حل ہو جائیں گے-مکان بهی ملے گا روزگار بهی رزق بهی مفلسی بهی ختم ہوگی زندگی پرسکون ہو جائے گی-بہت آسان عمل ہے جس کا دل چاہیے کریں۔ ذاتی گھر پانے کیلئے کئی گھرانوں کا آزمودہ عمل ہے۔

یہ وظیفہ میں نے خود تو نہیں کیا مگرایک اللہ والی خاتون نے میری بہن کو یہ وظیفہ بتایا اور میری بہن نے کیا تو اللہ تعالیٰ نے سال کے اندر اندر غیب سے مدد کی اور آج اپنے گھر میں ہے۔ میری بہن کا خود کا ذاتی گھر ایک خواب تھا‘ معمولی سا ذریعہ معاش تھا‘ روکھی سوکھی کھارہے تھے‘ انتہائی سفید پوش‘ ضروریات زندگی بمشکل پوری کرپاتے۔ پھر ایک اللہ والی خاتون نے یہ وظیفہ دیا۔

میری بہن نے یقین سے کیا تو جہاں معاشی حالات بہتر ہوئے وہیں رب کریم نے ایک سال کے اندر اندر گھر سےنواز دیا۔ بس اللہ والی اس خاتون نے اتنا کہا تھاکہ وظیفہ یقین سے پڑھو‘ ان شاء اللہ مراد ضرور پوری ہوگی‘ اور اللہ تعالیٰ نے غیب سے سال کے اندر اندر گھر دے دیا‘ یہ وظیفہ ہرمقصد کے لیے کیا جاسکتا ہے‘ مگر ناجائز کام کیلئے ہرگز نہ کریںورنہ اپنی تباہی کا وہ خود ذمہ دار ہوگا۔بلکہ جس عورت کا گھر نہ بستا ہو سسرال والے تنگ کرتے ہوں وہ عورت بھی یہ عمل کرسکتی ہے۔

الحمد اللہ میں نے جس کو بھی یہ عمل دیاہے اس کا گھر بس گیا ۔ ناظرین کرام۔۔۔۔اپنے مکان کا خواب ہر کوئی دیکھتا ہے لیکن آج کے دور میں ہر کسی کے لیے اس خواب کی تعبیر پانا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ تاہم، ہم میں سے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔ اگر آپ کا شمار بھی ان خوش نصیب افراد میں ہوتا ہے اور آپ اپنے مکان کا ارادہ رکھتے ہیں تووظیفہ کے لئے نماز کی پابندی لازم ہے اور اگر نہیں پڑھتے تو بھی سچی دل سے توبہ کر کے نماز کی پابندی کریں اور اگر نماز چھوٹ جائے تو اسکو قضا ضرور پڑھنی ہے۔

جمعہ کے دن نماز عصر کے بعد 1000 مرتبہ یہ درود اللّهُمّٙ صٙلِّ عٙلٰی مُحٙمّٙدِنِ النّٙبِیِّ الْاءُمِّیِّ وٙعلی آلِہ وٙسٙلِّمْتسلیماً۔پڑھ کر بار گاہ الہی میں سچے دل سے دعا مانگیں اور درود پڑھ کر سجدہ میں جا کے دعا مانگنی ہے۔یہ عمل پانچ جمعہ کریں ۔ نماز کی پابندی لازم ہے اور صبح شام 200 مرتبہ روزانہیہی درود پاک لازمی پڑھنا ہے ۔اور ہمیشہ وضو کرنے سے پہلے اپنا گھر پانے کا تصور کرکے یہ وضو والی دعااَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِي ذَنْبِي وَوَسِّعْ لِي فِي دَارِي وَبَارِكْ لِي فِي رِزْقِي ۔۔۔بھی ضرور پڑھیں۔

دیکھیں پھر بگڑی کیسے بنتی ہے۔انشاء اللہ تعالی رب کی ذات کرم کرے گی اور اسکی رضا سے آپکو آپکا گھر ضرور مل جاےگا۔عورتیں مخصوص ایام کی وجہ سے جو دن رہ جائیں تو وہ بعد میں اپنے ایام پورےکر لیں اور دعا کرتے رہیں۔انشا اللہ جلددلی مراد پوری ہوگی،باوضو رہنے کی کوشش کریں اور صدقہ دیتے رہیں۔اس عمل سے متعلق ہماری ایک ویور بہن نے ای میل کی کہ میری ساس ہر وقت غریبی کے طعنے دیتی شادی کے نو ماہ بعد میری بیٹی پیدا ہوئی اس دن اس نے ہمارا کمرہ علیحدہ کردیا۔

آج آٹھ سال ہوگئے ہمارا کمرہ علیحدہ ہی تھا ۔ میرے لیے کوئی بھی چیز آجائے تو گھر میں قیامت آجاتی تھی بات طلاقوں تک پہنچ جاتی تھی میری ساس نے ہر ممکن کوشش کی کسی طرح میرا گھر ٹوٹ جائے بات بات پر طلاق کی دھمکی‘ رات روتے روتے میرے تکیے بھیگ جاتے کہ میں کہاں آگئی آہستہ آہستہ سمجھ آنے لگی کہ زندگی میں دولت نہیں سکون ہونا ضروری ہے۔ لہذا میں نے یہی عمل کیا اور اللہ نے آٹھ سال بعد میرے شوہر کو اپنا ذاتی گھر دے دیا۔

میرے فہم و خیال میں بھی نہ تھا کہ یہ میں بھی کبھی اپنے گھر کی مالک ہونگی کیونکہ معاشی حالات انتہائی بُرے تھے۔ مگر آج ہم خوشحال ہیں ۔اب اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم اپنے ذاتی گھر میں رہائش پذیر ہیں جس پر ہم اللہ تعالیٰ کے بے حد مشکور ہیں میں اپنی تمام بہنوں سے گزارش کرتی ہوں اپنی مشکلات کا حل اللہ تعالیٰ سے کروائیں جتنا اپنے مالک حقیقی کو یاد کریں گی اتنی آسانیاں آپ کے قدم چومیں گی۔

اس آسان سے عمل سے واقعی حاجات پوری ہوتیں ہیں بس چند دن کرکے تھک نہ جائیے گا اپنے مقصد کا تصور کرتے ہوئے یقین اعظم رکھتے ہوئے یہ عمل کیجئے پھر دیکھئے کیسے بگڑی سنورتی ہے۔ اور کیسے رکے ہوئے کام ہوتے ہیں۔ یاد رہےکہ درود پڑھنے کے متعدد فضائل صحیح احادیث سے ثابت ہیں۔سیدنا ابو ہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺنے فرمایا :’’ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔‘

‘ ( مسلم : ۴۰۸) ایک دوسری روایت میں نبی کریم ﷺنے فرمایا:’’ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے ، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے ، اس کے دس گناہ مٹا دیتا ہے اور اس کے دس درجات بلند کردیتا ہے۔ ہماری دعا ہےکہ اللہ پاک سب کی پریشانیا ں ختم کرے اور سب پے اپنا کرم اور فضل فرمائے۔ آمین ۔ ثم آمین

Leave a Comment