اچھے رشتے کی تلاش کیلئے مجرب عمل ! بےشمارفوائدکاحامل اللہ کاصرف ایک نام پڑھ لیں

Achy rishty ki talash k liye mujarab amal

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم۔۔۔
السلام علیکم ۔۔۔ امیدہےآپ خیریت سے ہوں گےاورہماری دعابھی ہےکہ اللہ کریم،آپ کوسدا عافیت کے سائے میں رکھے۔ ناظرین کرام۔۔اس دور میں ویسے تو معاشرے کے بے شمار مسائل ہیں۔ہر فرد، ہر خاندان، ہر طبقے اور ہر خطے کے باسیوں کے مسائل کی نوعیت اور وجوہات مختلف ہوسکتی ہیں لیکن کنواروں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کرنے کا کام ایک مشکل مرحلہ ہے۔حلانکہ لڑکی اور لڑکے کے درمیان رشتہ قائم کرنا ایک انتہائی آسان کام ہے جسے معاشرے نے مشکل بنا دیا ہے۔

کنوارہ لڑکا ہو یا پھر لڑکی، دونوں کے ہی والدین اور سربراہ اچھے رشتے کی عدم دستیابی سے فکرمند نظر آتے ہیں۔ اہل علم کا ماننا ہے کہ آسمان پر لوح محفوظ میں ہمارا رشتہ بھی لکھا ہوا ہے، جیسا کہ ہماری تقدیر لکھی ہوئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے علم میں پہلے سے ہی یہ بات ہے کہ انسان اپنی زندگی میں کیا کیا کرنے والا ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ انسان کے بس میں کچھ نہیں۔ انسان کو شعور دیا گیا ہے، جسے استعمال کرکے وہ اپنی زندگی کے فیصلے کرتا ہے۔

اگر یہ فیصلے غلط ہوجائیں اور ان کے نتیجے میں پریشانی ہو تو اس کا ذمے دار کسی صورت بھی قدرت کو نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔ معاملہ جو بھی ہو، یہ جوان اولاد کے والدین سے بڑھ کر کوئی محسوس نہیں کرسکتا، خاص طور پر وہ والدین جن کے گھروں میں بیٹیاں اس وجہ سے بیٹھی بیٹھی بوڑھی ہورہی ہیں کہ مناسب رشتہ نہیں مل رہا۔جن بیٹے بیٹیوں کی شادی نہیں ہو رہی وہ بس آج کا ایک عمل کر لیں ۔ یہ عمل شادیوں میں رکاوٹ دور کرنے کا سب سے مجرب عمل ہے۔بلکہ ہر وہ کام جس کا حل بظاہر مشکل نظر آرہا ہو اس اسم پاک کے عمل کی برکت سے آسانی سے حل ہوجاتا ہے

ناظرین کرام۔۔۔۔شادی سے متعلق تصور کریں آپ کو ایک ہی امتحان بار بار دینا پڑے، یا ایک ہی ملازمت کے لیے کئی کئی بار انٹرویو کا بلاوا آئے یا پھر عدالت میں کسی مقدمے کے لیے تاریخ پر تاریخ بھگتنی پڑے۔ یقیناً آپ جھنجھلا جائیں گے۔ جنوبی ایشیا کے قدامت پسند معاشرے میں اَن گنت عورتیں روز اِس تکلیف دہ تجربے سے گزرتی ہیں۔ وہ میک اَپ کر کے کھانے کی ٹرے تیار کرتی ہیں۔ پھر یہ ٹرے لے کر اجنبی مہمانوں کے سامنے جاتی ہیں جو اپنے طے شدہ معیار کے مطابق اُنھیں پَرکھتے ہیں اور پسند یا ناپسند کرتے ہیں۔

یہ ہے اس معاشرے کے ارینج میرج سسٹم کا ایک حصہ۔ پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والی ہماری ایک ویور بہن راحت رضا کی شادی کے لیے ایک یا دو نہیں بلکہ 40 رشتے آئے جو سب کے سب لڑکے والوں کی جانب سے مسترد کر دیے گئے۔وہ کہتی ہیں کہ فون پر بتایا جاتا تھا کہ ایک رشتہ ہے اور بس۔ اِس کے بعد لڑکے کے گھر والے آ جاتے تھے۔ مجھے دیکھا جاتا تھا اور پھر وہ لوگ غائب ہو جاتے تھے۔

کچھ دن بعد مجھے پتا چلتا تھا کہ مجھے مسترد کر دیا گیا ہے۔ابتدا میں راحت رضا کا خیال تھا کہ شاید اُنھیں اِس لیے مسترد کیا جا رہا ہے کیونکہ اُن کا وزن زیادہ ہے لیکن اصل میں ایسا نہیں تھا۔میرے اردگرد کئی ایسی لڑکیاں تھیں جن کا وزن مناسب تھا اور جو مروجہ معیار کے مطابق خوبصورت بھی تھیں لیکن اُن کے رشتے بھی اِسی طرح مسترد کیے جاتے تھے۔ بس یہ تھا کہ وہاں وجہ کوئی اور ہوتی تھی۔ کبھی لڑکی کا قد زیادہ ہوتا تھا، کبھی وہ ضرورت سے زیادہ تعلیم یافتہ ہوتی تھی اور کبھی اُس کی ملازمت کی خواہش اُس کو مسترد کرنے کی وجہ بنتی تھی۔

بہرحال شادی میں رکاوٹ خواہ کسی بھی وجہ سے ہو. اس کو دور کرنے کے لئے متعلقہ فرد روزانہ بعد نماز عصر 1156 مرتبہ یَافَتَّاحُ پڑھے۔ یہ عمل اگر خود نہ پڑھ سکتا ہوں تو گھر کا کوئی بھی شخص اس کے لئے پڑھ کر دعا کریں ۔ عمل کی مدت40تا70یاپھر90یوم تک جاری رکھیں ۔دوران عمل وقتاً فوقتاً حسب توفیق مقصد میں کامیابی کے لئے صدقہ بھی کیا کریںانشاءاللہ تعالیٰ جلد ہی اللہ تعالیٰ کے کرم سے اچھی جگہ رشتہ ہوجائے گا.

اس کے علاوہ لڑکی خود یا اس کی والدہ یا بہن ، بھائی ، والد وغیرہ ہر بدھ کو باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد سورۂ یوسف (پارہ نمبر 12) مکمل تلاوت کرے‘ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھ کر شادی کی دعا کرے۔ اسی طرح ہر پیر کو باوضو اول گیارہ بار درود شریف پڑھے اس کے بعد سورۂ احزاب (پارہ نمبر21) کی تلاوت کرے۔ آخر میں گیارہ بار درود شریف پڑھے۔یہ عمل مسلسل کرے، ناغہ نہ کرے اور اس وقت تک کرے جب تک شادی نہ ہوجائے۔

شادی ہوجانے کے بعد چھوڑ دے۔ انشاء اللہ تعالیٰ اچھی اور مناسب جگہ رشتہ ہوجائے گا۔جس زمانے میں راحت رضا کے پے در پے رشتے مسترد ہو رہے تھےتو انہوں نے بھی یہ عمل کیا تھا اور آج وہ اپنے شوہر کے ساتھ خوش ہیں۔دوستویہ بھی یاد رہے کہ الفتاح اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے۔الفتاح کے معنی ہیں فتح دینے والا،مشکل کشا، وہ ذات جس کی مہربانی سے ہر شے کھل جاتی ہے۔ الفتاح کا ایک معنی ’’فیصلہ کرنے والااور کھولنے والا ہے۔

بعد از نماز فجر دونوں ہاتھوں کو سینے پر رکھ کر ستر بار یا فتاح کا ورد کریں اس سے دل صاف و شفاف ہوجاتا ہے زنگ میل دور ہوجاتا ہے نوروصفائی قلب کے لئے از حد موزوں ہے ۔امام بونی رحمتہ اللہ علیہ کے مطابق یہ اسم سائلوں کے لئے مناسب ہے ۔ جو بھی فرد کثرت سے اس اسم کا ورد کرے گا اللہ تعالیٰ فتح و نصرت عطا فرمائے گابلکہ اگر کوئی کسی مشکل کو سلجھانا چاہے تو عشاکی نماز کےبعد ۱۷۰ مرتبہ اس اسم کو پڑھے گاتو فتح و کشادگی حاصل ہو گی اور حق کے راستے کا حجاب اس سے ہٹا لیا جائے گا اور اسے انشا ء اللہ تمام امور میں آسانی اور رزق میں برکت عطا کی جائے گی ۔

اگر کندذہن چینی کی رکابی پراس کو لکھ کر زبان سے چاٹے تو ذہین ہوجائے گا ۔جواسے سات بار پڑھے گادل کی تاریکی جاتی رہے گی ۔اور جواس کا بکثرت وِردر کھے اس کے دل کی کدورت دور ہوجائے گی اورفتو حات کے دروازے اس پر کھل جائیں گے۔دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں اس اسم مبارک کے فوائد و برکات حاصل کرنے اور قلب و باطن کی صفائی کی کوشش کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔ ثم آمین ۔۔

Leave a Comment